Results 1 to 4 of 4

Thread: امریکہ سے چلے اور سرگودھا گرفتار

  1. #1
    mubshar_786 is offline Senior Member+
    Last Online
    15th April 2017 @ 06:52 PM
    Join Date
    27 Jun 2009
    Age
    37
    Posts
    187
    Threads
    38
    Credits
    827
    Thanked
    22

    Default امریکہ سے چلے اور سرگودھا گرفتار

    ]صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا سے گزشتہ دنوں دہشت گردی کی تیاری کے الزام میں گرفتار تین امریکی، ایک مصری او ایک پاکستانی نوجوان پولیس رپورٹ کے مطابق افغانستان جانے کی غرض سے پاکستان آئے تھے

    سرگودھا پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ان پانچ طلبہ نے جیش محمد اور جماعت الدوعوہ کے مدارس سے اس بابت مدد کے لیے رجوع بھی کیا تھا تاہم انہیں کوئی مثبت جواب وہاں سے نہیں ملا۔ جماعت الدعوہ لاہور نے بھی ان کے بارے میں ضمانتیں نہ ملنے پر ان کی مدد سے انکار کیا تھا۔

    پولیس رپورٹ کے مطابق اس کے بعد یہ غیرملکی طلبہ سرگودھا اپنے دوست عمر فاروق کے پاس آگئے۔ پولیس نے ان افراد سے ان کے لیپ ٹاپس، موبائل، آئی پوڈ اور بیرونی ہارڈ ڈرائیو بھی برآمد کی ہیں۔

    ابتدائی پولیس تفتیش کے مطابق ان طلبہ سے سیف اللہ نامی کسی شخص نے انہیں افغانستان لے جانے کے لیے رابطہ کیا تھا۔ اسی مقصد کے لیے وہ پاکستان مختلف دنوں میں آئے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق ملزمان آپس میں رابطے کے ایک ایک انوکھا طریقہ استعمال کرتے تھے۔ پولیس کے بقول وہ تحقیقاتی اداروں سے بچنے کی خاطر ایک دوسرے سے ای میل کے ذریعے رابطہ نہیں کرتے تھے۔ وہ انٹرنیٹ ای میل اکاؤنٹ سے لاگ ان ہوتے اور اس کے ڈرافٹ فولڈر میں اپنا پیغام محفوظ کرلیتے تھے۔ اسی اکاؤنٹ کو دوسرا آدمی لاگ ان کرتا اور پیغام پڑھ لیتا تھا۔
    نو دسمبر کو سرگودھا سے گرفتار ہونے والے ان پانچوں افراد کا مذہب سے خاص لگاؤ بتایا جاتا ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق یہ کالج طلبہ ’کافروں کے خلاف جہاد’ کے حامی تھے۔ ان میں سے ایک احمد عبداللہ منی باقاعدگی سے انٹرنٹ ویب سائٹ یو ٹیب جایا کرتا تھا۔ وہ مبینہ طور پر امریکی فوجیوں اور تنصیبات پر حملوں کی باقاعدگی سے حمایت کرتا تھا۔
    حکام کے مطابق یہ وہی نوجوان ہیں جو چند مہینے پہلے امریکی ریاست ورجینیا کے شہر الیگزنڈرا سے غائب ہوگئے تھے۔ امریکی حکام نے بھی سرگودھا میں ان افراد سے پوچھ گچھ کی ہے اور اب غیرمصدقہ اطلاعات کے مطابق انہیں اسلام آباد لایا جا رہا ہے جہاں سے انہیں اگلے چوبیس گھنٹوں میں امریکہ روانہ کئے جانے کا امکان ہے۔ حکام اس بارے میں تاہم کچھ بتانے سے گریز کر رہے ہیں۔

    ضلعی پولیس افسر نے بتایا کہ ملزموں نے شدت پسندوں سے اپنا تعلق اس حد تک بنا لیا تھا کہ انھوں نے اپنا ہی ایک گروپ بنا کر خود کو جہاد کے لیے پیش کردیا۔

    پولیس کی تفتیش کے مطابق ملزمان تیس نومبر کو کراچی پہنچے اور پھر حیدر آباد سندھ اور لاہور سے ہوتے ہوئے سرگودھا آ گئے جہاں اپنے ایک ساتھی پاکستانی نژاد امریکی شہری عمرفاروق کے گھر قیام پذیر ہوئے۔

    پولیس نے عمر فاروق کے والد کو بھی حراست میں لے لیا ہے کیونکہ ان پر شبہہ ہے کہ انہوں نے یہ جاننے کے باوجود کہ وہ ایف بی آئی کو مطلوب ہیں پناہ دی۔

    پولیس ان شدت پسندوں تک پہنچنے کی بھی کوشش کر رہی ہے جن سے ان پانچوں امریکیوں کا رابطہ تھا۔ان پانچوں افراد کے خلاف فارنرز ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے اور پاکستان میں پرتشدد کارروائیاں کرنے کے الزامات کے تحت تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

  2. #2
    Aasi_786's Avatar
    Aasi_786 is offline Advance Member
    Last Online
    2nd February 2024 @ 10:00 PM
    Join Date
    14 Jan 2008
    Location
    Islamabad
    Posts
    19,001
    Threads
    2012
    Credits
    1,386
    Thanked
    1109

    Default

    Thanks for iNfo

  3. #3
    zaheer110786 is offline Senior Member+
    Last Online
    24th February 2014 @ 10:01 PM
    Join Date
    23 Apr 2009
    Posts
    291
    Threads
    84
    Credits
    0
    Thanked
    41

    Default

    Thanks 4 Information


  4. #4
    farazbaig is offline Senior Member
    Last Online
    13th August 2014 @ 02:23 AM
    Join Date
    21 Oct 2009
    Location
    pakistan
    Age
    41
    Posts
    528
    Threads
    14
    Thanked
    140

    Default

    kitnay mujahid pakro gay.....yeh jihad ab nahi rukay ga..........

Similar Threads

  1. دیواروں سے مل کر رونا اچھا لگتا ہے
    By nizamuddin a in forum Design Poetry
    Replies: 1
    Last Post: 18th November 2021, 09:05 PM
  2. Replies: 4
    Last Post: 25th August 2013, 11:11 AM
  3. Replies: 1
    Last Post: 16th September 2011, 11:04 PM
  4. Replies: 2
    Last Post: 16th March 2010, 02:17 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •