Results 1 to 11 of 11

Thread: Aik No Muslim Behn Key Qabooley Islam Ki Roodaad

  1. #1
    MASHELEY RAH's Avatar
    MASHELEY RAH is offline Senior Member+
    Last Online
    8th April 2018 @ 12:58 PM
    Join Date
    20 Apr 2007
    Location
    SRAI DUNYA APNA GHRA HAY
    Posts
    410
    Threads
    138
    Credits
    1,146
    Thanked
    33

    Default Aik No Muslim Behn Key Qabooley Islam Ki Roodaad

    خدا کا راستہ منتخب کیا

    نومسلم بہن ام کلثوم (سیلائن لودک)کے قبول اسلام کی روداد



    میں تقریباً تین سال قبل رمضان کے بعد اور عید الاضحیٰ سے پہلے مسلمان ہوگئی تھی۔ ہدایت کی طرف میرا سفر تقریباً تیس سال پر محیط ہے۔ میں ایک کیتھولک عیسائی گھرانے میں پیدا ہوئی تھی۔ لیکن اس مذہب کی کئی چیزیں ایسی تھیں جن سے میں متفق نہیں تھی۔ میں حضرت عیسٰی کو مانتی تھی لیکن یہ نہیں مانتی تھی کہ وہ خدا کے بیٹے تھے یا خود خدا تھے۔ میں نے اپنے طور پر یہ اندازہ کرلیا تھا کہ وہ ایک سردار اور قانون دان تھے کیونکہ وہ ایک تعلیم یافتہ یہودی اور ایک استاد تھے۔ اسی وجہ سے میں نے اس طرح کے قانون دانوں سے تعلیم حاصل کرنا شروع کردی اور "تنخ" (Tanakh)،تورات اور یہودیت کے بعض قوانین سیکھے۔ میں نے "کوشر"(Kosher) کے قوانین اور کھانے پکانے کے صحیح اصول بھی سیکھے اور یہ بھی کہ ایک عورت کو کس طرح ہونا چاہیئے۔
    اگرچہ "یہودیت" میرے سوالوں کاجواب نہیں تھا تاہم میں نے اس کے مذہبی اور روحانی طور طریقوں سے واقفیت حاصل کر لی تھی۔
    پھر میں نے اس کی روحانیت پر نظر ڈالی لیکن مجھے اس میں کوئی کمی سی نظر آئی ۔ اس میں عملی طور پر ہمیشہ ہی ایک خدا کو نہیں مانا جاتا تھا کیونکہ وہ ایک دیوی پر یقین رکھتی تھیں۔ وہ ایک نیا طرز زندگی ایجاد کرکے اس روحانیت کی کئی تعلیمات کی نفی کرتی تھیں۔ مجھے خدا کے معاملے میں بحثیت ایک عورت کافی مسائل کا سامنا تھا کیونکہ میں اس بات پر یقین نہیں رکھتی تھی کہ خدا ایک انسان ہے۔ مجھے یہودیت کی یہ بات اچھی لگی کہ خدا ان دیکھا اور انجانا ہے۔ اسی وجہ سے میں اس کی تعلیمات تو نہ سمجھ سکی مگر اس کی مساوات مردو زن کی قائل ہوگئی۔
    اس مساوات کی وجہ سے میں نے ان کی جستجو کو قدر کی نگاہ سے دیکھا اگرچہ اس جستجو کی خاطر اختیار کئے جانے والے طریقے مجھے متاثر نہ کرسکتے۔

    میں نے انسان کی بجائے خدا کا راستہ منتخب کیا۔ جب پانچ سال بعد جنگ ختم ہوگئی تو خدا نے دوبارہ روحانی بنیادوں کی طرف میری رہنمائی کی۔
    میری زیادہ تر زندگی ایسے دوستوں کے درمیان گزری تھی جن کا تعلق شمالی افریقہ اور مشرقی وسطٰی سے تھا۔ ان میں یہودی ، عیسائی اور مسلمان بھی شامل تھے لیکن کیا وہ اپنے اپنے مذہب پر عمل کرتے ہیں یا نہیں۔ مجھے اس سے کوئی سروکار نہیں تھا۔ کیونکہ میں کسی منظم مذہب کے حق میں نہیں تھی۔ میں اپنی تمام زندگی سختی سے اس بات کی قائل رہی تھی کہ مجھے براہ راست خدا سے باتیں کرنی چاہیئیں اور اپنی ضرورت بیان کرنی چاہیئے۔ اور جو کچھ اس نےمجھے دیا ہے اس پر شکر ادا کرنا چاہیئے۔ میں مساوات مردو زن کی بھی شدت سے قائل تھی اور اس بات کی بھی کہ خدا اور انسانوں کی نظر میں تمام رنگ و نسل اور طبقوں کے لوگ برابر ہونے چاہیئیں۔ عیسائیت نے مجھے مسیح کی تعلیم دی جس پر میں ایمان رکھتی تھی۔ یہودیت نے مجھے بتایا کہ میں خدا سے براہ راست بات کرسکتی ہوں اور یہ کہ خدا کے انوکھے قوانین ہیں۔ کسی نے مجھے بتایاکہ عورت اور مرد یکساں تھے، اگرچہ ان کے فرائض الگ الگ ہیں۔ مجھے یہ تمام چیزیں کہاں پر اکٹھی مل سکیں گی۔ کوئی بھی مذہب ان سب تعلیمات کو مشترکہ صورت میں نہیں پیش کر رہا تھا لیکن میری رہنمائی کے لیے میرا خدا موجود تھا۔


    اس نے مجھے اسلام کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ اس نے بتایا کہ اللہ کے سوا کوئی خدا نہیں ۔ مرد اور عورت برابر ہیں اور اللہ کی نظر میں سارے لوگ برابر ہیں اور یہ کہ حضرت عیسٰی اللہ کے پیغمبر تھے نہ کہ قانون دان۔ اور یہ کہ ان کی ماں حضرت مریم علیہا السلام اس کی بہترین نشانی تھی۔ اور یہ کہ اسلام کے قوانین یہودیت سے کم سخت ہیں۔ میرےلئے حیرانگی کی بات یہ تھی کہ ان ساری باتوں پر تو میں ایمان رکھتی تھی۔ میں نے اس کے ساتھ دوستی برقرر رکھی اور ایک ماہ کے اندر اندر میں بھی اس کی طرح مسلمان بن گئی۔میں نےاس کے سامنے کلمہ شہادت پڑھا۔ یہ تین سال پہلے کی بات ہے ۔ اب میں حجاب پہنتی ہوں اور بہت خوش ہوں میں یونیورسٹی واپس جا چکی ہوں اور مذاہب کا مضمون پڑھ رہی ہوں۔ میرا فیلڈ اسلام ہے اور میں اس پر ڈاکٹریٹ کرنے کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہوں اور عورتوں سے متعلق قوانین اور حدیث میں مہارت حاصل کرنا چاہتی ہوں۔ آج کل میں 7ویں صدی میں عورت اور اسلام کے موضوع پر انگریزی میں کتاب لکھ رہی ہوں۔ اب میں ایک ریڈیو شو بھی کرتی ہوں جس میں میرے ساتھ وہ دوست بھی شریک ہے جس کے ذریعے میں مسلمان ہوئی تھی۔یہ شو ایک گھنٹے کا ہوتا ہے۔ ہم دنیا کے مختلف علاقوں اور مختلف مذاہب کی عورتوں سے گفتگو کرتی ہیں۔ میں اپنے اساتذہ اور مذہبی راہنماوں کی مدد سے کوشش کرتی ہوں کہ اسلام سے متعلق شبہات کو دور کرسکوں اور اسلام کا پیغام پھیلاوں۔میں مسلمان عورتوں اور معاشرے میں ان کے کرادار پر بھی ایک دستاویزی فلم بنانے کی کوشش کر رہی ہوں۔
    اللہ نے اسلام کے ذریعے میری رہنمائی کی اور مجھے وہ چیز عنایت کی جس کی مجھے تلاش تھی۔ اسی وجہ سے میں اپنے قلم اور ہوائی لہروں کے ذریعے اسلام کے مختلف پہلو وسیع انداز میں پیش کرنے کی کوشش کرتی ہوں اور اختلافات میں اتفاق دیکھنے کی کوشش کرتی ہوں جو کہ اسلام ہے۔ مسلمان ہونے کے بعد میرا نام ام کلثوم ہے جو کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی کا بھی تھا۔ اسی کی وجہ سے مجھے ایک اچھی عورت بننے کی تحریک ملی۔
    یہ ہے میری کہانی ۔۔۔۔ میری پہلی محبت ایک عراقی یہودی مرد تھا جو بے وقوفی سےجنگ میں مارا گیا۔ میرا دل ٹوٹ گیا تھا۔ میں لبنان میں بکھری بکھری سی رہ گئی۔ تاہم ایک لبنانی عورت نے زخموں پر مرہم رکھنے کا کام شروع کیا۔ لیکن میرے زخمی دل کو آرام ایک دوسرے عراقی نے پہنچایا۔ اس مرتبہ یہ ایک عراقی مسلمان عورت تھی۔ کیونکہ اس نے مجھے اسلام سے متعارف کرایا اور مسلمان بننے کی دعوت دی۔ نقصان کےدکھ سے زندگی کی خوشی کا راستہ نکل آیا جو مجھے اللہ کے قریب لے آیا۔
    اللہ ان سب کی رہنمائی کرے جن کے دل ٹوٹ چکے ہیں یاد رکھئے کہ اسلام کا پیغام امن اور توازن کا پیغام ہے ۔ علاج سے پہلے ہمیں تکلیف کے بارے میں بتانا چاہیئے اور اللہ اس طریقے سے ہمارا علاج کردیتا ہے کہ ہمارے راستے میں ایسے لوگوں کو بٹھا دیتا ہے جو خدا کی طرف ہماری رہنمائی کردیتے ہیں۔ 25سال کی عمر میں مجھے ایک شخص سے محبت ہوگئی۔ وہ پیدائشی طور پر عراقی تھا جب کہ مذہباً یہودی تھا اور کئی سالوں سے اسرائیل میں رہ رہا تھا۔ وہ1970 ء میں کینیڈا آیا جہاں ہماری ملاقات ہوگئی۔ یہ ملاقات محبت میں بدل گئی۔ پھر لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ شروع ہوگئی۔ ہمیں جلد ہی شادی کرنی تھی جس کے بعد اس نے واپس جا کر اپنی فوج کے ساتھ مل کر لڑائی میں شریک ہونے کا فیصلہ کرلیا تھا۔ افسوس کہ وہ قتل ہوگیا۔ کئی سالوں تک میں اس کے قتل کے دکھ اور درد کو اندر ہی اندر محسوس کرتی رہی۔ لیکن اللہ نے مرا دل بچا لیا اور مجھے ایک بہترین تحفہ عنایت کیا۔ میری ملاقات ایک لبنانی لڑکی سے ہوئی وہ شیعہ مسلمان تھی۔ وہ بہت زیادہ مذہبی نہیں تھی لیکن پھر بھی اپنے مسلمان ہونے پر فخر محسوس کرتی تھی۔ ہم نے آپس میں گفتگو کی۔ میں نے اسے تمام حالات بتادیئے۔ اس نے اپنی آنکھوں میں آنسو بھرتے ہوئے مجھے دیکھا اور کہا کہ اسی جنگ میں اس کابھائی بھی مرگیا تھا۔ آج تک ہم یہ نہیں جان سکے کہ اس کے بھائی نے میرے بوائے فرینڈ کو قتل کیا تھا یا میرے بوائے فرینڈ نے اس کے بھائی کو قتل کیا تھا۔ یہ بھی ممکن تھا کہ ان دونوں میں سے کسی نے بھی ایک دوسرے کو قتل نہ کیا ہو۔ مشترکہ آنسووں اور دکھ کا نتیجہ یہ نکلا کہ ہم دونوں بہترین دوست بن گئیں۔اس نے میرے زخمی دل کو ٹھیک ہونے میں کافی مدد دی۔ میں نے جنگ کی تباہ کاریاں بھی دیکھیں، جنگ حقیقت میں ایک گناہ ہے اس میں کتنے ہی لوگ مرجاتے ہیں اور کتنے ہی لوگ زخمی ہوجاتے ہیں۔ 1995 ء میں مونٹریال میں باحجاب خواتین کے بارے میں ایک مباحثے کا اہتمام کیاگیا تھا ۔ میں نے خود ہی اس کی دستاویز بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ اور انٹرویوز ڈھونڈنے لگی کیونکہ میں 4سالوں تک ریڈیو سے منسلک رہی تھی جہاں شمالی افریقہ اور مشرق وسطیٰ کی خبریں پیش کرتی تھی۔ میں ایک دوست کے ذریعے ایک عورت سے ملی۔ یہ عراقی تھی۔ اللہ بھی غیر معمولی اور انجانے رشتوں سے اپنی قدرت دکھاتا ہے۔ اس نے حجاب پہننے کی اہمیت پر باتیں کیں اور بتایا کہ اس کی نظر میں حجاب کی کیا حیثیت ہے مجھے اس کی جس چیز نے سب سے زیادہ متاثر کیا وہ اس کا اپنے خدا سے تعلق تھا جسے وہ "اللہ" کہہ کر پکارتی تھی۔ میں اس کی سچائی اور رحمدلی سے بہت متاثرہوئی۔
    1990 میں میں نے ایک اور روحانی فرقے کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ اگرچہ وہ ایک خالق و مالک اور ایک دنیا کے ماننے والے تھے لیکن میں ان جیسی نہ بن سکی۔مجھے خود اپنی روحانیت تلاش کرنا تھی۔ جب 1990 ء میں ہمارے ملک کینڈر کی "موہاک" سےجنگ چھڑ گئی تو مجھے سخت صدمہ ہوا۔ میں مردوں کے شانہ بشانہ پانچ سال تک لڑائی میں شریک رہی اب میرےسامنے دو ہی راستے تھے مجھے ان میں سے کسی ایک کو منتخب کرنا تھا۔ ایک رستہ خدا کا تھا جبکہ دوسرا انسان کا راستہ تھا۔ میں نے شعوری طور پر خدا کا راستہ من منتخب کرلیا اور عہد کیا کہ میں اسی کی عبادت کروں گی اور اس کے پیغام کر دوسروں تک پہنچانے کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں استعمال کروں گی۔ خدا کا پیغام دراصل امن اور انصاف کا پیغام تھا۔
    Last edited by Doctor; 18th May 2007 at 03:45 PM. Reason: To increase font size

  2. #2
    Doctor is offline Senior Member+
    Last Online
    13th September 2009 @ 08:57 AM
    Join Date
    26 Sep 2006
    Location
    Alkamuniya
    Age
    52
    Posts
    21,458
    Threads
    1525
    Credits
    1,000
    Thanked
    36

    Default

    Nice post

  3. #3
    aansoo's Avatar
    aansoo is offline Senior Member+
    Last Online
    11th December 2009 @ 05:02 PM
    Join Date
    07 Jun 2006
    Posts
    462
    Threads
    1
    Credits
    0
    Thanked: 1

    Default

    nice sharing
    [CENTER] * Ab to "Aansoo" ka eik katrah bhi ruswaah kar jaata hay *
    * Bachpann may hum ji bharr kar Roya karte the...!!! *

  4. #4
    aquarius is offline Senior Member+
    Last Online
    20th March 2010 @ 09:20 AM
    Join Date
    22 Jul 2008
    Posts
    280
    Threads
    0
    Credits
    0
    Thanked
    4

    Default

    very nice sharing

  5. #5
    YASIR MEHMOOD's Avatar
    YASIR MEHMOOD is offline Senior Member+
    Last Online
    26th October 2023 @ 03:25 PM
    Join Date
    02 Jul 2008
    Location
    Faisalabad Pakistan
    Age
    39
    Gender
    Male
    Posts
    437
    Threads
    24
    Credits
    0
    Thanked
    0

    Default

    bohat hi zabardast

  6. #6
    shahid1 is offline Advance Member
    Last Online
    6th October 2023 @ 11:04 PM
    Join Date
    25 Jul 2007
    Age
    39
    Gender
    Male
    Posts
    2,218
    Threads
    386
    Credits
    186
    Thanked
    28

    Default

    Allah jise chata hai hadayat naseab karta hai.

  7. #7
    arahilshah is offline Senior Member+
    Last Online
    16th August 2014 @ 01:24 AM
    Join Date
    07 Sep 2008
    Age
    42
    Posts
    280
    Threads
    13
    Credits
    846
    Thanked
    2

    Default

    ju islam ko sahi sy samjhny ki koshish kerta hy wo chay gher mazhab he ho muslman ho jata nice mere behn

  8. #8
    arahilshah is offline Senior Member+
    Last Online
    16th August 2014 @ 01:24 AM
    Join Date
    07 Sep 2008
    Age
    42
    Posts
    280
    Threads
    13
    Credits
    846
    Thanked
    2

    Default

    mere behan ap ko zindagi my kabhi koi paryshani ay tu ap ke khedmat my hazer ho

    arahilshah**********

  9. #9
    muzzammil_826's Avatar
    muzzammil_826 is offline Senior Member+
    Last Online
    15th October 2023 @ 07:43 AM
    Join Date
    18 Jun 2009
    Posts
    108
    Threads
    10
    Credits
    1,120
    Thanked
    8

    Default

    masha allah
    wel come to islam

    allah aap ke martabe buland aata farmaye

  10. #10
    Faraz abbasii's Avatar
    Faraz abbasii is offline Advance Member
    Last Online
    4th January 2024 @ 01:26 AM
    Join Date
    03 Nov 2009
    Location
    Karachi
    Age
    39
    Gender
    Male
    Posts
    957
    Threads
    96
    Credits
    1,895
    Thanked
    32

    Default


    Allah ne ap ko qayamat ki sakhti se bachaya bohat khoob
    per ap ne kahin per bhi Mere pyare mehboob ka zikar nahi kya or us k ilawa ap ki ye khush naseebi he k marne se pehle ap ko hidayat di
    ap ko Islam mubarak ho
    or jahan tk rahi ye baat k hazarat Essa (yaso maseh) bhi Allah k rasool the na k Allah k bete to ap mujhe ye bata sakti hain k Isayat me ye concept kyun he

  11. #11
    Faraz abbasii's Avatar
    Faraz abbasii is offline Advance Member
    Last Online
    4th January 2024 @ 01:26 AM
    Join Date
    03 Nov 2009
    Location
    Karachi
    Age
    39
    Gender
    Male
    Posts
    957
    Threads
    96
    Credits
    1,895
    Thanked
    32

    Default


    me janta hoon me ne bhi injeele muqadas(the new tasteman) parhi he per us me bohat se esay zikar he jo muslims k khilaf he per quran me sb ki hidayat he or gair muslim per azab ka zikar he
    mujhe ye maloom krna tha k koi esi web he jis se hum real bible parh sake ye jo mere pas he ye original nahi he q k original me to mere mehboob ka bhi zikar he

Similar Threads

  1. islam for every muslim
    By asma ch in forum Baat cheet
    Replies: 8
    Last Post: 26th June 2013, 12:17 AM
  2. Ek muslim american khatoon ki roodaad
    By Fahim Shah in forum Halat-e-Hazra
    Replies: 9
    Last Post: 1st July 2010, 01:57 AM
  3. HEROES OF ISLAM - Qutaiba bin Muslim
    By adnmirza in forum Videos
    Replies: 1
    Last Post: 13th December 2008, 04:25 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •