انسولین انجکشن سے جلد نجات مل جائے گی
کراچی(نیٹ نیوز) امراض ذیابیطس کے لئے کراچی میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں معروف اینڈوکرائنا لوجسٹ اورماہر امراض ذیابیطس ڈاکٹر زمان شیخ اورڈاکٹر رزاق میمن نے شرکت کی ۔اس موقع پر ماہرین نے ٹائپ 2ذیابیطس کے خطرات سے آگاہی کے لئے عوام میں شعور پیداکرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ذیابیطس پر قابو پانے کے لئے بہتر آگاہی اورمعلومات کا ہونا ضروری ہے۔ سیمینار میں امریکی ذیابیطس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام حال ہی میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بھی ذکر کیا گیا ڈاکٹر رزاق نے کہا کہ چند مہینوں میں انسولین کے انجکشن سے بچنے کے لئے گولیاں آجائیں گی اور انجکشن کے بجائے گولیوں سے علاج کیا جائے گا۔ ڈاکٹر مشہور عالم نے کہا کہ ٹائپ2 ذیابطیس کا شکار وہ افراد جنہیں دل کے جملہ امراض کے زیادہ خطرات لاحق ہونے والی تازہ تحقیق پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ذیابیطیس کے علاج کی اہمیت اورضرورت کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ مریض جنہوں نے ابتداء میں علاج شروع کیا اور شوگر کی مقدار کو بھی کنٹرول کرلیا ان کی حالت دیر سے علاج شروع کرنے والے مریضوں کے مقابلے میں بہتر ہوتی ہے ۔ڈاکٹررزاق میمن نے کہا کہ مٹاپے کو کنٹرول کرنے کے لیے ،چینی،گھی ،تیل اور مرغن غذاؤں سے پرہیز کرنا چاہئے اور روزانہ وزش کرنا چاہئے۔
Bookmarks