خودکش بمبار نہیں فرض شناس سکاؤٹ
سندھ بوائز سکاؤٹس کے ترجمان اختر میر کا کہنا ہے کہ اٹھارہ سالہ مزمل شاہ نے رینجرز کے جوان عبدالرزاق کے ساتھ بمبار کو روکنے کی کوشش کی تھی، اور اسی دوران بمبار نے خود کو بم سے اڑا دیا یہی وجہ ہے کہ مزمل شاہ کا پورا جسم ٹکڑوں میں بٹ گیا اور اس کا صرف سر ملا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ جب شام تک کوئی وارث سامنے نہیں آیا تو پولیس نے مزمل کو خودکش بمبار قرار دے دیا اور اس کا خاکہ جاری کرکے شناخت کرنے والے کے لیے دس لاکھ رپے انعام مقرر کر دیا۔ مگر بعد میں ینگ بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن نے اس کی شناخت کی اور بتایا کہ یہ ان کا رضاکار ہے۔
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2009/12/091229_scout_killed_as.shtml
Bookmarks