اسلام علیکم۔ کاش ہم اپنے دشمنوں کو پہچانتے۔ آج یہ یہودی عیسائی ھندو سب مل کر میڈیا کے ذریعے جو دکھاتے ہیں ہم سب اس پر ایمان لے آتے ہیں۔ کبھی ہم نے سوچا کہ وہ وادیاں جن کو "جنّت نظیر" کہا جاتا تھا راتوں رات کیسے وہ اور وہاں کے باسی دشمن اور دہشت گرد بن گئے۔ کبھی ہم نے سوچا کہ جن گھروں پر امریکی "ڈرون میزائل" گرتے ہیں اور جس میں ایک ہی گھر کے کئی کئی معصوم بچے، عورتیں اور بزرگ شہید ہو جاتے ہیں وہاں کیسی قیامت آتی ہوگی۔ جب حکومت ایک معائدہ صوفی محمد سے کرتی ہے اور پھر اچانک ہی سب خراب کہہ کر شب خون مارا جاتا ہے تو وہاں کے لوگ اس کو کیا نام دیتے ہوں گے۔ میڈیا نے ہم سب کو میڈ بنا دیا ہے یعنی پاگل۔ مگر جو ہوشمند ہیں وہ اپنے اصلی دشمنوں کو خوب جانتے ہیں۔ اس ملک کے امن و نقصان کے ذمہ دار لوگ کون ہیں اور بے کس و مجبور معصوم لوگ کون۔ اللہ تعالٰی ہم سب پر رحم فرمائے۔ آمین۔
Bookmarks