Page 1 of 2 12 LastLast
Results 1 to 12 of 13

Thread: Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:71to80

  1. #1
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:71to80

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ

    اس تھریڈ میں قرآن کریم کا مکمل اردو ترجمہ دیا جارہا ہےیہ ترجمہ کسی خاص مسلک یا فرقے کا نہیں ہے یہ ترجمہ محترم "مولانا سید شبیر احمد رحمتہ اللہ کا کیا ہوا ہے اور اسے قرآن آسان تحریک سے لیا گیا ہے۔ ہر تھریڈ میں ۱۰ سورتوں کا ترجمہ دیا جائے گا اس آٹھویںتھریڈ میں
    سورۃ 71:نوح تا سورۃ 80:عبس تک کا ترجمہ موجود ہے۔

  2. #2
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 71:نوح

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 71:1] یقینا ہم ہی نے بھیجا تھا رسول بناکر نوح کو اس کی قوم کی طرف (اس ہدایت کے ساتھ) کہ ڈراؤ اپنی قوم کو اس سے پہلے کہ آجائے ان پر درد ناک عذاب۔
    [قران آسان تحریک 71:2] کہا انہوں نے: اے میری قوم! یقینا میں ہوں تمہارے لیے صاف صاف متنبہ کرنے والا۔
    [قران آسان تحریک 71:3] یہ کہ عبادت کرو تم اللہ کی اور اسی سے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔
    [قران آسان تحریک 71:4] معاف فرمادے گا وہ تمہارے کچھ گناہ اور مہلت دے گا تمہیں ایک وقتِ مقرر تک۔ حقیقت یہ ہے کہ اللہ کا مقرر کیا ہوا وقت جب آجاتا ہے تو ٹالا نہیں جاسکتا۔ کاش! تم جانتے (یہ بات)۔
    [قران آسان تحریک 71:5] نوح نے عرض کیا: اے میرے رب! میں بلاتا رہا اپنی قوم کو شب و روز۔
    [قران آسان تحریک 71:6] لیکن نہ اضافہ کیا ان میں میری دعوت نے مگر فرار کا۔
    [قران آسان تحریک 71:7] اور واقعہ یہ ہے کہ میں نے جب بھی انہیں دعوت دی اس غرض سے کہ معاف کردے تو انہیں، تو ٹھونس لیتے وہ اپنی انگلیاں اپنے کانوں میں اور دھانک لیتے چہرے اپنے کپڑوں سے اور اڑجاتے اپنی ضد پر اور بہت زیادہ تکبر کرتے۔
    [قران آسان تحریک 71:8] اس کے باوجود میں دعوت دیتا رہا انہیں ہانکے پکارے۔
    [قران آسان تحریک 71:9] پھر میں نے تبلیح کی ان میں علانیہ اور سمجھایا انہیں چپکے چپکے بھی۔
    [قران آسان تحریک 71:10] سو میں نے کہا: معافی مانگو اپنے رب سے۔ یقینا ہے وہ بہت زیادہ معاف فرمانے والا۔
    [قران آسان تحریک 71:11] برسائے گا وہ آسمان سے تم پر موسلادھار بارش۔
    [قران آسان تحریک 71:12] اور نوازے گا تمہیں مال و اولاد سے اور پیدا کرے گا تمہارے لیے باغ اور جاری کردے گا تمہارے لیے نہریں۔
    [قران آسان تحریک 71:13] کیا ہوگیا ہے تمہیں کہ نہیں امید رکھتے تم اللہ سے بڑائی کی؟۔
    [قران آسان تحریک 71:14] حالانکہ اسی نے پیدا کیا ہے تم کو طرح طرح کی حالتوں میں سے گزار کر۔
    [قران آسان تحریک 71:15] کیا تم نے نہیں دیکھا کہ کیسے پیدا فرمائے ہیں اللہ نے سات آسمان تہ بہ تہ۔
    [قران آسان تحریک 71:16] اور بنایا ہے چاند کو ان میں روشنی کے لیے اور بنایا ہے سورج کو ایک جلتا چراغ۔
    [قران آسان تحریک 71:17] اور اللہ ہی نے اگایا ہے تم کو زمین سے عجیب طریقہ سے۔
    [قران آسان تحریک 71:18] پھر وہی واپس لے جائے گا تمہیں اسی زمین میں اور (پھر اسی میں سے) تمہیں نکال کھڑا کرے گا۔
    [قران آسان تحریک 71:19] یہ اللہ ہی ہے جس نے بنایا ہے تمہارے لیے زمین کو ہموار۔
    [قران آسان تحریک 71:20] تاکہ چلو تم اس کے اندر کھلے راستوں میں۔
    [قران آسان تحریک 71:21] کہا نوح نے: اے میرے رب! یقینا انہوں نے میری نافرمانی کی اور پیروی کی ان کی جنہوں نے نہ اضافہ کیا ان کے مال و اولاد میں مگر خسارے کا۔
    [قران آسان تحریک 71:22] اور چلے وہ بڑی بڑی چالیں۔
    [قران آسان تحریک 71:23] اور کہا انہوں نے: ہرگز نہ چھوڑنا اپنے معبودوں کو اور ہرگز نہ چھوڑنا تم وَد کو اور نہ سواع کو اور نہ یغوث اور یعوق اور نسر کو بھی۔
    [قران آسان تحریک 71:24] اور اس طرح گمراہ کردیا انہوں نے بہت سوں کو۔ اور نہ اضافہ کرتو بھی ان ظالموں کے لیے مگر گمراہی میں۔
    [قران آسان تحریک 71:25] اور اپنی ہی خطاؤں کی بنا پر وہ غرق کیے گئے اور داخل کیے گئے جہنم میں۔ پھر نہ پایا انہوں نے اپنے لیے اللہ سے بچانے والا کوئی مدد گار۔
    [قران آسان تحریک 71:26] اور کہا نوح نے: اے میرے رب! نہ باقی چھوڑ زمین پر ان کافروں میں سے کوئی بسنے والا۔
    [قران آسان تحریک 71:27] یقینا تونے اگر انہیں چھوڑدیا تو گمراہ کریں گے یہ تیرے بندوں کو اور نہں پیدا ہوں گے اُن کی نسل سے مگر بدکار اور سخت کافر۔
    [قران آسان تحریک 71:28] اے میرے رب! معاف فرمادے مجھے اور میرے والدین کو اور ہر اس شخص کو جو داخل ہو میرے گھر میں مومن کی حیثیت سے اور سب مومن مردوں کو اور مومن عورتوں کو بھی (معاف فرمادے)۔ اور نہ اضافہ کر ظالموں کے لیے مگر ہلاکت میں۔

  3. #3
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 72:الجن

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 72:1] (اے نبی) کہو وحی بھیجی گئی ہے میری طرف کہ غور سے سنا ایک گروہ نے جنوں میں سے۔ سو کہا انہوں نے: بلاشبہ ہم نے سنا ہے ایک قرآن بڑا عجیب۔
    [قران آسان تحریک 72:2] جو رہنمائی کرتا ہے راہِ راست کی طرف اس لیے ہم ایمان لے آئے ہیں اس پر اور ہرگز نہ شریک بنائیں گے ہم (اب) اپنے رب کے ساتھ کسی کو۔
    [قران آسان تحریک 72:3] اور یہ کہ بہت اعلیٰ وارفع ہے شان ہمارے رب کی، نہیں بنایا اس نے کسی کو بیوی اور نہ بیٹا۔
    [قران آسان تحریک 72:4] اور یہ کہ کہتے رہے ہیں ہمارے نادان لوگ اللہ کے بارے میں بہت خلافِ حق باتیں۔
    [قران آسان تحریک 72:5] اور یہ کہ ہم نے سمجھاتھا کہ ہرگز نہیں بول سکتے انسان اور جن اللہ کے بارے میں جھوٹ۔
    [قران آسان تحریک 72:6] اور یہ کہ تھے کچھ لوگ انسانوں میں سے جو پناہ مانگا کرتے تھے کچھ لوگوں کی جنوں میں سے، اس طرح بڑھا دیا انہوں نے جنوں کا غرور۔
    [قران آسان تحریک 72:7] اور یہ کہ وہ بھی یہی گمان رکھتے تھے جیسا کہ تمہارا گمان ہے کہ ہرگز نہیں اٹھائے گا (مرنے کے بعد) اللہ کسی کو۔
    [قران آسان تحریک 72:8] اور ہم نے ٹٹولا آسمان کو تو پایا ہم نے اسے کہ وہ پٹا پڑا ہے مضبوط پہرے داروں سے اور شعلوں سے۔
    [قران آسان تحریک 72:9] اور یہ کہ ہم بiٹھا کرتے تھے آسمان میں سن گن لینے کی جگہوں پر۔ لیکن جو شخص سننے کی کوشش کرتا ہے اب تو پاتا ہے وہ اپنے لیے ایک شہابِ ثاقب۔
    [قران آسان تحریک 72:10] اور ہ کہ ہم نہیں جانتے کہ برائی کرنے کا ارادہ کیا گیا ہے ان کے ساتھ جو زمین میں ہیں یا ارادہ کیا ہے ان کے ساتھ ان کے رب نے راہِ راست دکھانے کا۔
    [قران آسان تحریک 72:11] اور یہ کہ ہیں ہم میں سے کچھ نیک اور کچھ ہم میں سے ہیں اور طرح کے۔ گویا ہیں ہم مختلف طریقوں میں بٹے ہوئے۔
    [قران آسان تحریک 72:12] اور یہ کہ ہم سمجھتے تھے کہ ہم ہرگز نہیں عاجز کرسکتے اللہ کو زمین میں اور نہیں ہراسکتے ہیں اس کو بھاگ کر۔
    [قران آسان تحریک 72:13] اور یہ کہ جب سنی ہم نے ہدایت ایمان لے آئے ہم اس پر۔ سو جو شخص بھی ایمان لائے گا اپنے رب پر تو اسے ڈر نہ ہوگا کسی قسم کی حق تلفی کا اور نہ ظلم کا۔
    [قران آسان تحریک 72:14] اور یہ کہ ہم میں سے کچھ فرمانبردار ہیں اور کچھ ہم میں سے ہیں حق سے منحرف۔ سو جو فرمانبردار ہوئے انہوں نے ڈھونڈلی نجات کی راہ۔
    [قران آسان تحریک 72:15] اور جو منحرف ہوئے حق سے تو بن گئے وہ جہنم کا ایندھن۔
    [قران آسان تحریک 72:16] اور (مجھ پر وحی کی گئی ہے) کہ اگر لوگ قائم رہیں سیدھے راستے پر تو ضرور سیراب کرتے ہم انہیں ڈھیروں پانی سے۔
    [قران آسان تحریک 72:17] تاکہ آزمائیں ہم انہیں اس طرح۔ اور جو منہ موڑے گا اپنے رب کی یاد سے، مبتلا کردے گا وہ اسے سخت عذاب میں۔
    [قران آسان تحریک 72:18] اور یہ کہ مسجدیں اللہ ہی کے لیے ہیں۔ لہٰذا نہ پکارو (ان میں) اللہ کے ساتھ کسi اور کو (شریک بناکر)۔
    [قران آسان تحریک 72:19] اور یہ کہ جب کھڑا ہوا اللہ کا بندہ اس کی عبادت کے لیے تو تیار ہوگئے یہ اس پر ٹوٹ پڑنے کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 72:20] ان سے کہیے کہ میں تو بس پکارتا ہوں اپنے رب کو اور نہیں شریک بناتا میں اس کے ساتھ کسی کو۔
    [قران آسان تحریک 72:21] ان سے کہیے کہ حقیقت یہ ہے کہ نہیں اختیار رکھتا میں تمہارے لیے کسی نقصان کا اور نہ کسی بھلائی کا۔
    [قران آسان تحریک 72:22] ان سے کہیے ہرگز نہیں بچاسکتا مجھے اللہ (کی گرفت) سے کوئی اور ہرگز نہیں پاتا میں اس کے سوا کوئی جائے پناہ۔
    [قران آسان تحریک 72:23] (میرا کام نہیں ہے) سوائے اس کے کہ پہنچاؤں بات اللہ کی طرف سے اور اس کے پیغامات۔ اور جو شخص بھی نافرمانی کرے گا اللہ کی اور اس کے رسول کی تو یقینا ہے اس کے لیے جہنم کی آگ، رہیں گے ایسے لوگ اس میں ہمیشہ ہمیشہ۔
    [قران آسان تحریک 72:24] (یہ لو باز نہ آئیں گے) یہاں تک کہ جب دیکھ لیں گے وہ چیز جس سے انہیں ڈرایا جارہا ہے تو انہیں معلوم ہوجائے گا کہ کون بہت زیادہ کمزور ہے مدد گاروں کے لحاظ سے اور کس کا جتھا کم ہے تعداد میں۔
    [قران آسان تحریک 72:25] ان سے کہیے کہ مجھے نہیں معلوم کہ آیا قریب ہے وہ چیز جس سے ڈرایا جارہا ہے تم کو یا مقرر کررکھی ہے اس کے لیے میرے رب نے کوئی مدت۔
    [قران آسان تحریک 72:26] وہ عالم الغیب ہے پس نہیں مطلع فرماتا وہ اپنے غیب پر کسی کو۔
    [قران آسان تحریک 72:27] سوائے اس رسول کے جسے پسند کرلیا ہو اس نے تو صورت حال یہ ہے کہ لگادیتا ہے وہ اس کے آگے اور پیچھے نگہبان۔
    [قران آسان تحریک 72:28] تاکہ وہ جان لے کہ درحقیقت انہوں نے پہنچادیے ہیں پیغمات اپنے رب کے اور وہ پوری طرح احاطہ کیے ہوئے ہیں ان کے ماحول کا اور شمار کررکھا ہے اس نے ایک ایک چیز کو گن کر۔

  4. #4
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 73:المزّمّل

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 73:1] اے اوڑھ لپیٹ کر سونے والے۔
    [قران آسان تحریک 73:2] کھڑے رہا کرو ارت کو (نماز میں) مگر تھوڑا حصہ۔
    [قران آسان تحریک 73:3] آدھی رات یا کم کر لو اس میں سے تھوڑا حصہ۔
    [قران آسان تحریک 73:4] یا زیادہ کرلو اس پر (کچھ) اور پڑھو قرآن کو خوب ٹھہر ٹھہر کر۔
    [قران آسان تحریک 73:5] یقینا ہم نازل کرنے والے ہیں تم پر ایک بھاری کلام۔
    [قران آسان تحریک 73:6] بے شک اٹھنا رات کو ہے بہت ہی کارگر (نفس پر) قابو پانے کے لیے اور بہت ہی خوب وقت ہے (قرآن) پڑھنے کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 73:7] جبکہ یقینا ہیں تمہارے لیے دن میں بہت سی مصروفیات۔
    [قران آسان تحریک 73:8] اور ذکر کیا کرو اپنے رب کے نام کا اور اسی کے ہورہو سب سے کٹ کر پوری طرح۔
    [قران آسان تحریک 73:9] جو رب ہے مشرق و مغرب کا۔ نہیں ہے کوئی معبود سوائے اس کے، سو بنالو اسے اپنا کارساز۔
    [قران آسان تحریک 73:10] اور صبر کرو ان باتوں پر جو یہ کہتے ہیں اور ان کو نظر انداز کرو بھلے طریقے سے۔
    [قران آسان تحریک 73:11] ار چھوڑ دو مجھے نمٹنے کے لیے ان جھٹلانے والوں سے جو خوشحال ہیں اور رہنے دو انہیں اسی حالت پر کچھ دیر اور۔
    [قران آسان تحریک 73:12] یقینا ہیں ہمارے پاس (ان کے لیے) بھاری بیڑیاں اور بھڑکتی ہوئی آگ۔
    [قران آسان تحریک 73:13] اور کھانا حلق میں پھنسنے والا اور درد ناک عذاب۔
    [قران آسان تحریک 73:14] (یہ ہوگا) اس دن جب لرز اٹھیں گے زمین اور پہاڑ اور ہوجائیں گے پہاڑ ریت کے بھر بھرے ٹیلوں کی مانند۔
    [قران آسان تحریک 73:15] یقینا ہم نے بھیجا ہے تمہاری طرف ایک رسول۔ گواہ بناکر تم پر جس طرح ہم نے بھیجا تھا فرعون کی طرف ایک رسول۔
    [قران آسان تحریک 73:16] تو نافرمانی کی فرعون نے اس رسول کی تو دھرلیا ہم نے اسے بہت سخت پکڑ میں۔
    [قران آسان تحریک 73:17] سو کیسے بچ جاؤ گے تم اگر انکار کرو گے تم بھی اس دن سے (جس کی سختی) کردے گی بچوں کو بوڑھا۔
    [قران آسان تحریک 73:18] اور آسمان پھٹا جارہا ہوگا اس (کی دہشت) سے۔ ہے وعدہ اللہ کا پورا ہوکر رہنے والا۔
    [قران آسان تحریک 73:19] یقینا یہ ایک نصیحت ہے سو جس کا جی چاہے اختیار کرلے اپنے رب کی طرف جانے کا راستہ۔
    [قران آسان تحریک 73:20] یقینا تمہارا رب اے نبی جانتا ہے کہ تم کھڑے ہوتے ہو (عبادت کے لیے) تقریبا دو تہائی رات اور کبھی آدھی رات اور کبھی ایک تہائی اور ایک گروہ بھی ان لوگوں کا جو تمہارے ساتھ ہیں اور اللہ ہی نے اندازے مقرر کیے ہیں رات اور دن کے۔ اسے معلوم ہے کہ تم اس کا صحیح شمار ہرگز نہیں کرسکتے سو اس نے تم پر مہربانی فرمائی۔ لہٰذا پڑھو جتنا آسانی سے پڑھ سکتے ہو قرآن۔ اسے معلوم ہے کہ ہوں گے تم میں سے کچھ مریض اور کچھ لوگ جو سفر کریں گے زمین میں اللہ کے فضل کی تلاش میں اور ہوں گے کچھ لوگ جو جنگ کریں گے اللہ کی راہ میں لہٰذا پڑھو جتنا آسانی سے پڑھ سکو اس میں سے۔ اور قائم کرو نماز اور دو ذکوٰۃ اور قرض دیتے رہو اللہ کو قرضِ حَسَنَہ۔ اور جو کچھ تم آگے بھیجو گے اپنے لیے کسی قسم کی بھلائی کا کام تو پاؤ گے تم اسے موجود اللہ کے پاس اور یہی کام بہتر ہیں اور بہت بڑے ہیں اجر کے لحاظ سے اور اللہ سے مغفرت مانگتے ہو۔ یقینا اللہ ہے بہت زیادہ معاف فرمانے والا۔ نہایت مہربان۔

  5. #5
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 74:المدّثر
    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 74:1] اے اورھ لپیٹ کر لیٹنے والے۔
    [قران آسان تحریک 74:2] اٹھو اور خبردار کرو۔
    [قران آسان تحریک 74:3] اور اپنے رب ہی کی بڑائی کا اعلان کرو۔
    [قران آسان تحریک 74:4] اور اپنے کپڑوں کو پاک صاف رکھو۔
    [قران آسان تحریک 74:5] اور ہر قسم کی گندگی سے اپنے آپ کو دور رکھو۔
    [قران آسان تحریک 74:6] اور مت احسان کرو اس غرض سے کہ زیادہ فائدہ حاصل ہو۔
    [قران آسان تحریک 74:7] اور اپنے رب کی خاطر صبر کرو۔
    [قران آسان تحریک 74:8] پھر جب پھونک ماری جائے گی صور میں۔
    [قران آسان تحریک 74:9] تو یہی دن ہوگا، بڑی مصیبت کا دن۔
    [قران آسان تحریک 74:10] کافروں کے لیے جس میں ذرا بھی آسانی نہ ہوگی۔
    [قران آسان تحریک 74:11] چھوڑ دو مجھے اس شخص کو جسے پیدا کیا میں نے اکیلا۔
    [قران آسان تحریک 74:12] اور دیا اس کو ڈھیروں مال۔
    [قران آسان تحریک 74:13] اور بیٹے، حاضر رہنے والے۔
    [قران آسان تحریک 74:14] اور راہ ہموار کی اس کے لیے سرداری کی۔
    [قران آسان تحریک 74:15] پھر بھی وہ طمع رکھتا ہے کہ میں اسے اور زیادہ دوں۔
    [قران آسان تحریک 74:16] ہرگز نہیں: وہ تو ہے ہماری آیات سے سخت عناد رکھنے والا۔
    [قران آسان تحریک 74:17] عنقریب میں چڑھاؤں گا اسے ایک کٹھن چڑھائی۔
    [قران آسان تحریک 74:18] واقعہ یہ ہے کہ اس نے سوچا اور کچھ بات بنانے کی کوشش کی۔
    [قران آسان تحریک 74:19] سو اللہ کی مار اس پر کیسی بات بنائی اس نے!۔
    [قران آسان تحریک 74:20] پھر اللہ کی مار اس پر کیسی بات بنائی اس نے!۔
    [قران آسان تحریک 74:21] پھر نظر دوڑائی۔
    [قران آسان تحریک 74:22] پھر پیشانی سکیڑی اور منہ بنایا۔
    [قران آسان تحریک 74:23] پھر پلٹا اور تکبر میں پڑگیا۔
    [قران آسان تحریک 74:24] آخر کار بولا، نہیں ہے یہ (قرآن) مگر ایک جادو، جو پہلے سے چلا آرہا ہے۔
    [قران آسان تحریک 74:25] نہیں ہے یہ مگر انسانی کلام۔
    [قران آسان تحریک 74:26] عنقریب ہم جھونک دیں گے اسے جہنم میں۔
    [قران آسان تحریک 74:27] اور کیا جانو تم، کیا ہے جہنم؟۔
    [قران آسان تحریک 74:28] (وہ جو) نہ باقی رہنے دے اور نہ چھوڑے۔
    [قران آسان تحریک 74:29] جھلسادینے والی کھال کو۔
    [قران آسان تحریک 74:30] اس پر مقرر ہیں انیس (کارکن)۔
    [قران آسان تحریک 74:31] اور نہیں بنائے ہیں ہم نے دوزخ کے یہ کارکن مگر فرشتے ہی۔ اور نہیں بنایا ہم نے ان کی تعداد کو مگر ایک آزمائش کافروں کے لیے۔ تاکہ یقین کرلیں اس کا وہ لوگ جنہیں دی گئی تھی کتاب اور بڑھے ایمان والوں کا، ایمان اور نہ شک میں رہیں وہ لوگ جنہیں دی گئی ہے کتاب اور اہلِ ایمان اور کہیں وہ لوگ جن کے دلوں میں بیماری ہے اور کافر کیا چاہتا ہے اللہ اس مثال سے؟ اسی طرح اللہ گمراہ کردیتا ہے جسے چاہے اور ہدایت دیتا ہے جسے چاہے۔ اور نہیں جانتا تیرے رب کے لشکروں کو کوئی سوائے اس کے اور نہیں ہے یہ (دوزخ کا ذکر) مگر ایک نصیحت آدمیوں کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 74:32] ہرگز نہیں! قسم ہے چاند کی۔
    [قران آسان تحریک 74:33] اور رات کی جب وہ پلٹتی ہے۔
    [قران آسان تحریک 74:34] اور قسم ہے صبح کی جب وہ روشن ہوتی ہے۔
    [قران آسان تحریک 74:35] یقینا یہ (دوزخ) ایک آفت ہے بڑی آفتوں میں سے۔
    [قران آسان تحریک 74:36] ڈراوا ہے انسانوں کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 74:37] ہر اس شخص کے لیے جو چاہے تم میں سے کہ آگے بڑھے یا پیچھے رہے۔
    [قران آسان تحریک 74:38] ہر شخص اپنے کمائے ہوئے اعمال کے بدلے میں رہن ہے۔
    [قران آسان تحریک 74:39] سوائے دائیں بازو والوں کے۔
    [قران آسان تحریک 74:40] جو جنتوں میں ہوں گے اور پوچھیں گے۔
    [قران آسان تحریک 74:41] مجرموں سے۔
    [قران آسان تحریک 74:42] کیا چیز لے گئی تمہیں جہنم میں۔
    [قران آسان تحریک 74:43] وہ کہیں گے نہ تھے ہم نماز پڑھنے والوں میں۔
    [قران آسان تحریک 74:44] اور نہ کھلایا کرتے تھے ہم کھانا مسکین کو۔
    [قران آسان تحریک 74:45] اور باتیں بنایا کرتے تھے ہم مل کر (حق کے خلاف) باتیں بنانے والوں کے ساتھ۔
    [قران آسان تحریک 74:46] اور جھٹلایا کرتے تھے ہم روزِ جزا کو۔
    [قران آسان تحریک 74:47] یہاں تک کہ آگئی ہمیں موت۔
    [قران آسان تحریک 74:48] سو نہ فائدہ پہنچائے گی اُن کو اب سفارش، سفارش کرنے والوں کی۔
    [قران آسان تحریک 74:49] آخر ان لوگوں کو کیا ہوگیا ہے کہ یہ اس کتابِ نصیحت سے منہ موڑے ہوئے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 74:50] گویا کہ وہ جنگلی گدھے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 74:51] جو بھاگ پڑے ہوں شیر (کی آہٹ) سے۔
    [قران آسان تحریک 74:52] بلکہ چاہتا ہے ہر شخص ان میں ےس کہ دیا جائے اسے کھلا صحیفہ۔
    [قران آسان تحریک 74:53] ہرگز نہیں! اصل بات یہ ہے کہ یہ نہیں ڈرتے ہیں آخرت سے۔
    [قران آسان تحریک 74:54] خبردار یہ تو ایک نصیحت ہے۔
    [قران آسان تحریک 74:55] سو جس کا جی چاہے اس سے سبق حاصل کرے۔
    [قران آسان تحریک 74:56] اور نہیں سبق حاصل کریں گے یہ لوگ اس سے اِلّایہ کہ چاہے اللہ۔ وہ لائق ہے ڈرنے کے اور وہ مالک ہے بخشش کا۔


  6. #6
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 75:القيامۃ

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 75:1] نہیں قسم کھاتا ہوں میں روزِ قیامت کی۔
    [قران آسان تحریک 75:2] اور نہیں، قسم کھاتا ہوں میں ملامت کرنے والے نفس کی۔
    [قران آسان تحریک 75:3] کیا سمجھ رکھا ہے انسان نے کہ ہرگز نہیں جمع کرسکیں گے ہم اس کی ہڈیوں کو؟۔
    [قران آسان تحریک 75:4] کیوں نہیں ہم تو قادر ہیں اس پر بھی کہ ٹھیک ٹھک بنادیں (دوبارہ) اس کی انگلیوں کے پور پور کو۔
    [قران آسان تحریک 75:5] مگر چاہتا ہے انسان کہ بداعمالیاں کرتا رہے آئندہ بھی۔
    [قران آسان تحریک 75:6] پوچھتا ہے کہ کب آئے گا قیامت کا دن۔
    [قران آسان تحریک 75:7] سو جب چندھیا جائیں گی آنکھیں
    [قران آسان تحریک 75:8] اور گہنا جائے گا چاند۔
    [قران آسان تحریک 75:9] اور ملا کر ایک کردیے جائیں گے سورج اور چاند۔
    [قران آسان تحریک 75:10] کہے گا انسان اس دن، ہے کوئی جائے پناہ۔
    [قران آسان تحریک 75:11] ہرگز نہیں! نہیں ہے کوئی جائے پناہ۔
    [قران آسان تحریک 75:12] اپنے رب کے سمانے ہی اس دن ٹھہرنا ہوگا۔
    [قران آسان تحریک 75:13] بتادیا جائے گا انسان کو اس دن اس کا اگلا پچھلا کیا کرایا۔
    [قران آسان تحریک 75:14] بلکہ انسان خود ہی اپنے آپ کو خوب جانتا ہے۔
    [قران آسان تحریک 75:15] اگرچہ کتنی ہی پیش کرے معذرتیں۔
    [قران آسان تحریک 75:16] نہ حرکت دو اس (قرآن کو یاد کرنے) کے لیے اپنی زبان کو تاکہ جلدی یاد کر لو تم اسے۔
    [قران آسان تحریک 75:17] یقینا ہمارے ذمہ ہےاس کو جمع کرنا اور پڑھوانا۔
    [قران آسان تحریک 75:18] لہٰذا جب ہم اسے پڑھ رہے ہوں تو غور سے سنتے رہو اس کی قرائت کو۔
    [قران آسان تحریک 75:19] پھر یقینا ہمارے ہی ذمہ ہے اس کا مطلب سمجھا دینا بھی۔
    [قران آسان تحریک 75:20] ہرگز نہیں اصل بات یہ ہے کہ تم لوگ محبت رکھتے ہو دنیا سے۔
    [قران آسان تحریک 75:21] اور چھوڑ دیتے ہو آخرت کو۔
    [قران آسان تحریک 75:22] کچھ چہرے ہوں گے اس دن تروتازہ۔
    [قران آسان تحریک 75:23] اپنے رب کی طرف دیکھ رہے ہوں گے۔
    [قران آسان تحریک 75:24] اور کچھ چہرے ہوں گے اس دن اداس۔
    [قران آسان تحریک 75:25] سمجھ رہے ہوں گے کہ ہوگا ان کے ساتھ کمر توڑ برتاؤ۔
    [قران آسان تحریک 75:26] ہرگز نہیں! جب پہنچ جائے گی (جان) حلق میں۔
    [قران آسان تحریک 75:27] اور کہا جائے گا، ہے کوئی ۔ ؟۔ جھاڑ پھونک کرنے والا۔
    [قران آسان تحریک 75:28] اور سمجھ لے گا وہ کہ یہ وقت ہے جدائی کا۔
    [قران آسان تحریک 75:29] اور جڑ جائے گی پنڈلی، پنڈلی سے۔
    [قران آسان تحریک 75:30] اپنے رب کی طرف اس دن روانگی ہوگی۔
    [قران آسان تحریک 75:31] اس سب کے باوجود نہ ایمان لایا وہ اور نہ نماز پڑھی اس نے۔
    [قران آسان تحریک 75:32] بلکہ جھٹلایا اور منہ پھیرلیا۔
    [قران آسان تحریک 75:33] پھر چل دیا اپنے گھر والوں کی طرف، اکڑتا ہوا۔
    [قران آسان تحریک 75:34] افسوس ہے تجھ پر پھر افسوس ہے (تجھ پر)۔
    [قران آسان تحریک 75:35] پھر افسوس ہے تجھ پر پھر افسوس ہے (تجھ پر)۔
    [قران آسان تحریک 75:36] کیا سمجھ رکھا ہے انسان نے کہ اسے چھوڑ دیا جائے گا بلاحساب کتاب۔
    [قران آسان تحریک 75:37] کیا نہ تھا وہ ایک قطرہ حقیر پانی کا جو ٹپکایا گیا (رحمِ مادر میں)۔
    [قران آسان تحریک 75:38] پھر ہوا ایک لوتھڑا پھر پیدا کیا اسے اللہ نے اور ہر لحاظ سے درست کیا۔
    [قران آسان تحریک 75:39] پھر بنادیے اس سے جوڑے جوڑے مرد اور عورت۔
    [قران آسان تحریک 75:40] کیا نہیں ہے یہ ہستی قادر اس پر کہ زندہ کرے مردوں کو۔

  7. #7
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 76:الانسان

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 76:1] کیا گزرا ہے انسان ایک ایسا وقت، زمانے کا کہ نہ تھا وہ کوئی قابلِ ذکر چیز۔
    [قران آسان تحریک 76:2] بے شک ہم نے پیدا کیا ہے انسان کو ایک مخلوط نطفہ سے تاکہ امتحان لیں اس کا اسی لیے بنایا ہے ہم نے اسے سننے والا، دیکھنے والا۔
    [قران آسان تحریک 76:3] ہم نے دکھادیا ہے اسے راستہ اب چاہے (بن جائے) شکر کرنے والا یا کفر کرنے والا۔
    [قران آسان تحریک 76:4] یقینا ہم نے مہیا کررکھی ہیں کافروں کے لیے زنجیریں، طوق اور بھڑکتی ہوئی آگ۔
    [قران آسان تحریک 76:5] یقینا نیک لوگ پئیں گے شراب کے جام جن میں آمیزش ہوگی کافور کی۔
    [قران آسان تحریک 76:6] یہ ایک چشمہ ہے کہ پئیں گے اس میں سے اللہ کے بندے اور شاخیں نکال لیں گے اس میں سے جس طرح نکالنا چاہیں گے۔
    [قران آسان تحریک 76:7] (یہ وہ لوگ ہوں گے) جو پوری کیا کرتے تھے اپنی نذر اور ڈرتے تھے اس دن سے جس کی مصیبت ہر طرف پھیلی ہوئی ہوگی۔
    [قران آسان تحریک 76:8] اور کھلایا کرتے تھے کھانا اللہ کی محبت میں مسکین کو، یتیم کو اور قیدی کو۔
    [قران آسان تحریک 76:9] (اور کہتے تھے) کہ بس کھلارہے ہیں ہم تم کو اللہ کی خاطر نہیں چاہتے ہم تم سے کوئی بدلہ اور نہ شکریہ۔
    [قران آسان تحریک 76:10] بلاشبہ ہمٰں ڈر ہے اپنے رب سے اس دن (کے عذاب) کا جو سخت مصیبت کا اور انتہائی طویل ہوگا۔
    [قران آسان تحریک 76:11] سو بچالے گا ان کو اللہ اس دن کے شرسے اور عنایت فرمائے گا انہیں تروتازگی اور سرور۔
    [قران آسان تحریک 76:12] اور عطا کرے گا انہیں بدلے میں اس صبر کے جو انہوں نے کیا جنت اور ریشمی لباس۔
    [قران آسان تحریک 76:13] تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے یہ وہاں اونچی اونچی مسندوں پر اور نہ برداشت کرنی پڑے گی انہیں وہاں سورج (کی گرمی) اور نہ ٹھر (جائے کی)۔
    [قران آسان تحریک 76:14] اور جھکی ہوئی ہوں گی ان پر جنت کی چھاوؤں اور بس میں کردیے گئے ہوں گے (ان کے) اس کے پھل، پوری طرح۔
    [قران آسان تحریک 76:15] اور گردش کرائے جائیں گے، اہلِ جنت پر برتن چاندی کے اور پہالے جو شیشے کے ہوں گے۔
    [قران آسان تحریک 76:16] اور شیشہ بھی چاندی کی قسم کا ہوگا جنہیں وہ بھریں گے ٹھیک اندازے کے مطابق۔
    [قران آسان تحریک 76:17] اور پلائے جائیں گے انہیں وہاں ایسے جام جن میں آمیزش ہوگی سونٹھ کی۔
    [قران آسان تحریک 76:18] یہ ایک چشمہ ہوگا جنت میں جس کا نام ہے سلسبیل۔
    [قران آسان تحریک 76:19] اور دوڑتے پھرہے ہوں گے ان کی خدمت کے لیے ایسے لڑکے جو ہمیشہ لڑکے ہی رہیں گے۔ جب تم انہیں دیکھو تو خیال کرو گویا کہ موتی ہیں بکھرے ہوئے۔
    [قران آسان تحریک 76:20] اور جب تم نگاہ ڈالو گے وہاں تو دیجھو گے ہر طرف نعمتیں ہی نعمتیں اور بڑی سلطنت کی شان و شوکت۔
    [قران آسان تحریک 76:21] ہوں گے ان کے اُوپر کے کپڑے باریک ریشم کے جو سبز رنگ کے ہوں گے اور چمکدار اور پہنائے جائیں گے انہیں کنگن چاندی کے اور پلائے گا انہیں ان کا رب نہایت پاکیزہ شراب۔
    [قران آسان تحریک 76:22] (ارشاد ہوگا) بلاشبہ یہ ہے تمہاری ہی جزا اور تھی تمہاری کارگزاری قابلِ قدر۔
    [قران آسان تحریک 76:23] یقینا ہم نے ہی نازل کیا ہے تم پر قرآن تھوڑا تھوڑا کر کے۔
    [قران آسان تحریک 76:24] لہٰذا تم جمے رہے اپنے رب کے حکم پر اور نہ مانو بات ان میں سے کسی بد عمل کی یا ناشکرے کی۔
    [قران آسان تحریک 76:25] اور ذکر کرتے رہو اپنے رب کے نام صبح و شام۔
    [قران آسان تحریک 76:26] اور رات کو بھی سجدہ کرو اس کے حضور اور تسبیح کرتے رہو اس کی رات میں دیر تک۔
    [قران آسان تحریک 76:27] یقینا یہ لوگ محبت رکھتے ہیں جلدی حاصل ہوجانے والی (دنیا) سے اور نظر انداز کیے دے رہے ہیں اپنے پیچھے ایک بھاری دن کو۔
    [قران آسان تحریک 76:28] ہم ہی نے پیدا کیا ہے ان کو اور مضبوط کیے ہیں ان کے جوڑبند اور جب چاہیں گے ہم بدل دیں گے ان کی شکلوں کو جس طرح بدلنا چاہیں گے۔
    [قران آسان تحریک 76:29] یقینا یہ ایک نصیحت ہے، پس جو شخص چاہے بنالے اپنے رب کی طرف جانے کا راستہ۔
    [قران آسان تحریک 76:30] اور تم چاہ بھی نہیں سکتے مگر یہ کہ چاہے اللہ۔ یقینا اللہ ہے سب کچھ جاننے والا، بڑی حکمت والا۔
    [قران آسان تحریک 76:31] داخل فرماتا ہے جسے چاہے اپنی رحمت میں۔ اور رہے ظالم، تیار کر رکھا ہے اللہ نے ان کے لیے درد ناک عذاب۔

  8. #8
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 77:المرسلات

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 77:1] قسم ان (ہواؤں) کی جو چلائی جاتی ہیں سہج سہج۔
    [قران آسان تحریک 77:2] پھر چلتی ہیں طوفانی رفتار سے۔
    [قران آسان تحریک 77:3] اور (ان کی) جو پھیلاتی ہیں (بادلوں کو) اٹھاکر۔
    [قران آسان تحریک 77:4] پھر جدا کرتی ہیں انہیں پھاڑ کر۔
    [قران آسان تحریک 77:5] پھر ڈالتی ہیں (دلوں میں اللہ کی) یاد۔
    [قران آسان تحریک 77:6] توبہ کے لیے یا ڈرا وے کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 77:7] یاد رکھو جس چیز سے تمہیں ڈرایا جارہا ہے وہ ضرور واقع ہونے والی ہے۔
    [قران آسان تحریک 77:8] چنانچہ جب ستارے ماند پڑجائیں گے۔
    [قران آسان تحریک 77:9] اور جب آسمان پھاڑ دیا جائے گا۔
    [قران آسان تحریک 77:10] اور جب پہاڑ دھنک ڈالے جائیں گے۔
    [قران آسان تحریک 77:11] اور جب رسولوں کی حاضری کا وقت آپہنچے گا (اس دن وہ چیز واقع ہوجائے گی)۔
    [قران آسان تحریک 77:12] کس دن کے لیے یہ کام اٹھارکھاگیا ہے؟۔
    [قران آسان تحریک 77:13] فیصلہ کے دن کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 77:14] اور کیا جانو تم کیسا ہوگا فیصلہ کا دن؟۔
    [قران آسان تحریک 77:15] تباہی ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 77:16] کیا نہیں ہلاک کردیا ہم نے پہلوں کو؟۔
    [قران آسان تحریک 77:17] پھر انہی کے پیچھے چلاتے ہیں ہم بعد والوں کو۔
    [قران آسان تحریک 77:18] یہی کچھ کیا کرتے ہیں ہم مجرموں کے ساتھ۔
    [قران آسان تحریک 77:19] تباہی ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 77:20] کیا نہیں پیدا کیا ہے ہم نے تم کو ایک حقیر پانی ہے؟۔
    [قران آسان تحریک 77:21] پھر ٹھہرائے رکھا ہم نے اسے ایک محفوظ جگہ میں۔
    [قران آسان تحریک 77:22] ایک مقررہ مدت تک۔
    [قران آسان تحریک 77:23] تو دیکھو ہم اس پر قادر تھے، سو ہم بہت اچھی قدرت رکھنے والے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 77:24] تباہی ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 77:25] کیا نہیں بنایا ہے ہم نے زمین کو سمیٹ کر رکھنے والی۔
    [قران آسان تحریک 77:26] زندوں کو بھی اور مردوں کو بھی؟۔
    [قران آسان تحریک 77:27] اور جمادیے ہیں ہم نے اس میں لنگر بلند و بالا پہاڑوں کے اور پلایا ہے ہم نے تم کو میٹھا پانی۔
    [قران آسان تحریک 77:28] تباہی ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 77:29] چلو تم اس چیز کی طرف جسے تم جھٹلایا کرتے تھے۔
    [قران آسان تحریک 77:30] چلو اس سایہ کی طرف جو تین شاخوں والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 77:31] نہ ٹھنڈک پہنچانے والا اور نہ بچانے والا آگ کے شعلوں سے۔
    [قران آسان تحریک 77:32] بے شک وہ آگ پھینکے گی ایسے انگارے جو بڑے بڑے محلات کے برابر ہوں گے۔
    [قران آسان تحریک 77:33] گویا کہ وہ اونٹ ہیں زرد رنگ کے۔
    [قران آسان تحریک 77:34] تباہی ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 77:35] یہ وہ دن ہوگا کہ نہ بول سکیں گے کچھ۔
    [قران آسان تحریک 77:36] اور نہ اجازت دی جائے گی انہیں کہ عذر پیش کریں۔
    [قران آسان تحریک 77:37] تباہی ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 77:38] یہ ہے فیصلہ کا دن۔ جمع کردیا ہے ہم نے تم کو بھی اور تم سے پہلے گزرے ہوؤں کو بھی۔
    [قران آسان تحریک 77:39] سو اگر ہے تمہارے پاس کوئی چال تو چل دیکھو میرے مقابلہ میں۔
    [قران آسان تحریک 77:40] تباہی ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 77:41] یقینا متقی لوگ۔ ہوں گے سایوں میں اور چشموں میں۔
    [قران آسان تحریک 77:42] اور پھل ہوں گے ہر قسم کے جن کی وہ خواہش کریں گے۔
    [قران آسان تحریک 77:43] (کہا جائے گا) کھاؤ اور پیؤ مزے لے لے کر۔ ان اعمال کے بدلہ میں جو تم کرتے رہے۔
    [قران آسان تحریک 77:44] یقینا ہم ایسی ہی جزا دیتے ہیں اچھا اور معیاری کام کرنے والوں کو۔
    [قران آسان تحریک 77:45] تباہی ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 77:46] کھاؤ اور مزے لوٹ لو تھوڑے دن۔ یقینا تم مجرم ہو۔
    [قران آسان تحریک 77:47] تباہی ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 77:48] اور جب کہا جاتا ہے ان سے کہ جھکو (اللہ کے آگے) تو نہیں جھکتے۔
    [قران آسان تحریک 77:49] تباہی ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 77:50] سو اب کونسا کلام ہوسکتا ہے قرآن کے بعد جس پر یہ ایمان لائیں گے؟۔

  9. #9
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 78:النبا

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 78:1] کس بات کے بارے میں یہ لوگ آپس میں پوچھتے ہیں؟۔
    [قران آسان تحریک 78:2] (کیا) اس بڑی خبر کی نسبت؟۔
    [قران آسان تحریک 78:3] وہ (بڑی خبر) یہ جس کے سلسلے میں اختلاف کر رہے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 78:4] دیکھو! عنقریب یہ جان لیں گے۔
    [قران آسان تحریک 78:5] پھر دیکھو! عنقریب یہ جان لیں گے۔
    [قران آسان تحریک 78:6] (ذرا غور کرو) کیا نہیں بنایا ہم نے زمین کو بچھونا؟
    [قران آسان تحریک 78:7] اور پہاڑوں کو (اس کی) میخیں؟۔
    [قران آسان تحریک 78:8] اور پیدا کیا ہم نے تم کو جوڑا جوڑا۔
    [قران آسان تحریک 78:9] اور بنایا ہم نے تمہاری نیند کو باعثِ سکون۔
    [قران آسان تحریک 78:10] اور بنایا ہم نے را ت کو پردہ پوش۔
    [قران آسان تحریک 78:11] اور بنایا ہم نے دن کو کمائی کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 78:12] اور قائم کیے ہم نے تمہارے اوپر سات مضبوط (آسمان)۔
    [قران آسان تحریک 78:13] اور بنایا ہم نے ایک چراغ جگمگاتا ہوا۔
    [قران آسان تحریک 78:14] اور نازل کیا ہم نے نچڑنے والی (بدلیوں) سے موسلادھار مینہ۔
    [قران آسان تحریک 78:15] تاکہ نکالیں اس کے ذریعے سے ہر قسم کا اناج اور سبزہ۔
    [قران آسان تحریک 78:16] اور باغات گھنے؟۔
    [قران آسان تحریک 78:17] بے شک فیصلے کا دن ہے ایک وقتِ مقرر۔
    [قران آسان تحریک 78:18] وہ دن جب پھونکا جائے گا صور تو آؤ گے تم فوج در فوج۔
    [قران آسان تحریک 78:19] اور کھول دیا جائے گا آسمان تو ہو جائے گا وہ دروازے ہی دروازے۔
    [قران آسان تحریک 78:20] اور چلائے جائیں گے پہاڑ تو ہو جائیں گے وہ چمکتی ریت۔
    [قران آسان تحریک 78:21] بے شک جہنم ہے ایک گھات۔
    [قران آسان تحریک 78:22] سرکشوں کے لیے ٹھکانا۔
    [قران آسان تحریک 78:23] پڑے رہیں گے وہ اس میں مدّتوں۔
    [قران آسان تحریک 78:24] نہ چکھیں گے مزہ اس میں ٹھنڈک کا اور نہ پینے کی کوئی چیز۔
    [قران آسان تحریک 78:25] مگر گرم پانی اور بہتی پیپ۔
    [قران آسان تحریک 78:26] (یہ) بدلہ ہے پورا پورا۔
    [قران آسان تحریک 78:27] بے شک یہ لوگ توقع نہ رکھتے تھے کسی حساب کی۔
    [قران آسان تحریک 78:28] اور جھٹلاتے تھے ہماری آیات کو جھوٹ سمجھ کر۔
    [قران آسان تحریک 78:29] جبکہ ہر چیز ہم نے گن گن کر لکھ رکھی ہے۔
    [قران آسان تحریک 78:30] لہٰذا چکھو مزہ (اپنے کیے کا) کہ ہرگز نہیں اضافہ کریں گے ہم تمہارے لیے مگر عذاب میں۔
    [قران آسان تحریک 78:31] بے شک متّقیوں کے لیے ہے مقامِ کامرانی۔
    [قران آسان تحریک 78:32] (جہاں) باغ ہوں گے اور قسم قسم کے انگور۔
    [قران آسان تحریک 78:33] اور نوخیز ہم عمر (لڑکیاں)۔
    [قران آسان تحریک 78:34] اور پیالے چھلکتے ہوئے۔
    [قران آسان تحریک 78:35] نہ سنیں گے وہاں کوئی بے ہودہ بات اور نہ جھوٹ۔
    [قران آسان تحریک 78:36] یہ صلہ ہوگا تیرے رب کی طرف سے اور انعامِ کثیر (اس کا)۔
    [قران آسان تحریک 78:37] جو رب ہے آسمانوں اور زمین ا اور ہر اس چیز کا جو ان دونوں کے درمیان ہے وہ نہایت مہربان ہے (تاہم) نہ یارا ہوگا کسی کو اس سے بات کرنے کا۔
    [قران آسان تحریک 78:38] جس دن کھڑے ہوں گے روح اور فرشتے صف بستہ نہ بولے گا کوئی مگر وہ جسے اجازت دے رحمٰن اور کہے بات ٹھیک ٹھیک۔
    [قران آسان تحریک 78:39] یہ ہے دن برحق اب جس کا جی چاہے بنالے اپنے رب کے پاس ٹھکانا۔
    [قران آسان تحریک 78:40] بے شک ہم نے آگاہ کر دیا ہے تم کو اس عذاب سے جو جلد ہی آنے والا ہے اس دن دکھ لے گا ہر شخص وہ کچھ جو (کر کے) آگے بھیجا اس نے اپنے ہاتھوں اورکہے گا کافر: کاش! ہوتا میں مٹی۔

  10. #10
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 79:النازعات

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 79:1] قسم ہے ان (فرشتوں) کی جو کھنچنے والے ہیں (روح کو) ڈوب کر۔
    [قران آسان تحریک 79:2] اور نکال لے جانے والے ہیں (اسے) آہستگی سے۔
    [قران آسان تحریک 79:3] اور (ان کی) جو تیرتے پھرتے ہیں تیزی سے۔
    [قران آسان تحریک 79:4] پھر سبقت لے جانے والے ہیں دوڑ کر (اللہ کا حکم بجا لانے میں)۔
    [قران آسان تحریک 79:5] پھر انتظام چلانے والے ہیں معاملات کا (احکامِ الہٰی کے مطابق)۔
    [قران آسان تحریک 79:6] (کہ وہ دن آ کر رہے گا) جس دن ہلا ڈالے گا زلزلے کا جھٹکا۔
    [قران آسان تحریک 79:7] پیچھے آئے گا اس کے دوسرا جھٹکا۔
    [قران آسان تحریک 79:8] کتنے ہی دل اس دن خوف سے کانپ رہے ہوں گے۔
    [قران آسان تحریک 79:9] نگاہیں ان کی سہمی ہوئی ہوں گی۔
    [قران آسان تحریک 79:10] کہتے ہیں یہ لوگ: کیا ہم ضرور لوٹائے جائیں گے واپس پہلی حالت میں۔
    [قران آسان تحریک 79:11] کیا جب بھی کہ ہو چکے ہوں گے ہم ہڈّیاں کھوکھلی اور بوسیدہ۔
    [قران آسان تحریک 79:12] کہتے ہیں پھر تو یہ لوٹایا جانا بڑے ہی گھاٹے کا (موجب) ہوگا۔
    [قران آسان تحریک 79:13] حالانکہ یہ تو بس (ہوگی) زور دار ڈانٹ ایک ہی بار۔
    [قران آسان تحریک 79:14] اور یکدم آ موجود ہوں گے وہ سب میدان (حشر) میں۔
    [قران آسان تحریک 79:15] بھلا پہنچی ہے تمہیں خبر موسیٰ (کے واقعہ) کی؟۔
    [قران آسان تحریک 79:16] جب پکارا اسے اس کے رب نے طویٰ کی وادئِ مقدس میں۔
    [قران آسان تحریک 79:17] کہ جاؤ فرعون کے پاس، بے شک وہ سرکش ہو گیا ہے۔
    [قران آسان تحریک 79:18] اور کہو کیا تجھے کچھ رغبت ہے اس بات کی کہ خود کو پاک کرے؟۔
    [قران آسان تحریک 79:19] اور رہنمائی کروں میں تیری تیرے رب کی طرف کہ تیرے اندر (اس کا) خوف پیدا ہو۔
    [قران آسان تحریک 79:20] پھر دکھائی موسیٰ نے فرعون کو بڑی نشانی۔
    [قران آسان تحریک 79:21] مگر جھٹلا دیا اس نے اور نہ مانا۔
    [قران آسان تحریک 79:22] پھر پلٹا چال بازیاں کرنے کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 79:23] سو جمع کیا اس نے (لوگوں کو) اور پکارا۔
    [قران آسان تحریک 79:24] اور کہا میں ہوں تمہارا سب سے بڑا رب۔
    [قران آسان تحریک 79:25] سو پکڑ لیا اس کو اللہ نے عبرتناک عذاب میں آخرت کے اور دنیا کے۔
    [قران آسان تحریک 79:26] بے شک اس واقعے میں بڑا سامانِ عبرت ہے ہر اس شخص کے لیے جو ڈرتا ہے (اللہ سے)۔
    [قران آسان تحریک 79:27] کیا تمہارا بنانا مشکل ہے یا آسمان کا، اللہ نے اس کو بھی بنایا۔
    [قران آسان تحریک 79:28] بلند کیا اس کی چھت کو پھر اس کا توازن قائم کیا۔
    [قران آسان تحریک 79:29] اور تاریک بنایا اس کی رات کو اور ظاہر کیا اس کے دن کو۔
    [قران آسان تحریک 79:30] اور زمین کو بعد ازاں ہموار کیا۔
    [قران آسان تحریک 79:31] نکالا اس کے اندر سے اس کا پانی اور چارہ۔
    [قران آسان تحریک 79:32] اور پہاڑوں کو (بنایا) زمین کا لنگر۔
    [قران آسان تحریک 79:33] (بطور) سامانِ زیست تمہارے لیے اور تمہارے مویشیوں کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 79:34] پھر جب آئے گی وہ آفت بہت بڑی۔
    [قران آسان تحریک 79:35] اس دن یاد کرے گا انسان اپنا کیا دھرا۔
    [قران آسان تحریک 79:36] اور کھول کر سامنے کر دی جائے گی جہنم ہر دیکھنے والے کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 79:37] چنانچہ جس نے سرکشی کی۔
    [قران آسان تحریک 79:38] اور ترجیح دی دنیاوی زندگی کو۔
    [قران آسان تحریک 79:39] تو بے شک جہنم ہی ہے اس کا ٹھکانا۔
    [قران آسان تحریک 79:40] لیکن جو کوئی ڈرا پیشی سے اپنے رب کے حضور اور روکا اس نے اپنے نفس کو خواہشات کی پیروی سے۔
    [قران آسان تحریک 79:41] تو بے شک جنت ہی ہے اس کا ٹھکانا۔
    [قران آسان تحریک 79:42] پوچھتے ہیں لوگ تم سے قیامت کے بارے میں کہ کب واقع ہوگی وہ؟۔
    [قران آسان تحریک 79:43] کیا سروکار تمہیں اس کے ذکر سے؟۔
    [قران آسان تحریک 79:44] تیرے رب کے پاس ہے انتہا قیامت (کے علم) کی تم تو بس خبردار کرنے والے ہو۔
    [قران آسان تحریک 79:45] ان کو جو ڈرتے ہیں قیامت سے۔
    [قران آسان تحریک 79:46] انہیں ایسا لگے گا جس دن دیکھیں گے قیامت کو کہ نہیں رہے تھے وہ (دنیا میں) مگر ایک شام یا ایک صبح۔

  11. #11
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 80:عبس

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 80:1] ترش رو ہوا اور بے رخی برتی۔
    [قران آسان تحریک 80:2] اس بات پر کہ آیا اس کے پاس وہ نابینا۔
    [قران آسان تحریک 80:3] اور کیا خبر تمہیں شاید کہ وہ پاکیزگی حاصل کرتا۔
    [قران آسان تحریک 80:4] نصیحت سنتا تو نفع پہنچاتی اس کو (تمہاری) نصیحت۔
    [قران آسان تحریک 80:5] لیکن جو کوئی بے پروائی برتتا ہے۔
    [قران آسان تحریک 80:6] تو تم اس کی طرف زیادہ توجّہ کرتے ہو۔
    [قران آسان تحریک 80:7] حالانکہ نہیں ہے تم پر ذمّے داری اس کی کہ نہیں سُدھرتا وہ۔
    [قران آسان تحریک 80:8] لیکن جو شخص آیا تمہارے پاس دوڑتا ہوا۔
    [قران آسان تحریک 80:9] اور وہ ڈر رہا ہے (اللہ سے)۔
    [قران آسان تحریک 80:10] تو تم اس سے بے رخی برتتے ہو۔
    [قران آسان تحریک 80:11] ہرگز نہیں بے شک قرآن تو سراپا نصیحت ہے۔
    [قران آسان تحریک 80:12] سو جو چاہے قبول کرے اسے۔
    [قران آسان تحریک 80:13] (لکھا ہوا ہے) ایسے صحیفوں میں جو مکرّم ہیں۔
    [قران آسان تحریک 80:14] بلند مرتبہ ہیں پاکیزہ ہیں۔
    [قران آسان تحریک 80:15] ہاتھوں میں ہیں ایسے کاتبوں کے۔
    [قران آسان تحریک 80:16] جو معزّز ہیں، نیکوکار ہیں۔
    [قران آسان تحریک 80:17] ہلاک ہو انسان کس قدر ناشکرا ہے وہ!۔
    [قران آسان تحریک 80:18] کس چیز سے پیدا کیا اللہ نے اسے؟۔
    [قران آسان تحریک 80:19] منی کے ایک قطرے سے۔ پیدا کیا اللہ نے اسے پھر تقدیر مقرر کی اس کی۔
    [قران آسان تحریک 80:20] پھر زندگی کی راہ آسان کی اس کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 80:21] پھر موت دی اس کو پھر قبر میں پہنچایا اسے۔
    [قران آسان تحریک 80:22] پھر جب چاہے گا وہ اٹھاکھڑا کرے گا اسے۔
    [قران آسان تحریک 80:23] ہرگز نہیں! نہ بجا لایا وہ اس حکم کو جو دیا اللہ نے اسے۔
    [قران آسان تحریک 80:24] پھر ذرا دیکھے انسان اپنی خوراک کو۔
    [قران آسان تحریک 80:25] بے شک ہم ہی نے برسایا پانی فراوانی سے۔
    [قران آسان تحریک 80:26] پھر پھاڑا ہم نے زمین کو عجیب طریقے سے۔
    [قران آسان تحریک 80:27] پھر اگائے ہم نے اس میں غلّے۔
    [قران آسان تحریک 80:28] اور انگور اور ترکاریاں۔
    [قران آسان تحریک 80:29] اور زیتون اور کھجوریں۔
    [قران آسان تحریک 80:30] اور باغات گھنے۔
    [قران آسان تحریک 80:31] اور پھل اور چارے۔
    [قران آسان تحریک 80:32] سامانِ زیست تمہارے لیے اور تمہارے مویشیوں کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 80:33] پھر جب آئے گی بہرا کر دینے والی آواز۔
    [قران آسان تحریک 80:34] اس دن بھاگے گا آدمی اپنے بھائی سے۔
    [قران آسان تحریک 80:35] اور اپنی ماں سے اور اپنے باپ سے۔
    [قران آسان تحریک 80:36] اور اپنی بیوی سے اور اپنی اولاد سے۔
    [قران آسان تحریک 80:37] ہر شخص کی ان میں سے اس دن ایسی حالت ہوگی کہ اسے اپنی پڑی ہوگی۔
    [قران آسان تحریک 80:38] کتنے ہی چہرے اس دن روشن ہوں گے۔
    [قران آسان تحریک 80:39] ہنستے مسکراتے، خوش و خرّم۔
    [قران آسان تحریک 80:40] اور کتنے ہی چہرے ایسے ہوں گے اس دن جن پر خاک اڑ رہی ہوگی۔
    [قران آسان تحریک 80:41] چھا رہی ہوگی ان پر سیاہی۔
    [قران آسان تحریک 80:42] یہی لوگ ہیں کافر، بدکردار۔

  12. #12
    ~*hiway*~'s Avatar
    ~*hiway*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    22nd October 2011 @ 06:55 PM
    Join Date
    31 May 2007
    Location
    Khawabon Main .
    Posts
    15,131
    Threads
    364
    Credits
    0
    Thanked
    297

    Default

    اسلام علیکم
    قران پاک میں ہر موضوع پر بات کی گی ہے ، جزاک اللہ

Page 1 of 2 12 LastLast

Similar Threads

  1. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:1to10
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 83
    Last Post: 8th November 2013, 08:13 PM
  2. Solved I need Quran Pak With Urdu Tarjuma Mukamal
    By Irfan_shah in forum Solved Problems (IT)
    Replies: 7
    Last Post: 12th March 2012, 09:00 PM
  3. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:51to60
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 26
    Last Post: 12th July 2010, 11:58 AM
  4. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:11to20
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 52
    Last Post: 12th June 2010, 11:49 PM
  5. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:21to30
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 45
    Last Post: 8th April 2010, 08:51 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •