Page 1 of 2 12 LastLast
Results 1 to 12 of 16

Thread: Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:91to100

  1. #1
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:91to100

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ

    اس تھریڈ میں قرآن کریم کا مکمل اردو ترجمہ دیا جارہا ہےیہ ترجمہ کسی خاص مسلک یا فرقے کا نہیں ہے یہ ترجمہ محترم "مولانا سید شبیر احمد رحمتہ اللہ کا کیا ہوا ہے اور اسے قرآن آسان تحریک سے لیا گیا ہے۔ ہر تھریڈ میں ۱۰ سورتوں کا ترجمہ دیا جائے گا اس دسویںتھریڈ میں
    سورۃ 91:الشمس تا سورۃ 100:العادیات تک کا ترجمہ موجود ہے۔

  2. #2
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 91:الشمس

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 91:1] قسم ہے سورج کی اور اس کی دھوپ کی۔
    [قران آسان تحریک 91:2] قسم ہے چاندکی جب آتا ہے وہ پیچھے سورج کے۔
    [قران آسان تحریک 91:3] قسم ہے دن کی جب نمایاں کر دیتا ہے وہ سورج کو۔
    [قران آسان تحریک 91:4] قسم ہے رات کی جب چھپا لیتی ہے وہ سورج کو۔
    [قران آسان تحریک 91:5] قسم ہے آسمان کے اور جیسا کہ اس نے اسے بنایا۔
    [قران آسان تحریک 91:6] قسم ہے زمین کی اور جیسا کہ اس نے اسے پھیلایا۔
    [قران آسان تحریک 91:7] قسم ہے نفسِ انسانی کی اور جیسا کہ اس نے اسے ہموارکیا۔
    [قران آسان تحریک 91:8] پھرالہام کر دی اس پر بدی اس کی اور پرہیزگاری اس کی۔
    [قران آسان تحریک 91:9] یقیناً فلاح پا گیاوہ جس نے پاک کیا نفس کو۔
    [قران آسان تحریک 91:10] اور یقیناً نامراد ہو گیاوہ جس نے خاک میں ملایا اس کو
    [قران آسان تحریک 91:11] جھٹلایا ثمود نے بسبب اپنی سرکشی کے۔
    [قران آسان تحریک 91:12] جب بپھر کر اٹھا ان کا سب سے بڑا بدبخت شخص۔
    [قران آسان تحریک 91:13] تو کہا ان سے اللہ کے رسول نے (خبردار دور رہنا) اللہ کی اونٹنی اور اس کی پانی کی باری سے!۔
    [قران آسان تحریک 91:14] مگر جھٹلایا انہوں نے اللہ کے رسول کو اور ہلاک کر دیا اونٹنی کو آخر کا ر تباہی و بربادی نازل کر دی ان پر ان کے رب نےبسبب ان کے گناہوں کے اور(سب کو ہلاک کر کے) برابر کر دیا ان کو۔
    [قران آسان تحریک 91:15] اور نہیں کوئی خوف اسے اس کے برے نیتجے کا۔

  3. #3
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 92:الليل

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 92:1] قسم ہے رات کی جب وہ ڈھانپ لے۔
    [قران آسان تحریک 92:2] اور دن کی جب وہ روشن ہو۔
    [قران آسان تحریک 92:3] اور قسم ہے اس (حکمت) کی کہ پیدا کیے اس نے نر و مادہ۔
    [قران آسان تحریک 92:4] بے شک تمہاری کوششیں مختلف قسم کی ہیں۔
    [قران آسان تحریک 92:5] سو وہ جس نے دیا (مال اللہ کی راہ میں) اور ڈرتا رہا۔
    [قران آسان تحریک 92:6] اور سچ مانا بھلائی کو۔
    [قران آسان تحریک 92:7] سو توفیق دیں گے ہم اس کو راحت کے راستے کی۔
    [قران آسان تحریک 92:8] اور وہ جس نے بخل کیا اور بے نیازی برتی۔
    [قران آسان تحریک 92:9] اور جھٹلایا بھلائی کو۔
    [قران آسان تحریک 92:10] توہم پہنچائیں گے اسے سختی میں۔
    [قران آسان تحریک 92:11] اور نہ کام آئے گا اس کے اس کا مال جب گرے گا وہ (دوزخ کے) گڑھے میں۔
    [قران آسان تحریک 92:12] بے شک ہمارے ذمہ ہے راہ دکھانا۔
    [قران آسان تحریک 92:13] اور بےشک ہم ہی مالک ہیں آخرت کے اور دنیا کے بھی۔
    [قران آسان تحریک 92:14] پس میں نے خبردار کر دیا ہے تم کو بھڑکتی ہوئی آگ سے۔
    [قران آسان تحریک 92:15] نہیں جھلسے گا اس میں مگر وہ انتہائی بدبخت۔
    [قران آسان تحریک 92:16] جس نے جھٹلایا اور منہ پھیرا۔
    [قران آسان تحریک 92:17] اور بچالیا جائے گا اس سے وہ بڑا پرہیز گار۔
    [قران آسان تحریک 92:18] جو دیتا ہے اپنا مال پاکیزگی کی خاطر۔
    [قران آسان تحریک 92:19] جبکہ نہ ہو کسی کا اس پر کوئی ایسا احسان کہ اس کا بدلہ دیا جائے۔
    [قران آسان تحریک 92:20] (وہ دیتا ہے) محض خوشنودی چاہنے کی خاطر اپنے رب اعلیٰ کی۔
    [قران آسان تحریک 92:21] اورعنقریب وہ خوش ہو جائے گا۔

  4. #4
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 93:الضحى
    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 93:1] قسم ہے روز روشن کی۔
    [قران آسان تحریک 93:2] اور رات کی جب وہ چھا جائے۔
    [قران آسان تحریک 93:3] نہیں چھوڑا تم کو (اے محمد) تمہارے رب نے اور نہ وہ ناراض ہوا۔
    [قران آسان تحریک 93:4] اور یقیناً بعد کا دور بہتر ہے تمہارے لیے پہلے دور سے۔
    [قران آسان تحریک 93:5] اور عنقریب (وہ کچھ) عطا کرے گا تمہیں تمہارا رب کہ خوش ہو جاؤ گے تم۔
    [قران آسان تحریک 93:6] کیا نہیں پایا تمہارے رب نے تم کو یتیم پھر ٹھکانا فراہم کیا۔
    [قران آسان تحریک 93:7] اور پایا تم کو ناواقفِ راہ تو راہ دکھائی۔
    [قران آسان تحریک 93:8] اور پایا تم کو تنگدست سو غنی کر دیا۔
    [قران آسان تحریک 93:9] لہذا یتیم پر سختی نہ کرنا
    [قران آسان تحریک 93:10] اور جو سوالی ہو (اسے) نہ جھڑکنا۔
    [قران آسان تحریک 93:11] اور جو نعمتیں ہیں تمہارے رب کی ان کو خوب بیان کرتے رہنا۔


  5. #5
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 94:الشرح

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 94:1] (اے محمد) کیا نہیں کھول دیا ہم نے تمہاری خاطر تمہارا سینہ
    [قران آسان تحریک 94:2] اور اُتار دیا ہم نے تم ہر سے بوجھ تمہارا۔
    [قران آسان تحریک 94:3] وہ(بوجھ) جو توڑے دے رہاتھا تمہاری کمر۔
    [قران آسان تحریک 94:4] اور بلند کر دیا ہم نے تمہاری خاطر تمہارا ذکر۔
    [قران آسان تحریک 94:5] توبے شک مشکل کے ساتھ آسانی بھی ہے۔
    [قران آسان تحریک 94:6] یقیناً َمشکل کے ساتھ آسانی بھی ہے۔
    [قران آسان تحریک 94:7] پھر اب جبکہ فارغ ہو چکے ہو تم تو محنت کرو(فرائضِ نبوت میں)۔
    [قران آسان تحریک 94:8] اور اپنے رب کی طرف دل لگائے رکھو۔

  6. #6
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 95:التين

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 95:1] قسم ہے انجیر کی اور زیتون کی۔
    [قران آسان تحریک 95:2] اور طورِ سینا کی۔
    [قران آسان تحریک 95:3] اور اس شہر امن والے کی۔
    [قران آسان تحریک 95:4] بلاشبہ پیدا کیا ہم نے انسان کو بہترین ساخت پر۔
    [قران آسان تحریک 95:5] پھر پھینک دیا ہم نے اس کو سب نیچوں سے نیچے۔
    [قران آسان تحریک 95:6] سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور کیے انہوں نے نیک کام سواان کے لیے ہے اجر بے انتہا۔
    [قران آسان تحریک 95:7] پھر کون جھٹلا سکتا ہے تم کو(اے نبی) اس کے بعد،جزاء و سزا کے معاملے میں۔
    [قران آسان تحریک 95:8] :: کیا نہیں ہے اللہ سب حاکموں سے بڑاحاکم ؟۔

  7. #7
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 96:العلق

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 96:1] پڑھو (اے نبی) اپنے رب کا نام لے کرجس نے پیدا کیا۔
    [قران آسان تحریک 96:2] پیدا کیا انسان کو (نطفۂ مخلوط کے) جمے ہوئے خون سے۔
    [قران آسان تحریک 96:3] پڑھو اور تمہارارب بڑا ہی کریم ہے۔
    [قران آسان تحریک 96:4] جس نے علم سکھایا قلم کے ذریعہ سے۔
    [قران آسان تحریک 96:5] سکھایا انسان کو وہ علم جو نہیں جا نتا تھا وہ۔
    [قران آسان تحریک 96:6] خبردار! بے شک انسان ضرور سرکش ہو جاتا ہے۔
    [قران آسان تحریک 96:7] اس بنا پر کہ دیکھتا ہے وہ خود کو بے نیاز۔
    [قران آسان تحریک 96:8] بے شک تیرے رب ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے
    [قران آسان تحریک 96:9] بھلا دیکھا تم نے اس شخص کو جو منع کرتا ہے۔
    [قران آسان تحریک 96:10] ایک بندے کو جب وہ نماز پڑھتا ہے۔
    [قران آسان تحریک 96:11] بھلا دیکھوں تو اگر ہو (وہ بندہ) راہِ راست پر۔
    [قران آسان تحریک 96:12] یا تلقین کرتا ہے پرہیز گاری کی۔
    [قران آسان تحریک 96:13] تمہارا کیا خیال ہے اگر جھٹلاتا ہو یہ (منع کرنے والا) اور منہ موڑتاہے۔
    [قران آسان تحریک 96:14] کیا نہیں جانتا وہ کہ بے شک اللہ دیکھ رہا ہے؟۔
    [قران آسان تحریک 96:15] خبردار! اگر نہ باز آیا وہ تو ضرور گھسیٹیں گے ہم (اسے) پیشانی کے بل۔
    [قران آسان تحریک 96:16] پیشانی جو جھوٹی بھی ہے خطاکاربھی۔
    [قران آسان تحریک 96:17] پس بلالے وہ اپنے حامیوں کی ٹولی کو۔
    [قران آسان تحریک 96:18] ہم بھی بلائے لیتے ہیں عذاب کے فرشتوں کو۔
    [قران آسان تحریک 96:19] خبردار! نہ مانو کہا اس کا اور سجدہ کرو( اپنے رب کو) اور قرب حاصل کرو

  8. #8
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 97:القدر

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 97:1] یقیناً ہم ہی نے نازل کیا ہے قرآن کو شبِ قدر میں۔
    [قران آسان تحریک 97:2] اور کیا جانو تم کہ کیا ہے شبِ قدر؟۔
    [قران آسان تحریک 97:3] شبِ قدر بہتر ہے ہزار مہینوں سے۔
    [قران آسان تحریک 97:4] اتر تے ہیں فرشتے اور روح اس رات میں اپنے رب کے اِذن سے، ہر حکم لے کر۔
    [قران آسان تحریک 97:5] سراسر سلامتی ہے یہ رات طلوعِ فجرتک۔

  9. #9
    ^NajanyQ^'s Avatar
    ^NajanyQ^ is offline Advance Member
    Last Online
    5th January 2021 @ 10:37 AM
    Join Date
    23 Mar 2009
    Location
    ھزارہ
    Age
    32
    Gender
    Male
    Posts
    13,306
    Threads
    439
    Credits
    995
    Thanked
    701

    Default

    Share karny ka bohat bohat shukrya!

  10. #10
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 98:البينۃ

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 98:1] ہرگزنہ تھے وہ لوگ جو کافر ہیں اہلِ کتاب میں سے اور مشرکوں میں سے باز آنے والے (اپنے کفر سے) جب تک کہ (نہ) آتی ان کے پاس روشن دلیل۔
    [قران آسان تحریک 98:2] (یعنی) ایک رسول اللہ کی طرف سے جو پڑھ کر سنائے پاک صحیفے۔
    [قران آسان تحریک 98:3] جن میں لکھی ہوں تحریریں راست اور درست۔
    [قران آسان تحریک 98:4] اور نہیں بٹے فرقوں میں وہ لوگ جنھیں دی گئی کتاب مگر اس کے بعد کہ آ گئی تھی ان کے پاس واضح دلیل۔
    [قران آسان تحریک 98:5] اور نہیں حکم دیا گیا تھا انہیں مگر یہ کہ عبادت کریں اللہ کی خالص کرتے ہوئے اسی کے لیے اپنے دین کو ۔یکسُو ہو کر اور قائم کریں نماز اور ادا کریں زکٰوۃ اور یہی ہے نہایت صحیح اور درست دین۔
    [قران آسان تحریک 98:6] بےشک وہ جہنوں نے انکار کیا (محمد کی نبوت کا) اہلِ کتاب اور مشرکوں میں سے ہوں گےجہنّم کی آگ میں ہمیشہ رہیں گے اس میں۔یہی لوگ ہیں مخلوق میں سب سے بد تر۔
    [قران آسان تحریک 98:7] بے شک وہ جو ایمان لائے(اہلِ کتاب میں سے) اور کیے انہوں نے نیک عمل۔ یہی لوگ ہیں مخلوق میں سب سے بہتر۔
    [قران آسان تحریک 98:8] جزاء ہے ان کی ان کے رب کے ہاں جنّتیں سدا رہنے والی جاری ہوں گی ان کے نیچے نہریں سدا رہیں گے وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ ، راضی ہوا اللہ ان سے اور وہ راضی ہوئے اللہ سے۔ یہ ہے (سلہ) اس شخص کا جو ڈرتا رہا اپنے رب سے۔

  11. #11
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 99:الزلزلۃ

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 99:1] جب ہلا ڈالی جائے گی زمین اپنی پوری شدّت سے۔
    [قران آسان تحریک 99:2] اور نکال باہر کرے گی زمین اپنے سارے بوجھ۔
    [قران آسان تحریک 99:3] اور کہے گا انسان اُسے کیا ہو گیا؟۔
    [قران آسان تحریک 99:4] اس دن کہہ ڈالے گی زمین اپنے (اوپر بیتے ہوئے) حالات۔
    [قران آسان تحریک 99:5] اس لیے کہ تیرے رب نے حکم بھیجا اسے ایسا کرنے کا)۔
    [قران آسان تحریک 99:6] اس دن پلٹیں گے لوگ گروہ در گروہ تاکہ دکھائے جائیں گے انہیں اعمال ان کے۔
    [قران آسان تحریک 99:7] سو جس نے کی ہوگی ذرہ برابر نیکی دیکھ لے گا وہ اسے۔
    [قران آسان تحریک 99:8] اور جس نے کی ہو گی ذرہ برابر بدی دیکھ لے گا وہ اسے۔

  12. #12
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 100:العاديات
    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 100:1] قسم ہے سرپٹ دوڑنے والے ہانپتے (گھوڑوں) کی۔
    [قران آسان تحریک 100:2] جو چنگاریاں جھاڑتے ہیں (ٹاپوں) کی ٹھوکر سے۔
    [قران آسان تحریک 100:3] پھر چھاپہ مارتے ہیں صبح سویرے۔
    [قران آسان تحریک 100:4] پھر اڑاتے ہیں اس موقع پر گرد و غبار۔
    [قران آسان تحریک 100:5] پھر اندر جا گھستے ہیں اسی حالت میں کسی مجمع کے۔
    [قران آسان تحریک 100:6] بے شک انسان اپنے رب کا بڑا ہی ناشکرا ہے۔
    [قران آسان تحریک 100:7] اور بے شک وہ اس حقیقت پر خود گواہ ہے۔
    [قران آسان تحریک 100:8] اور بے شک وہ مال کی محبت میں بری طرح مبتلا ہے۔
    [قران آسان تحریک 100:9] تو کیا نہیں جانتا وہ (اس وقت کو) جب نکالا جائے گا وہ جو قبروں میں (مدفون) ہے؟۔
    [قران آسان تحریک 100:10] اور ظاہر کر دیے جائیں گے وہ (بھید) جو سینوں میں ہیں۔
    [قران آسان تحریک 100:11] یقیناً ان کا رب ان سے اس دن خوب باخبر ہوگا۔


Page 1 of 2 12 LastLast

Similar Threads

  1. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:1to10
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 83
    Last Post: 8th November 2013, 08:13 PM
  2. Solved I need Quran Pak With Urdu Tarjuma Mukamal
    By Irfan_shah in forum Solved Problems (IT)
    Replies: 7
    Last Post: 12th March 2012, 09:00 PM
  3. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:51to60
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 26
    Last Post: 12th July 2010, 11:58 AM
  4. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:11to20
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 52
    Last Post: 12th June 2010, 11:49 PM
  5. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:21to30
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 45
    Last Post: 8th April 2010, 08:51 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •