اسلام علیکم محترم دوستو کیا حال چال ہیں امید ہے کہ خیریت سے ہوں گے آج میں آپ کو ایک خطرناک ایڈ ویر کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں اس کا نام ہے
CnsMin
اور یہ چین میں بنایا گیا ہے اور یہ
Hijacker
ایڈویر ہے اس کا کام یہ ہے کہ یہ آپ جب اپنے ویب براؤزر میں کچھ سرچ کریں گے تو یہ آپ کے الفاظ جو کہ آپ نے سرچ کے لیے لکھے تھے ان کو خودبخود ختم کردے گا اور ان کی جگہ اپنے اندر فیڈ ہوئے چینی زبان کے الفاظ ڈال دے گا اور آپ اپنی ویب سائیٹ پہ ری ڈائیریکٹ کرکے زبردستی لے جائے گا میرے پاس بھی یہ آگیا تھا پھر جب میں نے یاہو کا ٹول بار اور اس ٹول بار میں موجود اینٹی سپائیویر انسٹال کیا اور اس کو اپ ڈیٹ کرکے سکین کیا تب اس نے یہ ٹروجن پکڑ لیا آپ بھی یاہو کا ٹول بار انستال کرکے چیک کرلو خدانخواستہ یہ بلا کہیں آپ کے کمپیوٹر کے بھی گلے نہیں پڑی ہوئی اور مجھے دیں اجازت اور دعاؤں میں ضرور یاد رکھیے گا
وسلامبااحترامات فراواں
قھار علی شاہ
Bookmarks