نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ہرا کر چیمپیئنزچیلنج کپ جیت لیا
سالٹا: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ہرا کر چیمپیئنز چیلنج ہاکی کپ جیت لیا۔ارجنٹائن کے شہر سالٹا میں کھیلے جانے والے چیمپیئنز چیلنج کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں کیویز نے قومی ٹیم کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیدی۔پہلے ہاف کے اختتام تک کھیل دو دو گول سے برابر رہا۔ تاہم وقفے کے بعد نیوزی لینڈکے کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے گیند کو مزید دو بار جال میں پہنچا کر چار دو کی برتری حاصل کر لی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔اس فتح کے ساتھ نیوزی لینڈنے آئندہ سال جرمنی میں ہونے والی چیمپینز ٹرافی میں جگہ بنا لی۔
Bookmarks