Page 1 of 2 12 LastLast
Results 1 to 12 of 17

Thread: ~*اُس کے بال بکھر گئے*~

  1. #1
    Gr8^Masood's Avatar
    Gr8^Masood is offline Senior Member+
    Last Online
    18th September 2013 @ 10:50 AM
    Join Date
    23 Jul 2009
    Location
    Khi
    Age
    39
    Gender
    Male
    Posts
    42,351
    Threads
    1398
    Credits
    970
    Thanked
    2855

    Smile ~*اُس کے بال بکھر گئے*~




    ایک مختصر افسانہ

    اُس کے بال بکھر گئے

    میں فرنٹ آفس میں داخل ہوا۔
    " سر، یہ اسٹوڈنٹ آپ کا انتظار کر رہی ہے۔ میں نے بتایا کہ کلاس ختم ہونے میں دو گھنٹے ہیں اور فوری آپ کی دوسری کلاس ہے۔ مگر وہ دو گھنٹے سے بیٹھی ہے"۔ میری سیکرٹری نے کہا۔ " ٹھیک ہے پانچ منٹ کے بعد اندر بھیج دو "۔ میں نے سیکرٹری کی بات کو نظر انداز کر کے کہا۔ کیونکہ میرے اسٹوڈینٹ ہمیشہ مشوروں کے لیے بے وقت آتے جاتے ہیں ۔
    آفس میں داخل ہو کر میں نے اپنے اسکیجول پر نگاہ ڈالی۔ اگلی کلاس آدھا گھنٹے بعد اسی فلور پر پڑھانا تھی۔ میں نے اندازہ لگایا، دس منٹ کلاس روم تک پہنچنے کے، دس منٹ نوٹس اور لیکچر کے کاغذات کو اکٹھے کرنے کے۔ میرے پاس اس لڑکی کے لیےصرف دس منٹ بچتے تھے۔
    دروزاہ کھلا اور وہ خاموشی سے آ کر ڈیسک کے قریب کھڑی ہو گی۔ وہ چھوٹے قد کی ایک قبول صورت لڑکی تھی۔ جس کے کمر تک کالے لمبے بال ایک ربر بینڈ کی مدد سے پونی ٹیل میں بنے ہوئے تھے۔
    " بولو"۔
    اس نےایک پرچہ میرے سامنے رکھ دیا۔
    " یہ کیا؟ "
    " تمہارا اسائنمنٹ "۔
    " تمہیں پتہ ہے کہ میں اسائنمنٹ نہیں دیکھتا۔ اسے اپنے مقررہ ٹیچر اسسٹنٹ کو دے دو "۔
    " نہیں۔ یہ اسائنمنٹ نہیں ہے۔ مجھے آپ سے میرے سوال کا جواب چاہیے۔ مجھے بتائیے کہ میں کیا کروں؟"۔
    اُس کی آواز میں اضطراب تھا مگر مضبوطی اور سختی بھی۔
    " ٹھیک ہے ۔ باہر انتظار کرو "۔ میں نے کہا۔
    اس کی آنکھوں میں آنسو بھر آئے ۔وہ خاموشی سے مڑی اور دروازہ کھول کر کمرے سے باہر نکل گئی۔
    میں نے اپنے پڑھانے کے کاغذات جمع کر کے بریف کیس میں رکھے اور آنکھ بند کر کے آرام کرنے لگا۔ جب میں نے آنکھ کھولی تو گھڑی کے مطابق اب میرے پاس دس منٹ رہ گئے تھے۔ میں ڈیسک پر رکھے ہوئے پرچے کو بھول چکا تھا۔
    دروازے کی طرف بڑھتے ہوےے مجھےخیال آیا کہ وہ لڑکی باہر بیٹھی ہو گی۔ایک سیکنڈ کے لیے میں نےسوچا کہ بازو کےدروازے سےنکل جاؤں وہ دیکھ نہ پائے گی۔ مگر شرم محسوس ہوئی ۔ میں نے پرچے کو اُٹھایا اور صوفے پر بیٹھ کر پڑھنا شروع کیا۔
    " میرا نام سدرہ ہے ۔ کچھ عرصہ پہلےمیری ملاقات شبنم سے ہوئی ۔ ہم دونوں فوراً دوست بن گئے۔ شبنم بہت بے باک ہے اور لڑکے اسے بہت پسند کرتے ہیں۔ وہ لڑکوں کےساتھ اکیلی بھی جاتی ہے۔ میں شروع سے ہی اس کےدوستوں سے دور رہی۔ وہ ہمیشہ مجھے اپنےساتھ پارٹیوں میں لےجانا چاہتی تھی۔ میں منع کر دیتی تھی۔ ایک دن اس نےمجھے اپنے ایک دوست سےملایا۔ جاوید اس کا نام ہے ۔ وہ کالج کے آخری سال میں ہے۔ جاوید سندر ہے اور میں اُسے پسند کرنے لگی۔ تھوڑا عرصہ بعد شبنم کے کہنے پر ہم تینوں باہر ملنے لگے۔ ۔ جاوید مجھ سے ہمیشہ اچھی طرح پیش آتا۔ مجھےایسا لگا کہ وہ بھی مجھے پسند کرتا ہے۔ کچھ عرصے کے بعد جاوید اور میں نے اکیلے ملنا شروع کر دیا۔ ۔ میں جاوید کی محبت میں گرفتار ہو گئی۔
    کچھ عرصہ گزرا اور ایک میچ ملانے والی ہمارےگھر آئیں۔ انہوں نےماں کو بتایا کہ ایک عزت دار اور مالدارگھرا نا اپنے لڑکے کے لیے ایک قبول صورت ،گھریلو، کم پڑھی لکھی لڑکی کی تلاش میں ہے ۔ تمہاری لڑکی ایسی ہی ہے۔ لڑکا ماشا اللہ خوبصورت ہے اور جلد ہی تعلیم ختم کر کے باپ کے ساتھ بزنس میں شرکت کرے گا۔ ماں نےمجھ سے پوچھا۔ میں نےماں سے کہا میں ابھی شادی نہیں کروں گی۔ میں کالج کی تعلیم مکمل کرنا چاہتی ہوں۔
    کچھ دنوں بعد لڑکے کی فیملی مجھے دیکھنے آٰئی اور مجھے پسند کیا۔ اس کے بعد ایک دن وہ لڑکے کو لائے تا کہ میں بھی پردے سے اس کو دیکھ سکوں۔ میں تو جاوید کی محبت میں گرفتار تھی اوراس سے مل بھی رہی تھی۔ میں نےلڑکے کو دیکھنے سے انکار کر دیا اور ماں سے کہا میں شادی نہیں کروں گی۔ ماں باپ کو لڑکا اورگھرانا پسند آیا اور شادی طے ہو گئی۔ میں بہت روئی مگر کوئی چارہ نہ تھا۔ میرا گھر سے باہر نکلنا بند ہو گیا۔ میں جاوید سے مل بھی نہ سکی۔ شادی کا دن آیا اور میں دلہن بنی بیٹھی تھی۔ دروازہ کھلا اور میرا شوہر کمرے میں داخل ہوا ۔میں نے گھونگٹ سے دیکھنے کی کوشش کی۔ یہ کون! یہ تو جاوید ہے۔ میرا دل خوشی میں زور زور سےدھک دھک کرنے لگا۔ یا اللہ میں کتنی خوش قسمت ہوں۔ تیری مہربانی ہے۔ میں نے قدموں کے قریب آنے کی آواز سننی ۔ اب میرا دل زور و شور سےدھڑک رہا تھا۔ مجھے یقین تھا کہ جاوید بھی اس ملاپ پرخوش ہو گا۔ جاوید نےمیرا گھونگٹ اُٹھایا۔ مجھے دیکھ کر جاوید کےچہرے کا رنگ اُڑ گیا ۔ مجھے ایسا لگا جیسے اُسےسانپ نے کاٹ لیا ہو اور وہ غصہ میں چلایا۔
    " آوارہ، طوائف "۔
    پھر وہ بھاگتا ہوا کمرے سے نکل گیا۔ میں ساری رات روتی رہی۔ میں نے کیا غلطی کی؟۔ میں خراب لڑکی نہیں ہوں۔
    دوسرے دن جاوید کےگھر والوں نے مجھےمیرے باپ کےگھر بھیج دیا اور طلاق مانگی۔ تمام کوششوں کے باوجود ہماری طلاق ہو رہی ہے۔ میرے اور جاوید کےخاندان کو میرے آوارہ ہونے پر یقین آ گیا ہے۔ میرا اب کوئی نہیں ہے۔ میں کیا کروں؟ پروفیسر میں کیا کروں؟ میں آپ کی بہت عزت کرتی ہوں مجھے یقین ہے کہ آپ کے پاس اس کا جواب ہے۔ اگر آپ کے پاس اس کا جواب نہیں تو میں خود کشی کر لوں گی“۔
    میں اُچھل کر کھڑا ہو گیا۔
    وہ فرنٹ آفس میں نہیں تھی ۔
    " وہ لڑکی کہاں ہے؟"۔
    میں سیکرٹری پر چلایا۔
    " سر وہ ابھی باہر نکلی ہے۔ آپ اس کو لفٹ میں داخل ہونے سے پہلے پکڑ لیں گے"۔ سکریٹری نے بوکھلا کر کہا۔
    " میری کلاس کینسل کر دو"۔ میں نے دروازے کی طرف دوڑتے ہوئے کہا۔
    لفٹ کےقریب کوئی نہیں تھا۔ سیدھے ہاتھ پر دوسری منزل کا بیس فٹ چوڑا کھلا برآمدہ تھا۔میں اس طرف دوڑا۔ وہ برآمدہ کی تین فٹ دیوار پر کھڑی تھی۔
    " ٹھہرو ، میرے پاس حل ہے" ۔ میں نے پھیپھڑوں کی پوری طاقت استعمال کی اور دیوار کی طرف دوڑا مگر وہ جاچکی تھی۔۔۔
    دیوار کے پاس پہنچ کر میں نے نیچے دیکھا۔ وہ منہ کے بل زمیں پر تھی اس کی بانہیں دونوں طرف اُڑتے پرندے کی طرح پھیلی ہوئی تھیں۔ اس کے لمبے بال بکھر گئے اور بالوں نے اُس کے اوپری جسم کو ڈھانپ لیا ۔
    سامنے کے درخت پر ایک چیل نے چیخ ماری اور محو پرواز ہوئی ۔
    " دیکھو میں تمھارے بغیر بھی اُڑتی ہوں"۔ چیل پھر چلائی۔
    میرا دل چیخا مگر میری زبان نےساتھ نہ دیا۔
    میرے دل رویا مگر میری آنکھوں نے انکار کر دیا۔
    صرف ہاتھوں نےساتھ دیا وہ فضا میں بلند ہوئے اور میں اپنا سر پکڑ کر فرش پر بیٹھ گیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سید تفسیر احمد



  2. #2
    ^NajanyQ^'s Avatar
    ^NajanyQ^ is offline Advance Member
    Last Online
    5th January 2021 @ 10:37 AM
    Join Date
    23 Mar 2009
    Location
    ھزارہ
    Age
    32
    Gender
    Male
    Posts
    13,306
    Threads
    439
    Credits
    995
    Thanked
    701

    Default

    Nice brother

  3. #3
    M-Qasim's Avatar
    M-Qasim is offline Advance Member+
    Last Online
    7th September 2022 @ 07:41 PM
    Join Date
    22 Mar 2009
    Gender
    Male
    Posts
    33,351
    Threads
    915
    Credits
    1,718
    Thanked
    3391

    Default


    SUPERB

    Nice Sharing .... Thanks Masood Bhai for Sharing







  4. #4
    Shehzad Iqbal's Avatar
    Shehzad Iqbal is offline Advance Member+
    Last Online
    26th November 2023 @ 06:28 PM
    Join Date
    16 Jan 2009
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    28,463
    Threads
    2271
    Credits
    11,705
    Thanked
    5385

    Smile

    اچھا افسانہ ہے یعنی کافی نصیحت والا ہے۔
    شیئر کرنے کا شکریہ

  5. #5
    Nahid's Avatar
    Nahid is offline Senior Member+
    Last Online
    22nd June 2013 @ 12:02 PM
    Join Date
    06 Aug 2009
    Location
    ALLAH ki panha main
    Gender
    Female
    Posts
    12,059
    Threads
    905
    Credits
    960
    Thanked
    2774

    Default

    Masoodji..bohat dil ko chu lene wali sharing ki hia aap ne...sabque aamoz...thanks for this...GR8 ji...

  6. #6
    Gr8^Masood's Avatar
    Gr8^Masood is offline Senior Member+
    Last Online
    18th September 2013 @ 10:50 AM
    Join Date
    23 Jul 2009
    Location
    Khi
    Age
    39
    Gender
    Male
    Posts
    42,351
    Threads
    1398
    Credits
    970
    Thanked
    2855

    Default


    Aap Sab Ke Comments Ka Behad Shukriya . . . !
    Thanks .

  7. #7
    saifi88 is offline Senior Member+
    Last Online
    8th December 2010 @ 05:00 PM
    Join Date
    16 Apr 2009
    Location
    AAP KE DIL MEIN
    Age
    43
    Posts
    6,513
    Threads
    28
    Credits
    990
    Thanked
    247

    Default

    bahut khoob..
    nice sharing.........

  8. #8
    Gr8^Masood's Avatar
    Gr8^Masood is offline Senior Member+
    Last Online
    18th September 2013 @ 10:50 AM
    Join Date
    23 Jul 2009
    Location
    Khi
    Age
    39
    Gender
    Male
    Posts
    42,351
    Threads
    1398
    Credits
    970
    Thanked
    2855

    Default

    thanks saifi bro...

  9. #9
    ALI AKBAR SHAR's Avatar
    ALI AKBAR SHAR is offline Advance Member
    Last Online
    9th April 2021 @ 03:12 PM
    Join Date
    27 Jul 2009
    Location
    ENGRO CITY DAHA
    Gender
    Male
    Posts
    4,608
    Threads
    507
    Credits
    1,292
    Thanked
    347

    Default

    ایک مختصر افسانہ

    nice good
    Best Regards

  10. #10
    Gr8^Masood's Avatar
    Gr8^Masood is offline Senior Member+
    Last Online
    18th September 2013 @ 10:50 AM
    Join Date
    23 Jul 2009
    Location
    Khi
    Age
    39
    Gender
    Male
    Posts
    42,351
    Threads
    1398
    Credits
    970
    Thanked
    2855

    Default

    thanks...

  11. #11
    naseerhr's Avatar
    naseerhr is offline Senior Member+
    Last Online
    10th January 2011 @ 12:08 PM
    Join Date
    03 May 2007
    Age
    51
    Posts
    287
    Threads
    13
    Credits
    1,000
    Thanked
    2

    Default

    nice yar

  12. #12
    Gr8^Masood's Avatar
    Gr8^Masood is offline Senior Member+
    Last Online
    18th September 2013 @ 10:50 AM
    Join Date
    23 Jul 2009
    Location
    Khi
    Age
    39
    Gender
    Male
    Posts
    42,351
    Threads
    1398
    Credits
    970
    Thanked
    2855

    Default

    thanks.

Page 1 of 2 12 LastLast

Similar Threads

  1. Replies: 6
    Last Post: 23rd December 2014, 05:17 PM
  2. Replies: 25
    Last Post: 11th September 2013, 11:57 AM
  3. اُسے بکھرے ہوئے لوگوں سے رغبت ہے
    By Gr8^Masood in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 32
    Last Post: 14th February 2013, 02:39 PM
  4. Replies: 12
    Last Post: 19th February 2012, 12:45 AM
  5. بگڑ کے مجھ سے وہ میرے لئے اُداس بھی ہے
    By samiuzzil98 in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 4
    Last Post: 11th June 2011, 09:38 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •