بیجنگ:چین نے منشیات کی سمگلنگ کا جرم ثابت ہونے پر پاکستانی نژاد برطانوی شہری کو برطانوی حکومت کی اپیلوں کے باوجود منگل کی صبح پھانسی دےدی۔ برطانوی وزیراعظم گورڈن براﺅن نے اس اقدام کی سخت مذمت کرتے ہوئے سزا پر نظر ثانی کی اپیلیں مسترد کرنے پرمایوسی کا اظہار کیا ہے۔ چینی حکام نے 53 سالہ برطانوی شہری اکمل شیخ کو ستمبر 2007 ءمیں شمال مغربی شہر ارومچی کے ائیر پورٹ پر 4 گلو کرام ہیروئن سمگل کرنے کے الزام پر گرفتار کیا تھا۔ چینی عدالت کی طرف سے سزائے موت سنائے جانے پر دنیا بھر میں حقوق انسانی کے اداروں نے احتجاج کرتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ اکمل شیخ ایک دماغی عارضے میں مبتلا تھا اورمنشیات سمگلنگ کرنے والے کسی گروہ نے اسے آلہ کار بنایا تھا۔ اکمل شیخ کو موت کے سزاءدینے پر ماروائے عدالت قتل کے واقعات کےلئے اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب فلپ ایلسٹن نے سخت مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین اس اقدام سے ایک قدم پیچھے چلا جائے گا جبکہ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ ملی بینڈ نے اس اقدام کی سخت مذمت کرتے ہوئے اکمل شیخ کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ برطانوی وزیراعظم نے اکمل شیخ کی سزائے موت پر نظر ثانی کا معاملہ کوپن ہیگن کانفرنس کے موقع پر اپنے چینی ہم منصب وین جیا باﺅ کے ساتھ ملاقات میں بھی اٹھایا تھا۔
Bookmarks