Results 1 to 2 of 2

Thread: ... کراچی دھماکہ:5 افراد کی نماز جنازہ ادا،تاج

  1. #1
    waseem1963's Avatar
    waseem1963 is offline Senior Member+
    Last Online
    5th September 2020 @ 04:59 PM
    Join Date
    11 Apr 2009
    Age
    60
    Posts
    1,782
    Threads
    816
    Credits
    1,235
    Thanked
    601

    Arrow ... کراچی دھماکہ:5 افراد کی نماز جنازہ ادا،تاج


    کراچی:محرم الحرام کے مرکزی جلوس پر خودکش حملے میں جاں بحق ہونیوالے 5 افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔جبکہ حملے کیخلاف یوم سوگ منایا جا رہا ہے۔ دوسری طرف تاجروں نے نقصان کا ازالہ اور دکانوں کو دوبارہ تعمیر کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 43 ہوگئی ہے۔ تفصیل کے مطابق کراچی میں دسویں محرم کے ماتمی جلوس پر حملے میں ہلاک ہونے والے 43 افراد میں سے پانچ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔ دھماکے میں ہلاک ہونے والے پانچ افراد کی نماز جنازہ امام بارگاہ شاہ خراساں میں ادا کی گئی جس میں ہزارو کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ نماز کے وقت جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔ لوگ ’یزیدیت مردہ باد‘، امریکہ اور طالبان کے خلاف نعرے لگاتے رہے۔ مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حملہ آور کو روکنے کی کوشش کرنے والے نوجوان سکاؤٹ مزمل کو ستارہ جرات دیا جائے۔ نماز کے بعد میتوں کو میواہ شاھ قبرستان اور وادی حسین قبرستان منتقل کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب لائٹ ہاؤس اور بولٹن مارکیٹ کو لگنے والی آگ پر قابو پالیاگیا ہے جبکہ پلاسٹک مارکیٹ پر فائر بریگیڈ کا عملہ قابو پانے میں کامیابی حاصل نہیں کرسکا ہے۔ لائٹ ہاؤس کے دکانداروں کا کہنا ہے فائر بریگیڈ نے جب یہاں آنے کی کوشش کی تو مشتعل افراد نے فائرنگ کی جس وجہ سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔ تاجروں نے حکومت سے معاوضے اور منہدم دکانوں کی دوبارہ تعمیر کا مطالبہ کیا ہے۔ وزیرداخلہ رحمان ملک نے تاجروں سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ نقصانات کا اندازہ لگانے کےلیے ایک کمیشن تشکیل دے دی گئی ہے اور آگ پر بروقت قابو نہ پانے کی تفتیش کروائی جائیگی۔ چھوٹے تاجروں کی تنظیم الائینس آف مارکیٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین عتیق میر کا کہنا ہے کہ حکومت متاثرین کو معاوضہ ادا کرے۔ بولٹن مارکیٹ سمیت تین مارکیٹوں کی سینکڑوں دوکانوں میں لگی ہوئی آگ پر قابو پانے کی کوشش تاحال جاری ہے۔ بولٹن مارکیٹ میں کئی دکانیں منہدم ہوگئی ہیں، لوگ بچے ہوئے سامان کو نکالنے کی کوشش میں ہیں جبکہ سٹی وارڈن اور فائر بریگیڈ کی عملے کی جانب سے لوگوں کو ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔علاوہ ازیں حکومت سندھ کی جانب سے سندھ بھر میں یوم سوگ منانے اور تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ کراچی میں تاجروں کی تنظیموں نے تجارتی مراکز بند رکھنے اور ٹرانسپورٹرز نے مسافر گاڑیاں بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔کراچی شہر میں سوگ کی سی کیفیت ہ

  2. #2
    Aasi_786's Avatar
    Aasi_786 is offline Advance Member
    Last Online
    2nd February 2024 @ 10:00 PM
    Join Date
    14 Jan 2008
    Location
    Islamabad
    Posts
    19,001
    Threads
    2012
    Credits
    1,386
    Thanked
    1109

    Default

    ALLAH kere hamare Mulk mien amn qaim ho ... AMeen

Similar Threads

  1. Replies: 9
    Last Post: 11th April 2018, 01:24 PM
  2. Replies: 3
    Last Post: 30th June 2012, 07:53 AM
  3. Replies: 0
    Last Post: 5th August 2011, 07:18 AM
  4. Replies: 11
    Last Post: 18th March 2011, 06:43 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •