Results 1 to 2 of 2

Thread: لفظ کہانی: امن فوج، متضاد اصطلاح؟

  1. #1
    imran sdk's Avatar
    imran sdk is offline Advance Member
    Last Online
    20th October 2021 @ 04:14 AM
    Join Date
    16 May 2007
    Location
    پا&
    Age
    39
    Posts
    1,810
    Threads
    1129
    Credits
    1,369
    Thanked
    43

    Default لفظ کہانی: امن فوج، متضاد اصطلاح؟

    امن اور فوج دیکھنے میں تو متضاد معلوم ہوتی ہیں۔فوج کا کام لڑنا ہے ۔چنانچہ امن فوج کہنا ایسا ہی نہیں جیسے کہا جائے ظالمانہ مہربانی۔ دوسرے الفاظ میں فوج کا امن سے کیا واسطہ ہے؟

    لیکن اگر امریکی امن فوج کے اغراض و مقاصد کا جائزہ لیا جائے تو محسوس ہوگا کہ یہ ادارہ اپنے فوجی نام کے باوجود امن و سلامتی کا علمبردار ہے۔1961 میں وجود میں آنے والی امریکی امن فوج کے اغراض و مقاصد یہ تھے:


    امن فوج کے ذریعے دنیا بھر میں امن اور بھائی چارے میں اضافہ کیا جائے گا۔ امن فوج اس مشن میں دلچسپی رکھنے والے امریکی مردوں اور عورتوں کو، جو بیرونِ ملک خدمات سر انجام دینے کے اہل بھی ہیں اور خواہشمند بھی، ضرورت مند ممالک میں بھیجاے گی ، جہاں زندگی عموماًکٹھن ہوتی ہے، تاکہ وہ مقامی باشندوں کو اپنی مہارت کے میدانوں میں مدد فراہم کرسکیں۔

    1960سے اب تک دو لاکھ سے زاید افراد نے ایک سو انتالیس مما لک میں رضاکارانہ خدمات سر انجام دی ہیں۔
    ظاہر ہے ایسا ادارہ تو تباہی کے بجائے امن و سلامتی ہی کا علمبردار ہوسکتا ہے۔ جو لوگ اس کی افادیت پر شک کرتے ہیں انہیں سب سے بڑی مثال یہ دی جاتی ہے کہ جاپان نے امریکہ کی نقالی میں پیس کور بنائی تھی۔


    اس کے مقاصد میں نہ صرف تیسری دنیا کے ممالک کے عوام کی مدد کرنا ہے بلکہ انہیں امریکہ اور امریکیوں کے بارے میں سمجھانا بھی شامل ہے۔ دور دراز کے دیہات میں مقامی تہذیب و ثقافت سیکھنے اور وہاں کے افراد کو مغربی تعلیم، ٹیکنالوجی اور طرزِ زندگی سے روشناس کرانے سے جغرافیائی حدود ٹوٹتی ہیں، تعصبات کی دیواریں مسمار ہوتی ہیں اور دوستی اور عالمی بھائی چارے میں فروغ ہوتا ہے۔


    یہ بات قابل ِ ذکر ہے کہ آپ اگر پیس کور کے رضاکار یا تنخواہ دار ملازم ہیں تو آپ حکومت ِ امریکہ کے لئے کام کررہے ہیں ۔ لیکن اس کے باوجود آپ پر قطعی لازم نہیں کہ آپ امریکی پالیسیوں کی حمایت کریں یا ان کی ترویج کریں۔ ان سب باتوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ پیس کور کا نصب العین پر امن مقاصد کے لئے انسانوں کی مدد کرنا اور اقوام کو ایک دوسرے کے قریب لانا ہی ہے۔ چنانچہ یہ متضاد نظر آنے کے باوجود متضاد اصطلاح نہیں ہے۔

  2. #2
    FritZie's Avatar
    FritZie is offline Senior Member+
    Last Online
    5th March 2015 @ 01:46 AM
    Join Date
    21 Aug 2009
    Gender
    Male
    Posts
    21,919
    Threads
    377
    Credits
    935
    Thanked
    1803

    Default

    Thanks For Information

Similar Threads

  1. Replies: 11
    Last Post: 4th April 2020, 07:42 PM
  2. Replies: 14
    Last Post: 29th July 2015, 08:47 PM
  3. Replies: 22
    Last Post: 27th November 2010, 04:57 PM
  4. Replies: 3
    Last Post: 21st May 2010, 11:23 AM
  5. Replies: 1
    Last Post: 10th January 2010, 10:28 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •