نئی دہلی : بھارتی اخبار کے مطابق بھارتی افواج، پاکستان اور چین سے ایک ساتھ جنگ کے لئے تیاری کررہی ہے، اخبار نے بھارتی آرمی چیف دیپک کپور کے حوالے سے کہا ہے کہ بھارت کئی محاذوں پر ایک ساتھ لڑنے کے لئے تیار ہے۔ بھارتی اخبار کے مطابق پاکستان اور چین کے ساتھ لڑنے کے لئے بھارتی افواج کو شملہ میں جنرل اے ایس لامبا کی سربراہی میں تربیت دی جاچکی ہے، بھارت سمجھتا ہے کہ پاکستان اور چین اتحادی ہیں اور اگلی جنگ پاکستان اور چین کے ساتھ بیک وقت ہوسکتی ہے۔ بھارتی اخبار کے مطابق جنگ ہونے کی صورت میں بھارت کو امریکہ اور روس سے بالواسطہ مدد ملے گی اور بھارت کو دو جنگیں ایک ساتھ لڑنی پڑیں گی۔ اخبار کے مطابق جنگ ہونے کی صورت بھارت پہلے 96 گھنٹے میں فیصلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور سامنے والے کو سیز فائر کرنے پر مجبور کردے گا۔
Bookmarks