یونس کا کیرئیر ختم نہیں ہوا،شعیب ملک کارک
پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹراقبال قاسم نے کہاہے یونس خان کا کیرئیر ختم نہیں ہوا وہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر کم بیک کرسکتے ہیں۔لاہورمیں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ ٹیم کے اعلان کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اقبال قاسم نے کہاکہ یونس خان کو ڈراپ کہنا درست نہیں کیونکہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں بھی حصہ نہیں لے رہے تھے ، سلیکشن کمیٹی نے انہیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دیا تھا تاہم وہ فرسٹ کلاس کرکٹ سے دوررہے لہذا اسی وجہ سے انہیں دورہ آسٹریلیا کیلئے سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تاہم ان کا کیرئیر ختم نہیں ہوا وہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر اپنی فارم ثابت کرکے واپس ٹیم میں آسکتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں اقبال قاسم نے کہاکہ شعیب ملک کی کارکردگی پر سوالیہ نشان موجود ہے تاہم قائد اعظم ٹرافی میں ہمیں کوئی ایسا کھلاڑی نظرنہیں آیا جس پر اعتماد کیا جاتا ، آسٹریلیا کے خلاف ایک سخت سیریز ہوگی اور شعیب ملک کو تجربے کی بنیاد پر ٹیم میں برقرار رکھاگیا ہے تاہم انہیں اپنی کارکردگی کا بہتربنانا ہوگا۔خرم منظورکے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں قومی چیف سلیکٹر نے کہاکہ وہ صرف ایک میچ میں ناکام ہوئے ہیں لہذا ایک میچ میں ناکامی پر کسی کو ڈراپ کرنا درست نہیں۔شعیب اختر کے بارے میں اقبال قاسم نے کہاکہ ان کے کنٹریکٹ کی کتنی مدت باقی ہے وہ اس بارے میں نہیں جانتے مگر جب بورڈ نے شعیب کے کنٹریکٹ کے بارے میں کوئی فیصلہ کیا تب وہ اپنی رائے دینگے۔
[CENTER][IMG]http://i46.tinypic.com/ddou9z.jpg[/IMG]
[/CENTER]
Bookmarks