main aik site share kar raha hoon jis ki main kia tareef karoon....
kion ke main hans hans ker pagal ho chuka hooon.....
ab aap ki bari hai.... hansne ki nahi.... Pagal hone ki
is web site ki aik jhalak
aur link hai
http://www.boriat.com/
dont forget to reply
aur is baat ka prove bhi dain ke aap pagal ho chuke hain
ٹنّے بلیئر جلد مستعفی ہو جائیں گے
برطانوی وزیر اعظم ٹنے بلیئر نے دس سال تک وزارتِ عظمیٰ کو بور کرنے کے بعد اعلان کیا ہے کہ وہ 10 ڈاؤننگ سے اپنا بوریا بستر 27 جون 2007ء کو لپیٹ لیں گے۔ بلیئر پر عرصۂ دراز سے وزارت سے مستعفی ہو جانے کے لیے دباؤ جاری تھا۔2003ء میں امریکی شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار بنتے ہوئے بلیئر نے اپنے ملک کو ایک غیر اخلاقی اور جھوٹ پر مبنی جنگ میں گھسیٹ لیا تھا۔ بلیئر کے قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے کام کریں گے اور تین بڑے مذاہب عیسائیت، یہودیت اور اسلام کو ایک دوسرے کے قریب لانے کی کوشش کریں گے۔ مذاہب کے بارے میں بلیئر کے ارادوں پر ماہرین، مذہبی علماء اور عوامی حلقوں کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے اور اعتراض اٹھایا گیا ہے کہ بلیئر کے کہنے اور کرنے میں بُعد المشرقین ہوتا ہے، مثلاً وہ عراق میں بھی عوام الناس کو "آزادی" دلانے گئے تھے تاہم یہ بعد میں کھُلا کہ وہ جسم سے روح کی آزادی کی بات کر رہے تھے۔
Bookmarks