اسکول وکالجز میں یونیفارم کا خاتمہ
سندھ کے محکمہ تعلیم نے تعلیمی سال مکمل کرنے کے لئے موسم گرما کی دو ماہ کی چھٹیاں دوماہ سے کم کرکے ڈیڑھ ماہ کرنے کے لئے ایک سب کمیٹی قائم کردی ہے جو پندرہ روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی جس کی روشنی میں چھٹیاں کم کرنے کا حتمی فیصلہ ہوگا، دوسری جانب اسکولوں اور کالجوں میں لازمی یونیفارم پہننے کی شرط ختم کرکے اسے صاف ستھرے کپڑوں سے مشروط کردیا گیا ہے جبکہ سرکاری کالجوں میں داخلہ فیس بھی کم کردی گئی ہے،جس کے مطابق سائنس اور ہوم اکنامکس داخلہ فیس 950سے کم کرکے 550 کامرس اور آرٹس کی داخلہ فیس770 سے کم کرکے 500 روپے کردی، اس بات کی منظوری سینئر صوبائی وزیر تعلیم کی زیر صدارت اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی، جس سے تمام اضلاع کے ڈی اوز تعلیم تعلیمی بورڈ کے سربراہان اور سرکاری جامعات کے رجسٹرار وں نے شرکت کی۔ اجلاس میں سندھ کے تمام اسکول اور کالجز میں اجرک اختیاری طور پر پہننے کی اجازت دی گئی ہے۔
سرکاری اسکول و کالجز میں یونیفارم کے خاتمے کے کیا اثرات مرتب ہوں گے؟
موسم گرما کی چھٹیوں میں کمی سے تعلیمی معیار بہتر ہوسکے گا؟
اسکول اور کالجز کی فیس کم کرنا طلباء کو سہولت فراہم کرنا ہے؟
Bookmarks