بسم اللہ الرحمن الرحیم
IZArc2Go
ایک بہت ہی طاقتور اور زبردست زپ ٹول ہے.. اس سے آپ مختلف فورمیٹ میں فائلوں کو دباکر ان کا حجم کم کر سکتے ہیں، اس میں بہت سارے ایڈوانس فیچر ہیں جیسے کرپٹ فائلوں کو ریپیر کرنا، زپ فائلوں کے اندر سرچ کرنا، زپ فائلوں کو پاس ورڈ لگانا، اور زپ فائلیں ای میل کرنا شامل ہیں..
self-extractingآئزیک سے آپ
یعنی خودکار کھلنے والی زپ فائلیں بھی بناسکتے ہیں اور انہیں تقسیم بھی کر سکتے ہیں..
اس کی اضافی خوبیوں میں اینٹی وائرس سے فائلوں کو سکین کرنا بھی شامل ہے.. یہ تمام معروف وغیر معروف فورمیٹس کو سپورٹ کرتا ہے جیسے:
ACE,ARC, ARJ,BH, BZ2, CAB, DEB, GZ,HA, JAR, LHA, LZH,PAK, PK3, RAR, RPM, TAR,TGZ, TZ, ZIP اور ZOO
IZArc
کے اس ورژن کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ آپ اسے یو ایس بی فلیش ڈرائیو میں انسٹال کر سکتے ہیں اور جہاں چاہیں استعمال کر سکتے ہیں، اب آپ کو اس بات کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں کہ دوسرے کے سسٹم پر کوئی ایسی یوٹیلٹی نصب ہے کہ نہیں..
لائسنس: فری ویئر
حجم: 3.19 میگابائٹ صرف
ڈاونلوڈ: يہاں سے
Bookmarks