Page 1 of 4 1234 LastLast
Results 1 to 12 of 44

Thread: مکہ مکرمہ کے چند تاریخی مقامات کا تعارف

  1. #1
    SHonas's Avatar
    SHonas is offline Advance Member+
    Last Online
    2nd December 2021 @ 10:42 PM
    Join Date
    20 Sep 2013
    Location
    Karachi
    Gender
    Female
    Posts
    11,115
    Threads
    287
    Credits
    3,413
    Thanked
    1722

    Default مکہ مکرمہ کے چند تاریخی مقامات کا تعارف


    السلام علیکم دوستوں
    آج میں ایک عظیم ٹوپک کے ساتھ آپکی خدمت میں حاضر ہوں
    کوئی بھول چوک یا غلطی کی صورت میں برائے مہربانی میری رہنمائی کردینا
    یہ انفارمیشن میں نے پڑھی تو لگا جیسے خود مکہ مکرمہ میں موجود ہوں
    آپ سب بھی اس علم سے مستفید ہوجائیں
    کیا معلوم کل کس کا بلاوا آجائے یہاں سے

    مکہ مکرمہ کے چند تاریخی مقامات کا مختصر تعارف و تذکرہ

    مسجد حرام :
    بیت اﷲ شریف مسجد حرام کے بیچ میں واقع ہے۔مسجد حرام ایک وسیع احاطہ ہے جس میں چاروں طرف سے وسیع دالان ہیں،جو خوبصورت اور مضبوط ستونوں پر قائم ہیں۔ دالان کے بعد ہر طرف سے کھلا ہوا وسیع صحن ہے اس کے بعد طواف کرنے کی جگہ ہے جس کے بیچ میں خانہ کعبہ کی عمارت ہے۔ دالان سے طواف کرنے کی جگہ تک جانے کیلئے تقریباً ساڑھے چھ فٹ چوڑی اور ایک فٹ اونچی پکی گزر گاہیں بنی ہوئی ہیں اور ان راستوں کے بیچ میں جو خالی زمینیں ہیں ان میں کنکریاں بچھی ہیں۔ دالان دو طرح کے ہیں ایک پرانی تعمیر جو صحن سے متصل ہے اور ایک منزلہ ہے۔ دوسری نئی تعمیر جو پرانی تعمیر سے پہلے ہے اور سہ منزلہ ہے اس کا ایک طبقہ زمین دوز ہے۔ دوسرا طبقہ سڑک کے برابر اور تیسرا بالائی منزلہ۔ پرانی اور نئی تعمیر کا مجموعی رقبہ ایک لاکھ بیس ہزار مربع میٹر ہے۔ اب مسجد حرام کے پورے احاطہ میں پانچ لاکھ آدمی بیک وقت نماز پڑھ سکتے ہیں۔ نئی تعمیر میں سات مینار بنائے گئے ہیں۔ ہر مینار کی بلندی 29 میٹر یعنی تقریباً 300 فٹ ہے۔
    Name:  1.JPG
Views: 474
Size:  71.8 KB

    مطاف:
    خانۂ کعبہ کے ارد گرد جو طواف کرنے کی جگہ ہے اس کو مطاف کہتے ہیں۔ یہ سفید سنگ مر مر کا بنا ہوا ہے جو سورج کی تپش سے گرم نہیں ہوتا۔ حضور ﷺ کے ظاہری زمانہ میں مسجد حرام اسی قدر تھی۔
    Name:  2.JPG
Views: 470
Size:  59.3 KB

    بابْ السّلام:
    باب السلام اس دروازہ کو کہتے ہیں جہاں سے عہد نبوی میں لوگ مسجد حرام میں داخل ہوتے تھے۔ اب باب السّلام کسی دروازے کی صورت میں ہے البتہ اس جگہ پر سنگ مرمر کی کالی لکیر کھینچ دی گئی ہے۔ عمرہ کے طواف کے لئے اسی جگہ سے مطاف میں داخل ہونا افضل ہے۔ موجودہ وقت میں باب السلام کے نام سے جو دروازہ ہے وہ قدیم بابْ السلام کے مقابل ہے۔
    Name:  3.JPG
Views: 470
Size:  76.5 KB

    مقام ابراہیم:
    دروازۂ کعبہ کے سامنے ایک قبہ میں پتھر رکھا ہوا ہے اسے مقام ابراہیم کہتے ہیں۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اسی پتھر پر کھڑے ہوکر خانہ کعبہ کی تعمیر کی تھی۔ جب دیواریں اونچی ہونے لگیں تو حضرت جبریل علیہ السلام خدائے تعالیٰ کے حکم سے یہ پتھر جنت سے لائے۔ جیسے جیسے دیواریں اونچی ہوتی جاتیں یہ پتھر بھی اونچا ہوتا جاتا تھا۔ اس طرح پتھر پر حضرت ابراہیم علیہ السلام کے مبارک قدم کے نشان پیدا ہوگئے جو اب تک موجود ہیں۔ قرآن کریم میں مقام ابراہیم کا ذکر دو جگہ آیا ہے۔
    Name:  4.JPG
Views: 472
Size:  52.8 KB

    زم زم:
    مقام ابراہیم سے متصل دکھن جانب زم زم کا کنواں واقع ہے ۔مقام ابراہیم کی طرح زم زم بھی مطاف میں تھا۔ بھیڑ کی وجہ سے چند سال پہلے اْسے نچلے حصے میں لے جایا گیا۔ الیکٹرک کے ذریعہ اس کا پانی کھینچ کر باہر بنے ہوئے نلوں میں پہنچایا جاتا ہے جس سے آب زم زم کے حصول میں بڑی سہولت پیدا ہوگئی ہے۔ حدیث شریف میں آبِ زمزم کی بڑی فضیلت آئی ہے۔ حضور سید عالم ﷺ نے فرمایا ہے کہ زم زم کا پانی جس نیت سے پیا جائے وہی فائدہ حاصل ہوتا ہے ( ابن ماجہ ) اور ایک دوسری حدیث میں ہے کہ زم زم کا پانی خوراک ہے، شکم سیری کے لئے اور شفا ہے بیماری کے لئے۔ چنانچہ ایک مصری ڈاکٹر کی تحقیقات کی رو سے آب زم زم میں مندرجہ ذیل معدنی اجزاء پائے جاتے ہیں جو طرح طرح کی بیماریوں کے لئے مفید ہیں۔ میگنیشیم ، سوڈیم سلفیٹ ، سوڈیم کلورائیڈ ، کیلشیم کاربونیٹ ، پوٹاشیم نائٹریٹ ، ہائیڈروجن اور گندھک۔
    Name:  5.JPG
Views: 468
Size:  33.0 KB

    رْکن:
    کعبہ شریف کے گوشہ یعنی کونا کو رْکن کہتے ہیں۔ جنوب مغرب کا گوشہ جو یمن کی طرف ہے اْسے رْکن یمانی کہتے ہیں۔ شمال مغرب کا گوشہ جو ملک شام کی طرف ہے اْسے رْکن شامی کہتے ہیں۔ شمال مشرق کا گوشہ جو عراق کی طرف ہے اسے رْکن عراقی کہتے ہیں اور جنوب مشرقی کونا جس میں حجر اسود ہے اْسے رْکن اسود کہتے ہیں۔
    Name:  6.JPG
Views: 523
Size:  51.8 KB

    حجر اسود:
    یہ مبارک پتھر جنت کے یاقوتوں میں سے ایک یاقوت ہے جو کعبہ شریف کی دیوار کے ایک کونے میں زمین سے چار فٹ کے اوپر نصب ہے اور بیضوی شکل میں چاندی کے حلقے سے گھرا ہوا ہے۔ حدیث شریف میں ہے کہ حجر اسود جب جنت سے دْنیا میں لایا گیا تو وہ دودھ سے زیادہ سفید تھا پھر آدمیوں کے گناہوں کی وجہ سے کالا ہوگیا۔ (احمد ، ترمذی ) اور ایک دوسری حدیث شریف میں ہے کہ سرکار اقدس ﷺ نے قسم کھا کر ارشاد فرمایا کہ حجر اسود کو اﷲ تعالیٰ قیامت کے دن ایسی حالت میں اْٹھائے گا کہ اس کے دو آنکھیں ہوں گی جن سے وہ دیکھے گا اور زبان ہوگی جس سے وہ بولے گا اور اس شخص کے بارے میں گواہی دے گا کہ جس نے اس کو حق کے ساتھ بوسہ دیا ہو۔ (ترمذی ، ابن ماجہ)
    Name:  7.JPG
Views: 474
Size:  41.2 KB


  2. #2
    SHonas's Avatar
    SHonas is offline Advance Member+
    Last Online
    2nd December 2021 @ 10:42 PM
    Join Date
    20 Sep 2013
    Location
    Karachi
    Gender
    Female
    Posts
    11,115
    Threads
    287
    Credits
    3,413
    Thanked
    1722

    Default


    مکہ مکرمہ کے چند تاریخی مقامات کا مختصر تعارف و تذکرہ
    دوسرا حصہ

    حطیم:
    رکن شامی اور رکن عراقی کے درمیان مدینہ طیبہ کی جانب قوس کی شکل میں ایک جگہ ہے جو آمد و رفت کا راستہ چھوڑ کر سنگ مرمر کی تقریباً پانچ فٹ بلند دیوار سے گھری ہوئی ہے اس کے دیکھنے سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ گویا کعبہ شریف کی محراب مدینہ شریف کی طرف گر گئی ہے۔ حدیث شریف میں ہے کہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ میرا دِل چاہتا تھا کہ میں کعبہ شریف کے اندر جا کے نماز پڑھوں تو حضور نے میرا ہاتھ پکڑ کر حطیم میں داخل کردیا اور فرمایا کہ جب تیرا دل کعبہ میں داخل ہونے کو چاہے تو یہاں آکر نماز پڑھ لیا کر کہ یہ کعبہ ہی کا ٹکڑا ہے تیری قوم نے جب کعبہ کی تعمیر کی اس حصہ کو (خرچ کی کمی کے سبب ) کعبہ سے باہر کردیا۔ (ابوداؤد )
    Name:  8.JPG
Views: 572
Size:  37.2 KB

    میزابِ رحمت:
    کعبہ شریف کی چھت میں ایک سونے کا پرنالہ ہے اْسے میزابِ رحمت کہتے ہیں۔ جب بارش ہوتی ہے تو کعبہ شریف کی چھت کا پانی اسی پرنالہ سے حطیم کے اندر گرتا ہے۔ حدیث شریف میں ہے کہ جو شخص میزابِ رحمت کے نیچے دْعا کرے اْس کی دْعا قبول ہوتی ہے۔
    Name:  9.JPG
Views: 490
Size:  43.9 KB

    ملتزم:
    حجر اسود اور کعبہ شریف کے دروازے کے درمیان جو دیوار کا حصہ ہے اْسے ملتزم کہتے ہیں۔ ملتزم کے معنی ہیں لپٹنے کی جگہ۔ یہاں پر لوگ لپٹ لپٹ کر دْعائیں کرتے ہیں غالباً اسی وجہ سے اس کا نام ملتزم پڑا۔ حدیث شریف میں ہے کہ ملتزم ایسی جگہ ہے جہاں دْعا قبول ہوتی ہے۔ کسی بندہ نے وہاں ایسی دْعا نہیں کی جو قبول نہ ہوئی ہو۔ (حصن حصین )
    Name:  10.JPG
Views: 488
Size:  70.8 KB

    مستجاب:
    رکن یمانی اور رکن اسود کے درمیان جنوبی دیوار کو مستجاب کہتے ہیں۔ یہاں ستّر ہزار فرشتے دْعا پر آمین کہنے کے لئے مقرر ہیں اس لئے اس کا نام مستجاب رکھا گیا۔
    Name:  11.JPG
Views: 511
Size:  81.2 KB

    صفا:
    کعبہ شریف کے جنوبی مشرقی کونے پر ایک چھوٹی پہاڑی ہے جہاں سے سعی شروع کی جاتی ہے۔
    Name:  12.JPG
Views: 591
Size:  53.1 KB

    مروہ:
    کعبہ شریف کے شمال کونے پر ایک دوسری چھوٹی پہاڑی ہے جہاں سعی ختم کی جاتی ہے۔ صفا و مروہ کے درمیان تقریباً دو فرلانگ کا لمبا راستہ ہے جو سنگ مرمر کے ستونوں اور دیواروں پر دو منزلہ بنایا گیا ہے اور زمین پر بھی سنگ مرمر بچھا دیا گیا ہے جس سے حجاج کو سعی میں بڑی سہولت ہو گئی ہے۔
    Name:  13.JPG
Views: 633
Size:  61.3 KB

    دْعاؤں کی قبولیت کے مقامات:
    کعبہ شریف کے اندر، میزابِ رحمت کے نیچے ، حطیم ، طواف کرتے وقت مطاف میں ، مقام ابراہیم کے پیچھے ، ملتزم ، کعبہ شریف کے دروازہ کے سامنے ، حجر اسود کے پاس ، حجر اسود اور رکن یمانی کے درمیان ، زمزم کے پاس ، صفا اور مروہ پر سعی کرتے وقت ، میلین اخضرین یعنی دو سبز ستونوں کے درمیان ، عرفات ، مزدلفہ ، منٰی اور جمرات کے پاس ، یہ سب دْعاؤں کی مقبولیت کے خاص مقامات ہیں۔ یہاں نہایت عاجزی کے ساتھ دْعا مانگنی چاہئیں۔
    Name:  14.JPG
Views: 527
Size:  35.9 KB
    اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کو اس مقدس مقام کی زیارت کرنا نصیب فرمائے آمین

  3. #3
    Kingirshad's Avatar
    Kingirshad is offline Senior Member+
    Last Online
    26th December 2015 @ 10:50 AM
    Join Date
    24 Dec 2013
    Gender
    Male
    Posts
    1,391
    Threads
    221
    Credits
    0
    Thanked
    104

    Default

    Nice
    Pur -Soze Diloon Ko Jo Muskan Na De Paa,e <======
    Sur Hi NaMile jis se wo Saaz Hi Badal Dalo....

  4. #4
    Eng Ahtasham's Avatar
    Eng Ahtasham is offline Advance Member+
    Last Online
    20th March 2015 @ 08:18 PM
    Join Date
    18 May 2013
    Location
    Mehrabpur
    Age
    31
    Gender
    Male
    Posts
    4,666
    Threads
    153
    Credits
    0
    Thanked
    627

    Default

    ماشاء اللہ جی لاجواب شیئرنگ
    اللہ پاک ہم سب کو مکہ مکرمہ کی زیارت کی سعادت نصیب کرے آمین

  5. #5
    vicky Lion's Avatar
    vicky Lion is offline Advance Member
    Last Online
    29th December 2019 @ 04:26 AM
    Join Date
    28 Oct 2013
    Location
    Jatts
    Gender
    Male
    Posts
    1,351
    Threads
    51
    Credits
    884
    Thanked
    108

  6. #6
    SERIOUS_BHAI is offline Member
    Last Online
    4th April 2014 @ 11:55 AM
    Join Date
    09 Mar 2014
    Gender
    Male
    Posts
    445
    Threads
    18
    Thanked
    24

    Default

    bohat hi zaberdast kindly is tarah k threads bana k humaray emaan ko taza keya krain

  7. #7
    bilal_says's Avatar
    bilal_says is offline Senior Member
    Last Online
    24th December 2018 @ 07:21 AM
    Join Date
    08 Nov 2013
    Location
    Nowsehera
    Age
    28
    Gender
    Male
    Posts
    786
    Threads
    74
    Credits
    1,167
    Thanked
    50

    Default

    واہ جی واہ سبحان اللہ۔

  8. #8
    yasir_hoth's Avatar
    yasir_hoth is offline Senior Member+
    Last Online
    25th June 2014 @ 11:18 AM
    Join Date
    04 Oct 2013
    Location
    sindh
    Gender
    Male
    Posts
    4,093
    Threads
    104
    Credits
    0
    Thanked
    490

    Default

    mashALLAH bohot he achi sharing

  9. #9
    Awesome_Boy's Avatar
    Awesome_Boy is offline Senior Member+
    Last Online
    11th October 2016 @ 03:15 PM
    Join Date
    22 Apr 2013
    Location
    Islamabad
    Gender
    Male
    Posts
    7,772
    Threads
    258
    Credits
    6,794
    Thanked
    1013

    Default

    JazakAllah

  10. #10
    saadsadig's Avatar
    saadsadig is offline Advance Member
    Last Online
    25th April 2021 @ 10:09 AM
    Join Date
    17 Feb 2013
    Location
    Punjab
    Age
    32
    Gender
    Male
    Posts
    1,915
    Threads
    106
    Credits
    222
    Thanked
    112

  11. #11
    khawarbutt is offline Junior Member
    Last Online
    2nd March 2015 @ 07:36 PM
    Join Date
    09 Feb 2014
    Gender
    Male
    Posts
    10
    Threads
    0
    Credits
    0
    Thanked: 1

    Default


  12. #12
    UMAR_DRAZ's Avatar
    UMAR_DRAZ is offline Senior Member+
    Last Online
    22nd December 2019 @ 02:43 PM
    Join Date
    16 Jul 2013
    Location
    Jabbi khushab
    Gender
    Male
    Posts
    1,681
    Threads
    25
    Credits
    1,836
    Thanked
    153

    Default

    Jazzak Allah bhai bohat pyari sharing ki hy thanks

Page 1 of 4 1234 LastLast

Similar Threads

  1. Qadiyaniyat ka makroh chehra
    By truthfinder in forum Khatm-e-Nabuwat
    Replies: 21
    Last Post: 28th November 2020, 11:43 AM
  2. Replies: 43
    Last Post: 11th November 2016, 10:14 PM
  3. Replies: 6
    Last Post: 5th November 2016, 10:46 PM
  4. Replies: 25
    Last Post: 29th August 2016, 03:59 PM
  5. خلاصہ قرآن (آٹھواں پارہ)۔
    By Shehzad Iqbal in forum Quran
    Replies: 2
    Last Post: 29th July 2015, 08:30 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •