Results 1 to 5 of 5

Thread: ۔۔۔ دہشت گردی اور عوام میں نفسیاتی مسائل ۔

  1. #1
    waseem1963's Avatar
    waseem1963 is offline Senior Member+
    Last Online
    5th September 2020 @ 04:59 PM
    Join Date
    11 Apr 2009
    Age
    60
    Posts
    1,782
    Threads
    816
    Credits
    1,235
    Thanked
    601

    Arrow ۔۔۔ دہشت گردی اور عوام میں نفسیاتی مسائل ۔


    لاہور : پاکستان میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات نے جہاں معیشت کو بے پناہ نقصان پہنچایا ہے، وہاں عوام کی بڑی تعداد کو ذہنی امراض میں مبتلا کرکے رکھ دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گھر بار چھوڑنے اورانجانے شہرمیں منتقل ہونے والوں کو قبائلی اور صوبہ سرحد کی مخصوص روایات کی وجہ سے معاشی مشکلات کے ساتھ ساتھ معاشرتی مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ قبائلی ہو یا سرحد، پختون روایات کے تحت خواتین کو گھروں سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہوتی لیکن جب انہیں دہشت گردی کے خلاف جنگ کی وجہ سے گھربار چھوڑ کر انجانے شہر میں رہنا پڑتا توانہیں علاقے چھوڑنے اورعدم تحفظ کی وجہ سے شدید ذہنی دباو کا سامنا کرناپڑتا ہے۔ دوسری جانب قبائلی علاقوں اورصوبہ سرحد میں خودکش حملوں اوربم دھماکوں نے بھی عام لوگوں کا سکھ چین تباہ کردیا ہے۔ ایسے میں بعض لوگ نفسیات کے ماہرین سے رابطہ کرتے ہیں جبکہ اکثریت ازخود خواب آور ادویات خرید کر استعمال کرتے ہیں۔ معروف ماہرنفسیات ڈاکٹر محمد عرفان اللہ کہتے ہیں : ”پختون روایات کی رو سے ایک قبیلے کا فرد دوسرے قبیلے کے علاقے میں چلاجاتا ہے تو ان کی وہاں وہ عزت نہیں ہوتی۔ آئے روز بم دھماکوں کی وجہ سے مالاکنڈ اور وزیرستان سمیت پشاور میں بھی لاکھوں لوگ دربدر ہیں یہ لوگ جب دوسرے محلے میں جاتے ہیں تو ان کی عزت نفس محروج ہوتی ہے اب اگر ایک محلے سے دوسرے محلے میں جانے پر ان کی عزت نفس مجروح ہوتی ہو تو وزیرستان اور مالاکنڈ سے آکر یہاں رہنے کے لئے آنے والوں کے مسائل کااندازہ کوئی نہیں کرسکتا انہیں سوشل مسائل کے ساتھ ساتھ ذہنی مسائل کا بھی سامنا کرناپڑتاہے۔“ پشاورکے ایک کیمسٹ اسراراللہ کا کہناہے : ”روزانہ درجنوں ایسے لوگ آتے ہیں جو خواب آور ادویات طلب کرتے ہیں اور کچھ عرصہ سے خواب آور ادویات کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔ لوگ خودآکر خریدتے ہیں۔ ان کے پاس ڈاکٹر کا کوئ نسخہ نہیں ہوتالیکن ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر ادویات فروخت نہ کرنے کے قوانین کو پاکستان میں کوئی بھی خاطر میں نہیں لاتا۔“ دہشت گردی کی زد میں آنے والے پاکستان کے قبائلی اور سرحد کے عوام کو پہلے اپنے کاروبار اورملازمت کی فکر لاحق تھی جبکہ اب دھماکوں اور خودکش حملوں میں اضافے نے انہیں بچوں کی زندگی اوردھماکوں کے زد میں آنے کے خوف نے بھی گھیر لیا ہے۔ ڈاکٹر عرفان اللہ کا کہنا ہے : ”دس سال قبل لوگ غربت اور بے روزگاری کی وجہ سے ڈپریشن میں مبتلا ہوتے تھے لیکن گزشتہ ایک دھائی سے ہمارے مشاہدے میں نئی چیز آئی ہے کہ آنے والے لوگوں کو زندگی کھو جا نے کا خوف ہوتاہے یہ لوگ خاص طور پر بچوں کے مستقبل کے حوالے سے پریشان رہتے ہیں۔ پہلے روزانہ تین چار مریض آتے تھے مگر اب کلینکس کے باہر ایسے لوگوں کی قطاریں لگی ہوتی ہیں اور دکھ کی بات یہ ہے کہ ان کے پاس دوائی خریدنے کے لئے پیسے بھی نہیں ہوتے، جن حالات سے ہمارے فرنٹیئر اور قبائلی علاقوں کے لوگ گذر رہے ہیں، ایسے میں لوگ زندگی سے بے زار ہوجاتے ہے اورہمارے پاس آنے والے لوگ زندگی سے بے زار دکھائی دیکھتے ہیں ان پر اب ہماری تجویز کردہ ادویات کا بھی اتنا اثر نہیں ہوتا انہیں بہتر ماحول فراہم کرنا ہی ان کا علاج ہے۔“ جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں بھی بڑھتی ہوئی دہشتگردی کے باعث عوام کچھ ایسے ہی مسائل کا شکار ہیں

  2. #2
    zalmay is offline Junior Member
    Last Online
    7th February 2010 @ 05:07 PM
    Join Date
    10 Nov 2009
    Age
    39
    Posts
    27
    Threads
    1
    Credits
    0
    Thanked
    0

    Default

    Bilkol sahi he janab!

  3. #3
    Join Date
    16 Jul 2009
    Location
    (¯`·._.•!TD•._.·´¯)*(¯`·._.•HUJRÕ._.·´¯)
    Posts
    2,452
    Threads
    214
    Credits
    39
    Thanked
    84

    Default

    Allah Raham karay.....

    From
    Salman

  4. #4
    FritZie's Avatar
    FritZie is offline Senior Member+
    Last Online
    5th March 2015 @ 01:46 AM
    Join Date
    21 Aug 2009
    Gender
    Male
    Posts
    21,919
    Threads
    377
    Credits
    935
    Thanked
    1803

    Default

    Quote *msalmanayaz* said: View Post
    Allah Raham karay.....

    From
    Salman
    Ameen

  5. #5
    rana_akeel is offline Senior Member+
    Last Online
    14th July 2017 @ 10:19 AM
    Join Date
    09 Mar 2009
    Location
    jeddaha saudia arabia
    Age
    42
    Posts
    5,623
    Threads
    3
    Credits
    20
    Thanked
    314

    Default

    ameen allaha tallaha rahem kare

Similar Threads

  1. Replies: 4
    Last Post: 22nd September 2019, 12:19 PM
  2. Replies: 9
    Last Post: 12th April 2015, 08:54 AM
  3. Replies: 5
    Last Post: 22nd March 2015, 02:19 PM
  4. Replies: 1
    Last Post: 17th December 2014, 02:57 PM
  5. قبر میں آنے والا دوست۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    By Usman Attari in forum Sunnat aur Hadees
    Replies: 2
    Last Post: 25th December 2011, 11:15 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •