عجــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــیب بات
کسی بادشاہ یا وزیر کے دربار میں حاضری کو خوش نصیبی اور اعزاز تصور
کرتے ہیں ان کے دربار میں ہمارےادب و احترام کی کوئی مثال نہیں ملتی
مگر
اللہ کے سامنے (جو تمام جھانوں کا بادشاہ یے) حاضری ہی بھاری لگتی ہے اور پھر اللہ کے دربار میں جمائی ، سستی، اور کاہلی کی کوئی مثال نہیں ملتی
عجــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــیب بات
کیا آپ اس عجیب بات کی وجہ جاننا چاہتے ہیں
؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
تو جواب آپکو
آپ کے رسول کے کلام میں ملے گا
ذرا غور سے پڑھیں
آپ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
"جنت ناگوار چیزوں سے گھیری گئی ہے اور جھنم خوشگوار چیزوں سے گھیری گئی ہے "
(جو انسانی نفس کو خوشگوار لگتی ہے)
رواہ مسلم
آپ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
دنیا کی مٹھاس آخرت کی کڑواہٹ ہے اور دنیا کی کڑواہٹ آخرت کی مٹھاس ہے
رواہ احمد و الحاکم
اب ذرا اپنے رب کے اس کلام پر غور کریں
فَأَمَّا مَن طَغَى
تو جس [شخص] نے سر کشی کی ہوگی
وَآثَرَ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا
اور دنيوی زندگی کو ترجيح دی ہوگی
فَإِنَّ الْجَحِيمَ هِيَ الْمَأْوَى
تو اس کا ٹھکانا جھنم ہی ہے
وَأَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ وَنَهَى النَّفْسَ عَنِ الْهَوَى
ہاں جو شخص اپنے رب کے سامنے کھڑے ہونے
سے ڈرتا رہا ہو گا اور اپنے نفس کو نفسی خواہش سے روکتا رہا ہوگا
فَإِنَّ الْجَنَّةَ هِيَ الْمَأْوَى
تو اس کا ٹھکانا جنت ہی ہے
وَلَا تَتَّبِعِ الْهَوَى فَيُضِلَّكَ عَن سَبِيلِ اللَّهِ
اور اپنے نفسانی خواہش کی پیروی نہ کرو ورنہ وہ تمہیں اللہ کی راہ سے بھٹکا دے گی
آج عمل کا دن ہے حساب کا نہیں
کل حساب کا دن ہوگا عمل کا نہیں
Last edited by Fatat-Al-Quraan; 2nd September 2009 at 07:38 AM.
Bohat zabardast sharing ki hai aapnay mutawakkiah
10 x for ur sharing
Keep the spirit
Bookmarks