Results 1 to 5 of 5

Thread: Iran ki fizxai mashkey

  1. #1
    *MALIK*'s Avatar
    *MALIK* is offline Senior Member+
    Last Online
    23rd September 2016 @ 02:57 PM
    Join Date
    04 Jan 2009
    Location
    Sialkot
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    10,217
    Threads
    739
    Credits
    19
    Thanked
    1513

    Default Iran ki fizxai mashkey

    ایران کی بڑے پیمانے پر فضائی مشقیں

    ایران نے پانچ روزہ جنگی مشقیں شروع کر دی ہیں جن کا مقصد ممکنہ اسرائیلی فضائی حملے سے ملک کی جوہری تنصیبات کو محفوظ رکھنے کی صلاحیت کو ٹیسٹ کرنا ہے۔

    ایران کے ایئر ڈیفنس کے سربراہ نے کہا کہ ان مشقوں کو مقصد فضائی حملے اور فضائی نگرانی کے خطرے سے نمٹنا ہے۔

    تہران میں ایک اور اعلیٰ عہدے دار نے خبردار کیا کہ ایران کے جوہری اثاثوں پر اسرائیل کی طرف سے فضائی حملے کی صورت میں اس کا بھرپور جواب دیا جائے اور تل ابیب کو مزائیلوں سے نشانہ بنایا جائے گا۔

    ایران پر اس کے جوہری پرواگرام کے حوالے سے شدید عالمی دباؤ ڈالا جا رہا ہے اور ناقدین کا خیال ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

    امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے باز رکھنے کے لیے فضائی حملے کے امکان کو رد نہیں کیا گیا ہے۔

    ایران کا اصرار ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے۔

    ایران کی ایئر ڈیفنس کے سربراہ بریگیڈیئر احمد میگہانی نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ ان جنگی مشقوں میں چھ لاکھ مربہ کلو میٹر کے علاقے کا احاطہ کیا جائے گا اور اس کا مقصد ایران کی دفاعی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر ممکنہ فضائی حملے کے تحت ان پر لازم ہوتا ہےکہ وہ ان حساس تنصیبات کی حفاظت کے لیے تیار رہیں۔

    دریں اثناء صدر محمود احمدی نژاد کے ایک مشیر مجتبیٰ ذالنور نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے حملے کی صورت میں بھرپور جواب دیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا اگر دشمن نے حملہ کیا تو ہمارے میزائیل تل ابیب پر گریں گے۔

    ایران کے پاسدارن انقلاب کے فضائی حصے کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے اگر ایران پر حملے کی کوشش کی تو انہیں تباہ کر دیا جائے گا۔

    امیر عالی حاجیزاد نے کہا کہ ایرانی فضائی دفاعی نظام اسرائیل کے ایف سولہ اور ایف پندرہ طیاروں کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر یہ طیارے حملے کے بعد واپس اپنے اڈوں پر پہنچنے میں کامیاب بھی ہو گئے تو ان اڈوں کو زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائیلوں سے نشانہ بنایا جائے گا۔

    یہ جنگی مشقیں ایک ایسے وقت میں کی جا رہی ہیں جب سلامتی کونسل کے مستقل ارکان برطانیہ، چین، فرانس، روس اور امریکہ اور ان کے علاوہ جرمنی تہران پر زور ڈال رہے ہیں کہ وہ اس پیش کش پر دوبارہ غور کرے جس کے تحت ایران کے کچھ یورینیم کو افزودگی کے لیے ملک سے باہر بھیجنے کی تجویز دی گئی تھی۔

    یہ پیش کش اقوام متحدہ کے جوہری توانائی سے متعلق ادارے کی طرف سے ایران کو کی گئی تھی اور اس کے تحت ایران کے ستر فیصد یورینیم کوافزودگی کے لیے یا تو روس یا فرانس بھیجنے کی تجویزدی گئی تھی جہاں ان کو ایندھن کی راڈز میں تبدیل کرکے جوہری ریکٹرز میں استعمال کے قابل بنایا جانا تھا۔

    اس نظام کے تحت ایران کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے لیے یورینیم کو افزودہ کرنے سے روکا جا سکتا ہے۔

    لیکن ایران نے اس پیش کش کو رد کر دیا ہے اور اس بارے میں یقین دہانی طلب کی ہیں۔

  2. #2
    Join Date
    27 Jun 2008
    Location
    =-هجره-=
    Age
    37
    Posts
    1,709
    Threads
    126
    Credits
    0
    Thanked
    68

    Default

    wah bahadur ho to aisa...kaaash hamary hukram bhi aisy ban jay...

  3. #3
    aliaryan is offline Senior Member+
    Last Online
    13th July 2021 @ 05:24 PM
    Join Date
    28 Jul 2009
    Location
    KARACHI
    Posts
    130
    Threads
    13
    Credits
    1,146
    Thanked
    5

    Default

    Hamare liye achi khabar he.
    Ho sakta he is se dosre muslim contries ko bhi josh aye.

  4. #4
    *MALIK*'s Avatar
    *MALIK* is offline Senior Member+
    Last Online
    23rd September 2016 @ 02:57 PM
    Join Date
    04 Jan 2009
    Location
    Sialkot
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    10,217
    Threads
    739
    Credits
    19
    Thanked
    1513

    Default

    Aap dono ney bilkul sahi kaha
    thank fr rplying

  5. #5
    Join Date
    23 Jul 2009
    Location
    Sindh سندھ
    Age
    41
    Posts
    1,150
    Threads
    56
    Thanked
    250

    Default

    !!!!!

Similar Threads

  1. Ind vs Iran
    By AasifAli786 in forum Satellite stuff & info
    Replies: 2
    Last Post: 18th October 2015, 09:53 PM
  2. new from IRAN
    By sheich in forum Halat-e-Hazra
    Replies: 2
    Last Post: 28th February 2010, 09:07 PM
  3. A MAD Boy From Iran
    By G4N0K in forum Introduction
    Replies: 10
    Last Post: 17th January 2010, 11:16 AM
  4. New Game In Iran
    By RAJA RASHID in forum Photo Gallery
    Replies: 14
    Last Post: 3rd November 2009, 10:19 PM
  5. Iran..
    By Madni-munna in forum Halat-e-Hazra
    Replies: 15
    Last Post: 30th October 2009, 03:04 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •