حضرت ابو ہریرارضی اللہ عنہ روایت کرتے ھیں کہ میں رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جنت میں یاقوت کے ستون پر زبرجد کے بنے ھوئے بالا خانے ھیں اور ان میں کھلے ھو ئے دروازے ھیں جو چمکدار ستاروں کیطرح چمکتے ھیں لوگوں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان بالا خانوں میں کون لوگ رہیں گے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا وہ لوگ جو اللہ کے ليئے یعنی دین کی نسبت سے آپس میں محبت رکھتے ھیں اور جو لوگ اللہ کے لیئے ایک دوسرے کے پاس بیٹھتے ھیں اور جو لوگ اللہ کے لیے آپس میں ملاقات کرتے ھیں
Bookmarks