آئی ٹی دنیا کے تمام ممبران کو سلام۔
دوستو میں آج آپ سے ایک ڈیٹا ریکوری کا سافٹ وئر شئر کرنے جا رہا ہوں جو کہ اس جیسے دوسرے سافٹ وئر سے بہت بہتر ہے۔
ہم میں سے اکثر کے پاس کوئی نہ کوئی ڈیٹا ریکوری کا سافٹ وئر تو ضرور ہوگا۔ لیکن جو سافٹ وئر میں آپ سے شئر کر رہا ہوں اس میں بہت سی ایسی سہولیات ہیں جو کہ دوسرے سافٹ وئر میں نہیں ہیں۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کونسا آپریٹنگ سسٹم استعمال کر رہے ہیں یا آپکی ہارڈسک کا فارمیٹ کیا ہے۔ یہ سافٹ وئر بڑی آسانی سے آپکی مطلوبہ فائلز تلاش کر کے ریکور کر سکتا ہے۔
اسکی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اگر آپ نے اپنی ہارڈ ڈسک کو فارمیٹ کر دیا ہے یا اسکی پارٹیشن کر دی ہے تو پھر بھی یہ آپکا ڈیٹا ریکور کر سکتا ہے۔ اس سے اسکی پاور کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
اسکے علاوہ یہ آپکی خراب ہارڈ ڈسک سے بھی ڈیٹا حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اسکی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ یہ انگلش کے علاوہ دوسری زبان کی فائل کو ریکور کر سکتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر کسی فائل کا نام اردو فونٹ میں ہو تو یہ اسکو بھی ریکور کر سکتا ہے اور جہاں تک میرا خیال ہے یہ سہولت کسی اور میں نہیں ہے۔
یہ ایک ایسا سافٹ وئر ہے جو کہ ہر کسی کو لازمی اپنے پاس رکھنا چاہئے کیوں کہ کوئی پتا نہیں کہ کب اسکی ضرورت پڑ جائے۔
Download Link:
Code:
http://www.missupload.com/a50b8j5byw5m/Active_.File.Recovery.v7.5.1.rar.html
Bookmarks