Page 1 of 2 12 LastLast
Results 1 to 12 of 15

Thread: Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:81to90

  1. #1
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Post Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:81to90

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ

    اس تھریڈ میں قرآن کریم کا مکمل اردو ترجمہ دیا جارہا ہےیہ ترجمہ کسی خاص مسلک یا فرقے کا نہیں ہے یہ ترجمہ محترم "مولانا سید شبیر احمد رحمتہ اللہ کا کیا ہوا ہے اور اسے قرآن آسان تحریک سے لیا گیا ہے۔ ہر تھریڈ میں ۱۰ سورتوں کا ترجمہ دیا جائے گا اس نویںتھریڈ میں
    سورۃ 81:التکویر تا سورۃ 90:البلد تک کا ترجمہ موجود ہے۔

  2. #2
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 81:التكوير

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 81:1] جب سورج لپیٹ دیا جائے گا۔
    [قران آسان تحریک 81:2] اور جب تارے بے نور ہو جائیں گے۔
    [قران آسان تحریک 81:3] اور جب پہاڑ چلائے جائیں گے۔
    [قران آسان تحریک 81:4] اور جب دس ماہ کی حاملہ اونٹنیاں چھٹی پھریں گی۔
    [قران آسان تحریک 81:5] اور جب وحشی جانور (مارے خوف کے) اکٹھے ہو جائیں گے۔
    [قران آسان تحریک 81:6] اور جب سمندر بھڑکا دیے جائیں گے۔
    [قران آسان تحریک 81:7] اور جب جانوں کو (جسموں سے) جوڑا جائے گا۔
    [قران آسان تحریک 81:8] اور جب زندہ گاڑی گئی لڑکی سے پوچھا جائے گا۔
    [قران آسان تحریک 81:9] کہ آخر کس گناہ پر مارا گیا اسے۔
    [قران آسان تحریک 81:10] اور جب اعمال نامے کھولے جائیں گے۔
    [قران آسان تحریک 81:11] اور جب آسمان کا پردہ ہٹا دیا جائے گا۔
    [قران آسان تحریک 81:12] اور جب جہنّم دہکائی جائے گی۔
    [قران آسان تحریک 81:13] اور جب جنّت قریب لائی جائے گی۔
    [قران آسان تحریک 81:14] جان لے گا ہر شخص، کیا لے کر آیا ہے وہ۔
    [قران آسان تحریک 81:15] پس نہیں، قسم کھاتا ہوں میں پیچھے ہٹ جانے والے (ستاروں) کی۔
    [قران آسان تحریک 81:16] چلنے والے، اور چھپ جانے والوں کی۔
    [قران آسان تحریک 81:17] اور رات کی، جب رخصت ہونے لگتی ہے وہ۔
    [قران آسان تحریک 81:18] اور صبح کی، جب سانس لیتی ہے وہ۔
    [قران آسان تحریک 81:19] بے شک یہ (قرآن) پیغام ہے زبانی فرشتۂ عالی مقام کے۔
    [قران آسان تحریک 81:20] جو صاحبِ قوت ہے، مالکِ عرش کے ہاں اور اونچے مرتبے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 81:21] اس کی بات مانی جاتی ہے وہاں (اور) امین بھی ہے۔
    [قران آسان تحریک 81:22] اور نہیں (اے اہلِ مکہ) تمہارا یہ ساتھی کوئی دیوانہ۔
    [قران آسان تحریک 81:23] اور بلاشبہ دیکھا ہے اس نے اس (پیغام لانے والے) کو روشن اُفق پر۔
    [قران آسان تحریک 81:24] اور نہیں ہے یہ (رسول) غیب (کی بات بتانے) میں ذرا بھی بخیل۔
    [قران آسان تحریک 81:25] اور نہیں ہے یہ (قرآن) کلام کسی شیطانِ مردود کا۔
    [قران آسان تحریک 81:26] پھر کدھر چلے جا رہے ہو تم؟۔
    [قران آسان تحریک 81:27] نہیں ہے قرآن مگر نصیحت سب اہلِ جہاں کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 81:28] ہر اس شخص کے لیے جو چاہے تم میں سے سیدھی راہ چلنا۔
    [قران آسان تحریک 81:29] اور نہیں چاہ سکتے تم مگر یہ کہ چاہے اللہ ربُّ العالمین۔

  3. #3
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 82:الانفطار

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 82:1] جب آسمان پھٹ جائے گا۔
    [قران آسان تحریک 82:2] جب تارے بکھر جائیں گے۔
    [قران آسان تحریک 82:3] اور جب سمندر پھاڑ دیے جائیں گے۔
    [قران آسان تحریک 82:4] اور جب قبریں کریدی جائیں گی۔
    [قران آسان تحریک 82:5] جان لے گا ہر شخص کہ کیا آگے بھیجا اس نے اور (کیا) پیچھے چھوڑا اس نے۔
    [قران آسان تحریک 82:6] اے انسان! آخر کس چیز نے دھوکا دیا ہے تجھ کو! تیرے رب کے بارے میں جو بہت کرم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 82:7] جس نے پیدا کیا تجھے پھر نِک سُک سے درست کیا اور متناسِب بنایا تجھے۔
    [قران آسان تحریک 82:8] جیسی بھی شکل و صورت میں چاہا جوڑ کر تیار کیا تجھے۔
    [قران آسان تحریک 82:9] ہرگز نہیں! بلکہ (اصل بات یہ ہے کہ) جھٹلاتے ہو تم جزا و سزا کو۔
    [قران آسان تحریک 82:10] حالانکہ بے شک تم پر (مقرر) ہیں نگرانی کرنے والے۔
    [قران آسان تحریک 82:11] بہت معزز لکھنے والے (اعمال کے)۔
    [قران آسان تحریک 82:12] جانتے ہیں وہ جو کچھ کرتے ہو تم۔
    [قران آسان تحریک 82:13] بے شک نیک لوگ ضرور ہوں گے نعمتوں (کی بہشت) میں۔
    [قران آسان تحریک 82:14] اور بے شک بدکار لوگ ضرور ہوں گے جہنّم میں۔
    [قران آسان تحریک 82:15] داخل ہوں گے وہ اس میں جزا و سزا کے دن۔
    [قران آسان تحریک 82:16] اور نہیں ہو سکیں گے وہ اس سے غائب۔
    [قران آسان تحریک 82:17] اور کیا جانو تم کیا ہے جزاء و سزا کا دن؟۔
    [قران آسان تحریک 82:18] پھر (کہتے ہیں ہم) کیا جانو تم کیا ہے جزاء و سزا کا دن؟۔
    [قران آسان تحریک 82:19] وہ دن کہ نہ کر سکے گا کوئی شخص کسی کے لیے کچھ بھی اور فیصلہ اس دن اللہ ہی کے اختیار میں ہوگا۔

  4. #4
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 83:المطفّفين

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔

    [قران آسان تحریک 83:1] تباہی ہے (ناپ تول میں) کمی کرنے والوں کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 83:2] وہ لوگ کہ جب لیتے ہیں ناپ تول کر (دوسرے) لوگوں سے تو پورا پورا لیتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 83:3] اور جب ناپتے ہیں ان کے لیے یا تول کر دیتے ہیں انہیں تو کم دیتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 83:4] کیا ذرا بھی خیال نہیں کرتے یہ لوگ کہ بے شک وہ اٹھائے جانے والے ہیں؟۔
    [قران آسان تحریک 83:5] ایک عظیم دن (کی پیشی) کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 83:6] وہ دن کہ کھڑے ہوں گے لوگ ربُّ العالمین کے حضور۔
    [قران آسان تحریک 83:7] ہرگز نہیں! بے شک اعمال نامہ بدکاروں کا سجِّین میں ہوگا۔
    [قران آسان تحریک 83:8] اور کیا جانو تم کیا ہے سجِّین؟۔
    [قران آسان تحریک 83:9] ایک بڑا دفتر ہے لکھا ہوا۔
    [قران آسان تحریک 83:10] تباہی ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 83:11] یہ وہ لوگ ہیں جو جھٹلاتے ہیں جزاء و سزا کے دن کو۔
    [قران آسان تحریک 83:12] اور نہیں جھٹلاتا اس (دن) کو مگر ہر (وہ شخص جو) حد سے گزر جانے والا ہے، گناہوں میں ڈوبا ہوا ہے۔
    [قران آسان تحریک 83:13] جب پڑھی جاتی ہے اس کے سامنے ہماری آیات تو کہتا ہے: افسانے ہیں پہلے لوگوں کے۔
    [قران آسان تحریک 83:14] ہرگز نہیں! واقعہ یہ ہے کہ زنگ چڑھ گیا ہے ان کے دلوں پر ان (اعمالِ بد) کا جو وہ کماتے رہے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 83:15] بے شک یہ لوگ اپنے رب (کے دیدار) سے اس دن محروم رکھے جائیں گے۔
    [قران آسان تحریک 83:16] پھر بے شک یہ لوگ ضرور جا پڑیں گے جہنّم میں۔
    [قران آسان تحریک 83:17] پھر کہا جائے گا یہی ہے وہ جس کو تم جھٹلایا کرتے تھے۔
    [قران آسان تحریک 83:18] ہرگز نہیں! بے شک اعمال نامہ نیک لوگوں کا علِّیِّین میں ہوگا۔
    [قران آسان تحریک 83:19] اور کیا جانو تم کیا ہے علِّیِّن۔
    [قران آسان تحریک 83:20] ایک بڑا دفتر ہے لکھا ہوا۔
    [قران آسان تحریک 83:21] نگہداشت کرتے ہیں اس کی مقرّب فرشتے۔
    [قران آسان تحریک 83:22] بے شک نیک لوگ عیش و آرام میں ہوں گے۔
    [قران آسان تحریک 83:23] بلند مسندوں پر (بیٹھے) نظّارہ کر رہے ہوں گے۔
    [قران آسان تحریک 83:24] پہچان لے گا تو ان کے چہروں پر تری و تازگی عیش و آرام کی۔
    [قران آسان تحریک 83:25] پلائی جائے گی ان کو خالص شراب، سربمُہر۔
    [قران آسان تحریک 83:26] مُہر ہوگی اس پر مُشک کی اسی کی تو رغبت کرنے چاہیے رغبت کرنے والوں کو۔
    [قران آسان تحریک 83:27] آمیزش ہوگی اس میں تسنیم کی۔
    [قران آسان تحریک 83:28] یہ ایک چشمہ ہے پئیں گے جس میں سے مقرّب بندے۔
    [قران آسان تحریک 83:29] بے شک وہ لوگ جنہوں نے جرم کیے، ان لوگوں پر جو ایمان لائے ہنسا کرتے تھے۔
    [قران آسان تحریک 83:30] اور جب گزرتے تھے وہ ان کے پاس سے تو آپس میں آنکھوں سے اشارے کیا کرتے تھے۔
    [قران آسان تحریک 83:31] اور جب لوٹتے تھے اپنے اہلِ خانہ کی طرف تو لوٹا کرتے تھے، (اہلِ ایمان پر پھبتیاں کس کس کر) لطف اندوز ہوتے ہوئے۔
    [قران آسان تحریک 83:32] اور جب دیکھتے تھے ان کو تو کہا کرتے تھے: بے شک یہی لوگ ہیں دراصل گمراہ۔
    [قران آسان تحریک 83:33] حالانکہ نہیں بھیجا گیا تھا انہیں ان پر نگران بنا کر۔
    [قران آسان تحریک 83:34] سو آج وہ لوگ جو ایمان لائے تھے، کفار پر ہنس رہے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 83:35] بلند مسندوں پر بیٹھے (ان کا حال) دیکھ رہے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 83:36] مل گیا نا پورا پورا بدلہ کفّار کو ان کے کرتوتوں کا۔



  5. #5
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 84:الانشقاق

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 84:1] جب آسمان پھٹ جائے گا۔
    [قران آسان تحریک 84:2] اور تعمیل کرے گا اپنے رب (کے حکم) کی اور اسے یہی زیب دیتا ہے۔
    [قران آسان تحریک 84:3] اور جب زمین ہموار کر دی جائے گی۔
    [قران آسان تحریک 84:4] اور نکال باہر کرے گی جو کچھ اس کے اندر ہے اور خالی ہو جائے گی۔
    [قران آسان تحریک 84:5] اور تعمیل کرے گی اپنے رب (کے حکم) کی اور اسے یہی زیب دیتا ہے۔
    [قران آسان تحریک 84:6] اے انسان! بے شک تو چلا جا رہا ہے اپنے رب کی طرف کشاں کشاں بالآخر اس کے حضور پیش ہونا ہے تجھے۔
    [قران آسان تحریک 84:7] تو پھر جسے دیا جائے گا اس کا اعمال نامہ اس کے دائیں ہاتھ میں۔
    [قران آسان تحریک 84:8] سو ضرور حساب لیا جائے گا اس سے آسان حساب۔
    [قران آسان تحریک 84:9] اور لوٹے گا وہ اپنے لوگوں میں شاداں و فرحاں۔
    [قران آسان تحریک 84:10] اور رہا وہ جس کو پکڑایا جائے گا اعمال نامہ اس کا پیٹھ پیچھے سے۔
    [قران آسان تحریک 84:11] سو ضرور مانگے گا وہ موت۔
    [قران آسان تحریک 84:12] اور جا پڑے گا دہکتی آگ میں۔
    [قران آسان تحریک 84:13] بے شک وہ تھا اپنے گھروالوں میں مگن۔
    [قران آسان تحریک 84:14] بے شک اس نے سمجھ رکھا تھا کہ ہرگز نہیں ہے پلٹ کر جانا۔
    [قران آسان تحریک 84:15] کیوں نہیں (ضرور پلٹنا ہے) بے شک اس کا رب اس کے سارے کرتوت دیکھ رہا تھا۔
    [قران آسان تحریک 84:16] پس نہیں! قسم کھاتا ہوں میں شفق کی۔
    [قران آسان تحریک 84:17] اور رات کی اور اس کی جو کچھ وہ سمیٹ لیتی ہے۔
    [قران آسان تحریک 84:18] اور چاند کی جب وہ اوجِ کمال کو پہنچتا ہے۔
    [قران آسان تحریک 84:19] تم بھی ضرور چڑھو گے درجہ بدرجہ (ارتبۂ اعلیٰ) پر۔
    [قران آسان تحریک 84:20] پھر کیا ہوا ہے ان کو کہ ایمان نہیں لاتے۔
    [قران آسان تحریک 84:21] اور جب پڑھا جاتا ہے ان کے سامنے قرآن تو سجدہ نہیں کرتے۔
    [قران آسان تحریک 84:22] بلکہ یہ لوگ جنہوں نے کفر اختیار کیا ہے جھٹلاتے ہیں (اس کو)۔
    [قران آسان تحریک 84:23] انہوں نے بھررکھا ہے اپنے دلوں میں۔
    [قران آسان تحریک 84:24] پس بشارت دے دو ان کو درد ناک عذاب کی۔
    [قران آسان تحریک 84:25] البتہ وہ لوگ جو ایمان لائے اور کیے انہوں نے نیک کام ان کے لیے ہے ایسا اجر جو نہ ختم ہونے والا ہے۔

  6. #6
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 85:البروج

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 85:1] قسم ہے آسمان کی جو برجوں والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 85:2] اور روزِ (قیامت) کی جس کا وعدہ ہے۔
    [قران آسان تحریک 85:3] اور دیکھنے والے کی اور دیکھی جانے والی چیز کی۔
    [قران آسان تحریک 85:4] ہلاک کر دیے گئے کھائیاں کھود نے والے۔
    [قران آسان تحریک 85:5] جس میں (بھری ہوئی تھی) آگ خوب دہکتی ہوئی۔
    [قران آسان تحریک 85:6] جبکہ وہ اس کے گرد بیٹھے ہوئے تھے۔
    [قران آسان تحریک 85:7] اور وہ، جو کچھ کر رہے تھے مومنوں کے ساتھ خود دیکھ رہے تھے۔
    [قران آسان تحریک 85:8] اور نہیں بدلہ لیا تھا انہوں نے ان سے مگر اس کا کہ وہ ایمان لے آئے تھے اللہ پر جو سب پر غالب، ہر قسم کی حمد و ثنا کا سزا وار ہے۔
    [قران آسان تحریک 85:9] وہ جس کو زیبا ہے بادشاہت آسمانوں کی اور زمین کی۔ اور اللہ ہرچیز کو دیکھ رہا ہے۔
    [قران آسان تحریک 85:10] بے شک وہ لوگ جنہوں نے آگ میں جلایا مومن مردوں کو اور مومن عورتوں کو اس کے بعد توبہ بھی نہ کی تو ان کے لیے ہے جہنّم کا عذاب اور ان کے لیے ہے سزا آگ میں جلنے کی۔
    [قران آسان تحریک 85:11] بے شک وہ لوگ جو ایمان لائے اور کیے انہوں نے نیک عمل ان کے لیے ہیں بہشت کے باغ، بہہ رہی ہوں گی جن کے نیچے نہریں، یہی ہے کامیابی بہت بڑی۔
    [قران آسان تحریک 85:12] بے شک پکڑ تیرے رب کی بہت ہی سخت ہے۔
    [قران آسان تحریک 85:13] بے شک وہی تو ہے جو پہلی بار پیدا کرتا ہے اور وہی دوبارہ پیدا کرے گا۔
    [قران آسان تحریک 85:14] اور وہی ہے بہت بخشنے والا بہت محبت کرنے والا۔
    [قران آسان تحریک 85:15] مالک عرش کا بڑی عظمت و شان والا۔
    [قران آسان تحریک 85:16] کر گزرنے والا اس (کام) کا جس کا ارادہ کرے۔
    [قران آسان تحریک 85:17] بھلا پہنچی ہے تم کو خبر لشکروں کی؟۔
    [قران آسان تحریک 85:18] فرعون اور ثمود (کے لشکروں) کی۔
    [قران آسان تحریک 85:19] لیکن یہ لوگ جنہوں نے کفر کیا ہے (لگے ہوئے ہیں) جھٹلانے میں۔
    [قران آسان تحریک 85:20] حالانکہ اللہ ان کو ہر طرف سے گھیرے ہوئے ہے۔
    [قران آسان تحریک 85:21] ان کا جھٹلانا بے سود ہے، وہ قرآن ہے بڑی عظمت و شان والا۔
    [قران آسان تحریک 85:22] لوحِ محفوظ میں (لکھا ہوا) ہے۔

  7. #7
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 86:الطارق

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 86:1] قسم ہے آسمان کی اور رات کو نمودار ہونے والے کی۔
    [قران آسان تحریک 86:2] اور کیا جانو تم کیا ہے وہ رات کو نمودار ہونے والا؟۔
    [قران آسان تحریک 86:3] ایک تارا ہے چمکتا ہوا۔
    [قران آسان تحریک 86:4] یقیناً ہر متنفّس پر ضرور (مقرر) ہے ایک نگہبان۔
    [قران آسان تحریک 86:5] سو ذرا غور کرے انسان کہ کس چیز سے پیدا کیا گیا ہے وہ؟۔
    [قران آسان تحریک 86:6] پیدا کیا ٍگیا ہے اچھلنے والے پانی سے۔
    [قران آسان تحریک 86:7] جو نکلتا ہے بیچ میں سے پیٹھ اور پسلیوں کے۔
    [قران آسان تحریک 86:8] بے شک اللہ اس کے دوبارہ پیدا کرنے پر بہرحال قادر ہے۔
    [قران آسان تحریک 86:9] جس دن جانچ پڑتال ہوگی سب چھپی باتوں کی۔
    [قران آسان تحریک 86:10] تو نہ ہوگا انسان کے پاس کوئی زور اور نہ کوئی مدد گار۔
    [قران آسان تحریک 86:11] قسم ہے آسمان کی جو مینہ برساتا ہے۔
    [قران آسان تحریک 86:12] اور قسم زمین کی جو (پورا اُگتے وقت) پھٹ جاتی ہے۔
    [قران آسان تحریک 86:13] بے شک کلامِ الہٰی یقیناً بات ہے دو ٹوک۔
    [قران آسان تحریک 86:14] اور نہیں ہے یہ کلام کوئی ہنسی مذاق۔
    [قران آسان تحریک 86:15] بے شک یہ لوگ چل رہے ہیں ایک چال۔
    [قران آسان تحریک 86:16] اور میں بھی چل رہا ہوں ایک چال۔
    [قران آسان تحریک 86:17] پس چھوڑ دو ان کے حال پر (اے نبی) ان کافروں کو ڈھیل دو ان کو اک ذرا کی ذرا۔

  8. #8
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 87:الاعلى
    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 87:1] تسبیح کر اپنے رب کے نام کی جو سب سے بلند ہے۔
    [قران آسان تحریک 87:2] جس نے پیدا کیا پھر تناسب قائم کیا۔
    [قران آسان تحریک 87:3] اور جس نے تقدیر بنائی پھر راہ دکھائی۔
    [قران آسان تحریک 87:4] اور جس نے نکالا چارا۔
    [قران آسان تحریک 87:5] پھر بنادیا اس کو کُوڑا، سیاہ۔
    [قران آسان تحریک 87:6] البتہ پڑھائیں گے ہم تمہیں پھر نہ بھولو گے تم۔
    [قران آسان تحریک 87:7] بجز اس کے جو چاہے اللہ، بے شک وہی جانتا ہے ظاہر کو بھی اور اس کو بھی جو پوشیدہ ہے۔
    [قران آسان تحریک 87:8] اور سہُولت دیں گے ہم تمہیں آسان طریقے کی۔
    [قران آسان تحریک 87:9] سو نصیحت کرتے رہو تم، اگر نصیحت نفع دے۔
    [قران آسان تحریک 87:10] ضرور نصیحت قبول کرے گا وہ جسے خوف ہے (اللہ کا)۔
    [قران آسان تحریک 87:11] اور گریز کرے گا اس سے جو ہوگا انتہائی بدبخت۔
    [قران آسان تحریک 87:12] وہ جو جا پڑے گا بڑی آگ میں۔
    [قران آسان تحریک 87:13] پھر نہ موت آئے گی اسے اس میں اور نہ زندہ ہی ہوگا۔
    [قران آسان تحریک 87:14] یقیناً فلاح پا گیا وہ جس نے پاک کیا خود کو۔
    [قران آسان تحریک 87:15] اور لیا نام اپنے رب کا اور پھر نماز پڑھی۔
    [قران آسان تحریک 87:16] لیکن ترجیح دیتے ہو تم تو دنیاوی زندگی کو۔
    [قران آسان تحریک 87:17] جبکہ اُخروی زندگی بہت بہتر ہے اور ہمشہ رہنے والی ہے۔
    [قران آسان تحریک 87:18] بے شک یہی بات (لکھی ہُوئی) ہے پہلے صحیفوں میں بھی۔
    [قران آسان تحریک 87:19] صحیفے ابراہیم کے اور موسیٰ کے۔


  9. #9
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 88:الغاشيۃ

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 88:1] بھلا پہنچی تم کو خبر چھا جانے والی آفت (قیامت) کی۔
    [قران آسان تحریک 88:2] کتنے ہی چہرے اس دن ہوں گے خوفزدہ۔
    [قران آسان تحریک 88:3] سخت مشقّت کرنے والے تھکے ماندے۔
    [قران آسان تحریک 88:4] جھلس رہے ہوں گے وہ دہکتی آگ میں۔
    [قران آسان تحریک 88:5] پلایا جائے گا انہیں اک کھولتے ہوئے چشمے سے۔
    [قران آسان تحریک 88:6] نہیں ہوگا ان کے لیے کھانے کو کچھ مگر ایک خاردار خشک جھاڑی۔
    [قران آسان تحریک 88:7] جو نہ موٹا کرے اور نہ مٹائے بھوک۔
    [قران آسان تحریک 88:8] کتنے ہی چہرے اس دن ہوں گے تر و تازہ۔
    [قران آسان تحریک 88:9] اپنی کارگزاری پر خوش و خرّم۔
    [قران آسان تحریک 88:10] بہشتِ بریں میں۔
    [قران آسان تحریک 88:11] نہ سنیں گے وہ وہاں کوئی بے ہودہ بات۔
    [قران آسان تحریک 88:12] اس میں چشمے ہیں رواں۔
    [قران آسان تحریک 88:13] اس میں مسندیں ہیں اونچی اونچی۔
    [قران آسان تحریک 88:14] اور ساغر قرینے سے رکھے ہوئے۔
    [قران آسان تحریک 88:15] اور گاؤ تکیے قطار در قطار۔
    [قران آسان تحریک 88:16] اور قالین بچھے ہوئے۔
    [قران آسان تحریک 88:17] تو کیا نہیں دیکھتے یہ، اونٹ کو کہ کیسا (عجیب) پیدا کیا گیا؟۔
    [قران آسان تحریک 88:18] اور آسمان کو کہ کس طرح بلند کیا گیا؟۔
    [قران آسان تحریک 88:19] اور پہاڑوں کو کہ کس انداز سے جمائے گئے؟۔
    [قران آسان تحریک 88:20] اور زمین کو کہ کس انداز سے بچھائی گئی؟۔
    [قران آسان تحریک 88:21] سو (اے نبی) تم نصیحت کرتے رہو۔ تم ہو بس نصیحت کرنے والے۔
    [قران آسان تحریک 88:22] نہیں ہو تم ان پر کوئی جبر کرنے والے۔
    [قران آسان تحریک 88:23] مگر جس نے منہ موڑا اور انکار کیا۔
    [قران آسان تحریک 88:24] سو عذاب دے گا اسے اللہ عذاب بہت بڑا۔
    [قران آسان تحریک 88:25] یقیناً ہماری ہی طرف ان کو لوٹ کر آنا ہے۔
    [قران آسان تحریک 88:26] پھر بے شک ہمارے ہی ذمّے ان سے حساب لینا ہے۔

  10. #10
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 89:الفجر

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 89:1] قسم ہے۔ فجر کی۔
    [قران آسان تحریک 89:2] اور دس راتوں کی۔
    [قران آسان تحریک 89:3] اور جفت کی اور طاق کی۔
    [قران آسان تحریک 89:4] اور رات کی۔ جب وہ جانے لگے۔
    [قران آسان تحریک 89:5] بھلا ان میں کوئی قسم ہے کسی صاحبِ عقل (کے غور و فکر) کے لیے؟۔
    [قران آسان تحریک 89:6] کیا نہیں دیکھا تم نے کہ کیسا برتاؤ کیا تمہارے رب نے قومِ عاد کے ساتھ؟۔
    [قران آسان تحریک 89:7] عادِ ارم اونچے اونچے ستونوں والی۔
    [قران آسان تحریک 89:8] وہ کہ نہیں پیدا کی گئی اس کی مثل (کوئی قوم) ملکوں میں۔
    [قران آسان تحریک 89:9] اور قومِ ثمود (کے ساتھ) جنہوں نے تراشا سخت چٹانوں کو وادی میں۔
    [قران آسان تحریک 89:10] اور فرعون میخوں والے (کے ساتھ)۔
    [قران آسان تحریک 89:11] یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے سرکشی کی تھی ملکوں میں۔
    [قران آسان تحریک 89:12] اور بہت پھیلایا تھا ان میں فساد۔
    [قران آسان تحریک 89:13] آخر کار برسایا ان پر تیرے رب نے عذاب کا کوڑا۔
    [قران آسان تحریک 89:14] بے شک تیرا رب گھات لگائے ہوئے ہے۔
    [قران آسان تحریک 89:15] لیکن انسان (کا حال یہ ہے) کہ جب بھی آزماتا ہے اس کو رب اس کا سو عزت بخشتا ہے اس کو اور نعمتیں دیتا ہے اس کو تو وہ کہتا ہے کہ میرے رب نے بہت عزّت بخشی ہے مجھے۔
    [قران آسان تحریک 89:16] لیکن پھر جب آزمائش میں ڈالتا ہے وہ اسے اور تنگی کر دیتا ہے اس پر اس کے رزق میں تو کہتا ہے کہ میرے رب نے ذلیل کر دیا مجھے۔
    [قران آسان تحریک 89:17] ہرگز نہیں! بلکہ تم اچھا سلوک نہیں کرتے یتیم کے ساتھ۔
    [قران آسان تحریک 89:18] اور نہیں ترغیب دیتے تم ایک دوسرے کو مسکین کو کھانا کھلانے کی۔
    [قران آسان تحریک 89:19] اور کھا جاتے ہو تم میراث کا مال سارے کا سارا سمیٹ کر۔
    [قران آسان تحریک 89:20] اور پیار کرتے ہو تم مال سے جی بھر کر۔
    [قران آسان تحریک 89:21] ہرگز نہیں! جب ریزہ ریزہ کی دی جائے گی زمین کوٹ کوٹ کر۔
    [قران آسان تحریک 89:22] اور جلوہ فرما ہوگا تیرا رب اور فرشتے (کھڑے ہوں گے) صف در صف۔
    [قران آسان تحریک 89:23] اور لائی جائے گی اس دن جہنّم (سب کے سامنے) اس دن سمجھ آئے گی انسان کو مگر اب کیا(حاصل) اس کے سمجھنے کا!۔
    [قران آسان تحریک 89:24] کہے گا کاش! آگے بھیجے ہوتے میں نے (کچھ نیک عمل) اپنی اس زندگی کی خاطر۔
    [قران آسان تحریک 89:25] پھر اس دن نہ عذاب دے گا اللہ کا سا عذاب کوئی اور۔
    [قران آسان تحریک 89:26] اور نہیں جکڑے گا اللہ کاسا جکڑنا کوئی اور۔
    [قران آسان تحریک 89:27] (نیک روح سے خطاب ہوگا) اے نفسِ مطمئِنہ۔
    [قران آسان تحریک 89:28] واپس لوٹ اپنے رب کی طرف، تو اس سے راضی وہ تجھ سے راضی۔
    [قران آسان تحریک 89:29] پھر شامل ہو جا میرے خاص بندوں میں۔
    [قران آسان تحریک 89:30] اور داخل ہو جا میری جنّت میں۔

  11. #11
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 90:البلد

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 90:1] نہیں! قسم کھاتا ہوں میں اس شہر (مکہ) کی۔
    [قران آسان تحریک 90:2] اور تم (اے محمد) رہتے ہو اس شہر میں۔
    [قران آسان تحریک 90:3] اور (قسم) باپ (آدم) کی اور اس کی اولاد کی۔
    [قران آسان تحریک 90:4] بلاشبہ پیدا کیا ہم نے انسان کو مشقّت میں۔
    [قران آسان تحریک 90:5] کیا خیال کرتا ہے وہ، یہ کہ نہیں بس چلے گا اس پر کسی کا؟۔
    [قران آسان تحریک 90:6] کہتا ہے کہ اڑا دیا میں نے مال ڈھیروں۔
    [قران آسان تحریک 90:7] کیا سمجھتا ہے وہ، یہ کہ نہیں دیکھا اس کو کسی نے؟۔
    [قران آسان تحریک 90:8] بھلا نہیں عطا کیں ہم نے اس کو دو آنکھیں؟۔
    [قران آسان تحریک 90:9] اور زبان اور دو ہونٹ؟۔
    [قران آسان تحریک 90:10] اور دکھا دی ہیں ہم نے اس کو (خیر و شر کی) دونوں راہیں۔
    [قران آسان تحریک 90:11] مگر نہ گزرا وہ دشوار گزار گھاٹی پر سے۔
    [قران آسان تحریک 90:12] اور کیا جانو تم کہ کیا ہے وہ گھاٹی؟۔
    [قران آسان تحریک 90:13] چھڑانا ہے گردن کا۔
    [قران آسان تحریک 90:14] یا کھانا کھلانا کسی فاقے کے دن۔
    [قران آسان تحریک 90:15] یتیم کو جو رشتہ دار ہو۔
    [قران آسان تحریک 90:16] یا مسکین کو جو خاک میں پڑا ہوا ہو۔
    [قران آسان تحریک 90:17] پھر ہو بھی یہ (کھلانے والا) ان لوگوں میں سے جو ایمان لائے اور نصیحت کرتے رہے ایک دوسرے کو صبر و استقامت کی اور وصیت کرتے رہے ایک دوسرے کو رحم کی۔
    [قران آسان تحریک 90:18] یہی لوگ ہیں دائیں بازو والے۔
    [قران آسان تحریک 90:19] اور وہ لوگ جنہوں نے نہ مانا ہماری آیات کو یہی ہیں بائیں بازو والے۔
    [قران آسان تحریک 90:20] ان پر آگ ہوگی چھائی ہوئی۔

  12. #12
    ~*hiway*~'s Avatar
    ~*hiway*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    22nd October 2011 @ 06:55 PM
    Join Date
    31 May 2007
    Location
    Khawabon Main .
    Posts
    15,131
    Threads
    364
    Credits
    0
    Thanked
    297

    Default

    اسلام علیکم
    بہت زبردست ، ویسے میں ابھی سورہ بقرہ پر ہی ہوں لیکن آپ کا کام تو بس خاتمے پر ہی ہے ۔

Page 1 of 2 12 LastLast

Similar Threads

  1. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:1to10
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 83
    Last Post: 8th November 2013, 08:13 PM
  2. Solved I need Quran Pak With Urdu Tarjuma Mukamal
    By Irfan_shah in forum Solved Problems (IT)
    Replies: 7
    Last Post: 12th March 2012, 09:00 PM
  3. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:51to60
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 26
    Last Post: 12th July 2010, 11:58 AM
  4. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:11to20
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 52
    Last Post: 12th June 2010, 11:49 PM
  5. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:21to30
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 45
    Last Post: 8th April 2010, 08:51 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •