lalasoomro said:
تم نے کہا کہ طالبان کراہے کہ قاتل ہیں عجیب بات ہے کہ ڈرون حملو
تم نے کہا کہ آمریکہ سے پیسہ لیکر روس سے جنگ لڑی گہی مگر یہ تو بتاہو کہ وہ پیسہ وصول کون کرتا تھا مجاہدین یا پھر پاکستانی جنرل وہ پیسے وصول کرتے تھے پیسہ تم لو اور الزام لگاہو مجاہدین پر افسوس ہے تم پر
مسٹر لال سومرو ،
سب سے پہلی بات تو آپ یہ نوٹ کر لیں کہ اسلام بے گناہ شہریوں کے قتل عام، بازاروں، کاروباری اداروں، مساجد، قومی تنصیبات اور دیگر عوامی مقامات پر بم دھماکوں یا خود کش حملے کی اجازت ہرگز نہیں دیتا۔ جبکہ دہشت گردی کا ارتکاب کرنے والے افراد اور گروہ اسلامی تعلیمات سے صریح انحراف اور شرعی طور پر بغاوت و محاربت، اجتماعی قتل انسانی اور فساد فی الارض کے مرتکب ہیں۔ ان دہشت گردانہ کارروائیوں کے نتیجے میں دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیتے ہوئے فوجی جوان و افسر اور دہشت گردی کا شکار ہونے والے معصوم شہری از روئے شرع قطعی طور پر شہید ہیں۔
دوسری بات یہ کہ طالبان کی طرف سے پاکستان کے اندر مسلح فساد انگیزی، انسانی قتل و غارت گری، پاکستان کے اندراور دنیا بھر کی بے گناہ اور پر امن انسانی آبادیوں پر خود کش حملے، مساجد، مزارات، تعلیمی اداروں، بازاروں، سرکاری عمارتوں، ٹریڈ سنٹروں، دفاعی تربیتی مرکزوں، سفارتحانوں، گاڑیوں اور دیگر سول سوسائٹی کے اہم مقامات پر بمباری اور بیگناہ پاکستانی مسلمانوں کو اسلام کے نام پر ذبح کرکے سیکڑوں ہزاروں معصوم جانوں کا بے دردانہ قتل اور انسانی بربادی کے انتہائی بہیمانہ اور سفاکانہ اقدامات کو ناجائز طور پر جہاد کے ساتھہ ملانا اور یوں دہشت گردی اور تصور جہاد کو باہم خلط ملط کرنآ ایک کفرعظیم ہے, یہ بات بھی آپ نوٹ کر لیں
تیسری بات یہ کہ ہوائی فائر کرنے سے اور شراب کی بوتل پر روح افزا کا لیبل لگانے سے کبھی شراب کو روح افزا میں بدلا نہیں جا سکتا اورنہ ہی اس طرح آپ پاکستانی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک سکتے ہیں کیونکہ پاکستان عوام اپنےاصلی دشمنوں کو بہت اچھی طرح سے پہچان چکی ہے اور پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے ، آپ کے پاس اگر پاک آرمی کے کسی جنرل کا قوم کا پیسہ کھا جانے کا کوئی ثبوت ہے تو براہ مھربانی اسے سامنے لائیں ، آپ کی انفارمیشن کے لئے ملک و قوم کا پیسہ لوٹ کر کھا جانے والوں چوروں کی لسٹ نیچے دے رہا ہوں ، اسے ذرا غور سے پڑھ کر دیکھیں کہ اس میں کتنے پاک آرمی کے جنرل ہیں جن پر آپ طالبانی درندوں کی اندھی تقلید میں الزام لگا رہے ہیں
چوتھی بات یہ بھی آپ کو بتاتا چلوں کہ اس بات کے واضح شواہد سامنے آچکے ہیں کہ یہ طالبانی دہشت گرد پاکستان کے بیگناہ مسلمانوں کو بیدردی سے قتل کرنے کے لئے دشمن ممالک کے بنے ہوئے اسلحہ اور بارود کا استعمال کر رہے ہیں جس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ وہ پاکستان دشمن عناصر کے ہاتھوں آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔ خواہ وہ اُن سے اسلحہ لے رہے ہوں، یا تربیت، مالی مدد لے رہے ہوں یا لاجسٹک سپورٹ, ان کا یہ عمل بلاشبہ اسلام اور پاکستان کے خلاف ایک گھناونی سازش کا حصہ ہے
اگر آپ کی نالج میں یہ بات نہیں تو میں آپ کو بتاتا چلوں کہ اسلامی تاریخ میں سب سے پہلا دہشت گرد فتنہ خوارج اور حروریہ کا تھا جو دور خلافت راشدہ میں ہی چوتھے خلیفہ راشد سیدنا علی المرتضی کے خلاف اٹھا۔ ان خوارج نے آپ رضی اللہ عنہ کو کافر قرار دے کر آپ کے خلاف علم بغاوت بلند کیا اور ان الحکم الا ﷲ یعنی قانون الٰہی کی بالادستی کا نعرہ بلند کرتے ہوئے مسلح دہشت گردی کو جہاد کا نام دیا۔ ان خوارج کی نشاندہی حضور علیہ الصلوۃ والسلام نے 50 سے زائد احادیث میں کی تھی اور حکم دیا تھا کہ جہاں بھی ان سے مقابلہ ہو ان کا قلع قمع کر دیا جائے لہذا حضرت علی رضی اللہ عنہ اور صحابہ کرام نے ان خوارج کی سرکوبی کے لئے باقاعدہ جہاد کیا تھا۔
اگر آپ قران پاک میں سوره بقرہ کی آیت 256 کو پڑھیں جس میں صاف لکھا ہے کہ دین کے بارے میں کوئی زبردستی نہیں کیونکہ ہدایت گمراہی سے وا ضع الگ ہو چکی ہے ، اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ آیت کب اور کیوں نازل کی گئی جس کا جواب یہ ہے کہ انصار کےکچھہ نوجوان یہودی اورعیسا ئی ہو چکے تھے پھر یہ انصار جب مسلمان ہو گئے تو انہوں نے اپنی نوجوان اولاد کو جو یہودی اورعیسا ئی ہو چکے تھے زبردستی طالبانی درندوں کی طرح بندووق و تلوارکی نوک اور ڈنڈے کے زور پر مسلمان بنانا چاہا جس پر یہ آیت نازل ہوئی، یہ آیت حکم کے اعتبار سے عام ہے یعنی کسی پر بھی قبول اسلام کے لئے جبر نہیں کیا جائے گا کیونکہ الله نے ہدایت اور گمراہی کو صاف صاف وا ضع الگ کردیا ہے
اسلام امن کا مذہب ہےاور کسی بھی حالت میں زبردستی کو پسند نہیں کرتا ، ایمان اور یقین کا تعلق انسان کی روح سے ہے اس لئے آپ زبردستی کسی کو مسلمان نہیں بنا سکتے لیکن اگر طالبانی درندوں کی من گھڑت اور خود کش حملوں اور بیگناہوں کو ذبح کرنے پرمبنی شریعت کے برعکس اگر مسلمان معاشرے میں قران و سنت کے مطابق خصوصیات پیدا کی جائیں تو ہر فرد اسلام کا مبلغ اور مجاہد بن کر ابھرے گا ، یورپ اور امریکہ کے لوگ اسلام میں صرف اس مذہب کی امن پسندی کی وجہ سے داخل ہو رہے ہیں اور کسی کے خوف یا پریشر کی وجہ سے نہیں ، جیسا کہ میں نے اپنی پچھلی پوسٹ میں عرض کیا ہے کہ اسلام نبی اکرم محمد مصطفیٰ کی شخصیت اور اخلاق حسنہ کی وجھ سے تیزی سے پھیلا اور بر صغیر پاک و ہند میں اسلام صوفیا کی تبلیغ اور اچھے اخلاق، حُسن سلوک اور انسان دوستی کی وجہ سے پھیلا
ڈرا دھمکا کر کسی کو آپ خوف زدہ تو کر سکتے ہیں لیکن ایمان لانے والا نہیں بنا سکتے ، اس لئے طالبانی درندوں کا پاکستان کی حدود کے اندر جہاد کے نام پر بیگناہ پاکستانی مسلمانوں کو خود کش حملے کر کے بیدردی سے قتل کرنا اور اپنے ساتھہ نہ ملنے والوں کو بیدردی سے ذبح کر دینا درندگی, بر بریت اور یزیدیت ہے ، یہ بزدل سفاک طالبانی بھیڑیے مجاہدین تو دور کی بات انسان کہلانے کے قابل بھی نہیں ہیں اور نہ ہی آپ اس طرح ان درندوں کی اندھی حمایت و تقلید کر کےان کے گناہوں پر پردہ ڈال سکتے ہیں اور نہ ہی اس طرح آپ اسلام کی خدمت کر رہے ہیں بلکہ ایک کام ہمارے پیارے نبی محمد مصطفیٰ کی سنّت اور شریعت کے خلاف ہو رہا ہے اور آپ اس پر ظالموں کا ساتھہ د ے رہے ہیں اور اسلام سے انحراف اور حضور محمد مصطفیٰ کی تعلیمات سے انحراف کا سبب بن رہے ہیں اور کھلم کھلا ا وروں کو بھی طالبانی درندوں کےان اسلام کی روح کے منافی بھیانک ا فعا ل کی تقلید کرتے ہوۓ اپنے ساتھہ ملا کر گویا اسلام کا ایک مسخ شدہ, فیبریکیٹڈ اور درندگی پر مبنی چہرہ پرو جیکٹ کرنا چاہتے ہیں حالانکہ آپ جانتے بھی ہیں کہ طالبانی درندوں کے ان غیر اسلامی اقدامات سے پوری دنیا میں اسلام کی بد نامی ہو رہی ہے اور اسلام کو غلط نظر سے دیکھا جا رہا ہے اور اس سے پوری دنیا میں اسلام کی غلط تا ویل ہو رہی ہے اور اسلام کے مخالفین اسلام کو شدت پسند مذھب کے طور پر پیش کر رہے ہیں
ذرا چوروں کی اس لسٹ کو غور سے پڑھ کر بتائیں کہ اس میں کتنے پاک آرمی کے فوجی جنرل ہیں کیونکہ آپ نے جھوٹا اور بے بنیاد الزام لگایا ہے کہ فوجی جنرل سارا پیسہ کھا گئے ہیں ، چوروں کی اس لسٹ میں سب سے اوپر آپ کے چہیتے مہا راج مسٹر زرداری کا نام ہے, چوروں کی یہ لسٹ سپریم کورٹ آ ف پاکستان کی جاری کردہ ہے
Bookmarks