مکہ مکرمہ …دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھو ں حجاج کرام مناسک حج کے اگلے مرحلے میں مزدلفہ سے منیٰ پہنچ کر رمی میں مصروف ہیں ۔حج کے تیسرے روز حجاج کرام مزدلفہ میں نماز فجر کی ادائیگی اور طلوع آفتاب کے بعد منیٰ روانہ ہوئے، جہاں آج سب سے بڑا جمرہ ،صرف جمرة العقبہ کو کنکریاں ماری جا رہی ہیں ۔ رمی کے بعد حجاج جانور کی قربانی اورسر منڈواکر یا بال کٹواکر اپنااحرام کھول دیں گے۔ اس کے بعد مکہ مکرمہ جاکر مسجد الحرام میں طواف زیارت اور صفا و مروہ کے درمیان سعی کریں گے۔بعدمیں حجاج کرام واپس منیٰ چلے جائیں گے ۔حکومت سعودی عرب نے اس عظیم اجتماعی عبادت کے لئے فول پروف انتظامات کئے ہیں ،رمی کے دوران بھگدڑ یا کسی اور حادثے سے بچنے کے لئے خصوصی انتظامات کئے ہیں
Bookmarks