Results 1 to 7 of 7

Thread: شراب کے نقصانات

  1. #1
    Real_Light is offline Member
    Last Online
    22nd February 2016 @ 03:49 AM
    Join Date
    15 Oct 2006
    Location
    Hong Kong
    Posts
    9,415
    Threads
    501
    Thanked
    0

    Lightbulb شراب کے نقصانات

    شراب کے نقصانات


    شراب ونشہ آور چیزوں کا روز افزوں بکثرت استعمال روح معاشرے کوتباہ اور برباد کررہا ہے اور اسی لئے منحوس و ناہنجار قسم کی مسلسل خرابیاں جواز روئے اخلاق دین ، روح ، مذہب ، افراد اورمعاشرے کو نقصان پہنچارہی ہیں ان کا انکار نہیں کیا جاسکتا ۔ کوئی بھی عقلمند ان برائیوں کی طرف سے چشم پوشی نہیں کرسکتا ۔ کوئی ایسا سال نہیں گذرتا جس میں الکحل کے رسیا ہزاروں کی تعداد میں اسپتال نہ پہنچتے ہوں اور ہزاروں افراد قتل ، خود کشی، خیانت ، چوری ، رسوائی جیسے عظیم جرم کا ارتکاب نہ کرتے ہوں ۔

    بہت سے افراد کا نظریہ ہے کہ شراب پینے سے رنج و غم سے چھٹکارا حاصل ہوجاتا ہے ۔ لیکن درحقیقت یہ لوگ اس طرح زندگی کی مشقتوں اورسختیوں کےمقابلے میں اعتراف شکست و ناتوانی کرتے ہیں اور زندگی کی نامناسب سختیوں کے سامنے گھٹنےٹیک دیتے ہیں ۔جب بھی نامناسب و مشکلات زندگی کی وحشت انگیز صدا ان کے کانوں سے ٹکراتی ہے یہ بادہ نوشی کی پناہ لینے لگتے ہیں تاکہ زندگی کے ان غموں سے عالم خیال میں ہی سہی کچھ دیر کے لئے سکون تومل جائے ۔

    یہ بہانے جن کی بنا پر انسان میگساری کی طرف مائل ہوتا ہے ان سے شراب خواری کا جواز نہیں ثابت ہوسکتا ۔ جام و شراب کا وجود ہی معاشرے کی بیمار ہونے کی دلیل ہے اور یہ ایسی ہستی سوز بیماری ہے جس کا علاج ترتیب روحی و فکری کے بغیر ممکن نہیں ہے عقل مند انسان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ بادہ علم و دانش سے سرمست ہو ، نہ یہ کہ جام ومینا سے ٹکرائے ۔ جس کا نتیجہ دیوانگی اور انسان کو درجئہ بہائم میں پہنچانا ہوتا ہے ۔

    ایک مرتبہ مجھے ہمبرگ میں یہودیوں کی ایک بہت خوبصورت عبادت گاہ دیکھنے کا اتفاق ہوا ۔ ہلکی پھلکی پرشکوہ عمارت ہردیکھنے والے کی توجہ اپنی طرف مبذول کرلیتی تھی سر پرست عبادت گاہ کے ذریعہ اس کے مختلف حصوں کو دیکھنے کا موقع ملا ۔ جس چیز نے مجھے متحیر کردیا وہ یہ تھی کہ شراب نوشی کے لئے مخصوص ہال بنایا گیا تھا میں نے بہت ہی تاثر کے ساتھ پوچھاکیا عبادت خانوں میں بھی شراب نوشی کی جاتی ہے ؟ اس نے جواب میں کہا ! ہاں لیکن یہ عام لوگوں کےلئے نہیں ہے بلکہ مخصوص افراد جب یہاں آتے ہیں تو ان کے لئے سہولت مہیا کی جاتی ہے ۔
    شراب نوشی کی کثرت نے معاشرے کے رہبروں اوردانش مندوں کو وحشت زدہ کر دیا ہے اس کا مقابلہ کرنے کے لئے بہت سی انجمنیں بنائی گئی ہیں مثلا " سازمان مبارزہ باالکل " لیکن ایسی موذی بیماریوں کا علاج اس قسم کےانجمنوں کے بس کی بات نہیں ہے ۔کیونکہ اس بات کاخطرہ لاحق ہوگیاہے کہ کہیں متحرک طبقہ اورنسل جوان ، طبقہ شراب خواراں میں نہ بدل جائے ۔ ذیل کے اعداد و شمار بد بختی کی روشن مثالوں میں سے ایک ہیں ۔ بین الملل چوبیسویں کانفرنس کے اطباء کے تحقیقات کے مطابق فرانس میں شراب نے مندرجہ ذیل افراد کے عقل و روح کو متاثر کیا ۔

    اسپتالوں میں داخل ہونے والی عورتوں میں 20 فیصد ، اور مردوں میں 60 فیصد الکحل کے عادی تھے ۔ 70 فیصد دیوانوں اور40 فیصد بیماروں میں الکحل کی آمیزش تھی ۔

    انگلستان کی تحقیقاتی کمیٹی کے نزدیک یہ بات پایہ ثبوت کو پہنچ چکی ہے کہ 95 فی صد دیوانے الکحل کے عادی ہوتے ہیں فرانس کے وزیر صحت نےوہاں کے الکحل سے مرنےوالوں کی تعداد جب نشر کی ہے تو اخباروں نے کہا کہ یہ تعداد جھنجھوڑ دینے والی ہے ۔اس نشریہ میں بتایا گیا ہے کہ الکحل کے کثرت استعمال سے 1956 ء میں مرنے والوں کی تعداد بیس ہزار تھی ۔ شراب کے سلسلے میں بین المللی کمیٹی کے چیرمین نے بتایا: فرانس میں 25 فیصد کار سے ہونے والے حادثات اور 57 فیصد موٹروں کے حادثات الکحل کی کثرت استعمال کانتیجہ ہوتے ہیں ۔(مجلہ تندرست شمارہ 12 سال 5

    " پائن کارے " فرانس کے رئیس جمہوریہ نے جو الکحل کے تحقیقاتی کمیٹی کے صدر بھی ہیں بین المللی جنگ کے موقع پر ایک اعلان اس طرح کیا : اے فرانس کے بیٹو ! تمہارا سب سے بڑا دشمن الکحل کا استعمال ہے ۔ جرمنی سے جنگ کرنے سے پہلے تم کو ان نشہ آور چیزوں سے جنگ کرنی چاہئے۔ 1870ء میں شراب خواری کے نتیجے میں جو جانی و مالی نقصان ہوا تھا وہ اس جنگ سے ہونے والے نقصانات سے کہیں زیادہ تھا ۔ تمھارے نزدیک جو شراب لذیذ ہے وہی تمہارے لئے زہر قاتل ہے ۔ یہ تم کو وقت سے پہلے بوڑھا کردے گی ۔تمہاری آدھی عمر کو بربادکردے گی ۔ تمہارے بدن پر کمزوریوں اور بیماریوں کے مسلسل حملے ہونے لگیں گے ۔

    فرانس کے اسپتالوں میں 40 فیصد بیماریوں کوالکحل کا نتیجہ بتایا جاتا ہے ۔ نرسنگ ہوموں کے 50 فیصد دیوانے نشہ آور چیزوں کےاستعمال سے دیوانے ہوئے ہيں ۔ فرانس کے بچوں کے اسپتالوں میں بھی 50 فیصد بچوں کی بیماری ان کے ماں باپ کے الکحل کے عادی ہونے کی وجہ سے ہے ۔

    فرانس کی عدالتوں کا 60 فیصد خرچ الکحل سے متعلق ہوتاہے ۔ حکومت فرانس کے خزانوں پر ہر سال اسپتالوں ، نرسنگ ہوموں ، بینکوں کی وجہ سے 325 میلیارد کا بار الکحل کےاستعمال کی وجہ سے پڑتا ہے ۔

    الکحل انسانی اموات کی کثرت کا سبب بنتا ہے ۔مردوں میں 55 فیصد عورتوں میں 30 فیصد موتیں الکحل کی وجہ سے ہوتی ہیں ۔ 95 فیصد بچوں کے قاتل الکحل کےعادی ہوتے ہيں ۔ 60 فیصد ناکارہو بدکارجوان الکحل کےعادی والدین سے پیدا ہوتے ہیں ۔(خواندینہا شمارہ 7 سال 26 )

    جرمنی کی عدالت میں ایک سال کے اندر ایک لاکھ پچاس ہزار مجرم محض نشہ آور چیزوں کے استعمال کے بدولت پہنچے ۔ اسی طرح 1878ء میں گناہ گار عورتوں کے بارے میں ــــــــــــــ جن کے گناہ کی وجہ الکحل کا استعمال تھا ــــــــــــــ جرمنی کی عدالت سے 54348 قطعی حکم لگایا جبکہ یہی تعداد 1914ء میں ساٹھ ہزار اکتیس تک پہنچ گئی ۔

    اتازونی کے ایک وزیر نےاپنی تقریر میں کہا : امریکہ نے دن سال کی مدت میں 18 ہزار ملیون مشروبات پرخرچ کیا۔ جس کے نتیجے میں تین ہزار جوانوں کو دارالمساکین ، ڈیڑھ لاکھ کو قید خانہ ، ڈیڑھ ہزار کوقتل ، دوہزار کو خودکشی ، دولاکھ عورتوں کو بیوہ ، اور ایک ملیون بچوں کو یتیم ہونا پڑا ۔

    مختلف ملکوں کے مخصوص نمایندگان کی تحقیقاتی کمیٹی نے اعلان کیا ، اقتصادی لحاظ سے بھی الکحل کے نتائج خطرناک ہیں تحقیق سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ (شخصی نقصانات کے علاوہ ) 128 ملیاردکا خرچ حکومت پر پڑتا ہے ۔ اس طرح اسپتالوں پردس ملیارد ، تعاون پر40 ملیارد ،عدالتوں و قیدخانوں پر60 ملیارد، پولیس پر17 ملیارد ، اس کے علاوہ بھی حکومت کے خزانے پر 11 ملیارد کا خرچ آتا ہے جو خام انگور کے مصرف سے کم ہوجاتاہے اور الکحل کے فروخت سے صرف53 ملیون فرانک کی آمدنی فرانس کوہوتی ہے آپ خود سوچئے ، حکومت کو اقتصادی لحاظ سے کتنا نقصان ہوتا ہے ۔(مجلہ تندرست سال 5 شمارہ12

    چند روز قبل روس میں شراب خواری کی روک تھام کے لئے شدید اقدامات کرنے کا اعلان کیا گیا۔یہ اقدام روس میں بڑھتی ہوئی شراب خواری کے اثرات کو دور کرنے کے لئے کیا گیا ہے ۔

    دو ہفتے قبل روس کے نائب وزیر اعظم نے اعلان کیا ، روس میں شراب خواری کو روکنے کے لئے بہت جلد اقدام کیا جائے گا ۔

    روس کا اخبار " پراودا " لکھتا ہے : الکحل کے کثرت استعمال نے روس میں جرائم ڈیوٹی پر نہ پہنچنے ، کارخانوں کے نظم و ضبط کی خرابیوں کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے ۔ امید کی جاتی ہے کہ شراب خواری کے خلاف آئندہ اس سے زیادہ سخت اقدامات کئے جائیں گے ۔(اطلاعات شمارہ 13108

    حسب تحقیق فضائی حادثے زیادہ ترخلابازوں ، پائیلٹوں کی مستی کی وجہ سے ہوتے ہيں ، ڈاکٹر کلیمنٹ کارن گولڈ نے تحقیق کرکے ایک اعداد و شمار جمع کیا ہے جو ہوائی حادثوں کے بارے میں نشاندہی کرتا ہے ڈاکٹر گولڈ کہتے ہیں : امریکہ میں ہونے والے فضائی حادثے خصوصی ہوائی جہازوں ، ہیلی کاپٹروں میں بکثرت ہوتے ہيں ۔ ڈاکٹر گولڈتحقیقی مطالعہ ، فنی ماہرین کی رائیں ، تجارتی و مسافربردار جہازوں کے گرنے کے اسباب و علل کی بناء پر اس نتیجے پر پہنچتے ہیں کہ : ہوائی حادثے زیادہ تر ناگہانی فنی نقص ، یاپائلٹوں کی مستی کی وجہ سے ہوتے ہیں ۔یہ نظریہ امریکی پائلٹوں پر ساری دنیا کے پائلٹوں کےبہ نسبت زیادہ صادق آتا ہے کیونکہ اب تک جتنے بھی جہاز گرے ہیں ان کے پائلٹ زیادہ تر امریکی تھے ، گرنے والے جہازوں کے پائلٹوں کے باقی ماندہ جسم کے تجزئے سےپتہ چلا ہے کہ اکثر الکحل کے عادی تھے ۔

    جب سے ہوائی حادثوں میں اضافے ہونے شروع ہوئے ہیں ذمہ داروں نے اس کی اصل وجہ معلوم کرنے کی کوشش بھی شروع کردی۔ آخر کار اس راز سے پردہ اٹھا کہ آخری سالوں میں جوجہازگرے ہیں انکی اصلی وجہ پائلٹ کی مستی یاعشق بازی تھی۔اس لحاظ سے آخری سالوں میں ہوائی حادثے الکحل کے استعمال اور عورتوں کی فریب کاری کی وجہ سے زیادہ ہوئے ہيں ۔ الکحل کے نقصانات زمین ہی پر کیا کم تھے کہ اب اس کا نتیجہ یہ ہوا ہے کہ وہ بیچارے بھی جنھوں نے زندگی میں کبھی بھی الکحل کا استعمال نہیں کیا ، شکار ہورہے ہیں ۔ خواندینہا شمارہ 37 سال 26

  2. #2
    truthfinder is offline Member
    Last Online
    10th December 2007 @ 06:23 PM
    Join Date
    22 Oct 2006
    Location
    in ALLAH's world
    Age
    34
    Posts
    1,427
    Threads
    158
    Thanked
    0

    Default

    ماشااللہ بھای اچھی شیرنگ ھے اللہ آپ کو جزا دے

  3. #3
    Real_Light is offline Member
    Last Online
    22nd February 2016 @ 03:49 AM
    Join Date
    15 Oct 2006
    Location
    Hong Kong
    Posts
    9,415
    Threads
    501
    Credits
    0
    Thanked
    0

    Smile

    Quote truthfinder said: View Post
    ماشااللہ بھای اچھی شیرنگ ھے اللہ آپ کو جزا دے

    Bohut shukria bhai

    Dua ka shukria.

  4. #4
    aliali is offline Senior Member+
    Last Online
    30th September 2008 @ 07:24 PM
    Join Date
    08 Apr 2007
    Age
    41
    Posts
    714
    Threads
    93
    Credits
    0
    Thanked
    0

    Default

    ماشاء الله دوست جزاك الله خيرا

  5. #5
    Doctor is offline Senior Member+
    Last Online
    13th September 2009 @ 08:57 AM
    Join Date
    26 Sep 2006
    Location
    Alkamuniya
    Age
    52
    Posts
    21,458
    Threads
    1525
    Credits
    1,000
    Thanked
    36

    Default

    Nice Info

  6. #6
    Real_Light is offline Member
    Last Online
    22nd February 2016 @ 03:49 AM
    Join Date
    15 Oct 2006
    Location
    Hong Kong
    Posts
    9,415
    Threads
    501
    Credits
    0
    Thanked
    0

    Default

    Quote aliali said: View Post
    ماشاء الله دوست جزاك الله خيرا
    bohut shukria janaab

  7. #7
    Real_Light is offline Member
    Last Online
    22nd February 2016 @ 03:49 AM
    Join Date
    15 Oct 2006
    Location
    Hong Kong
    Posts
    9,415
    Threads
    501
    Credits
    0
    Thanked
    0

    Smile

    Quote Doctor said: View Post
    Nice Info
    bohut shukria Dear Doc. bhaia

Similar Threads

  1. Replies: 4
    Last Post: 8th April 2022, 10:46 PM
  2. Replies: 18
    Last Post: 1st January 2016, 12:20 AM
  3. Replies: 8
    Last Post: 1st October 2015, 09:02 PM
  4. Replies: 3
    Last Post: 31st December 2014, 01:01 PM
  5. Replies: 7
    Last Post: 31st December 2010, 01:30 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •