شاہ حسن خیل،گرائونڈ میں خود کش حملہ
89سے زائد افراد جاں بحق
شاہ حسن خیل لکی مروت میں گرائونڈ میں خود کش حملہ ہوا ہے۔ حملے کے نتیجے میں 89 سے زائد افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق شاہ حسن خیل میں گرائونڈ میں خود کش حملہ ہوا ہے۔ حملے کے نتیجے میں 89 سے زائد افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں ۔ گرائونڈ میں والی بال کا میچ ہو رہا تھا۔ حملہ آور نے بارود سے بھری ہوئی کار کو گرائونڈ میں لا کر دھماکے سے اڑا دیا ۔ دھماکے سے قریبی ایک مکان بھی تباہ ہوگیا اور قریبی مسجد کو بھی نقصان پہنچا پولیس ذرائع کے مطابق سخت سیکوریٹی کی وجہ سے دہشت گردوں کو کوئی راہ نہیں سجھائی دی تو انہوں نے یہ کارروائی کرڈالی اور اپنی گاڑی کو اس کھیل کے گرائونڈ میں لے گئے جہاں پر والی بال کا میچ پورے زور شور سے جاری تھا اور رش تھا اور اپنی گاڑی کو دھماکےسے اڑادیا ۔ زخمیوں کو لکی ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا علاقے میںرہنے والے والے لوگوں نے نیوز چینلز پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس دھماکے کے بعد مقامی ذمہ دار انتظامیہ کی جانب سے بہت سست روی کا مظاہرہ کیا گیا اور لوگوں کو بروقت طبی امداد نہ دی جاسکی مزید ہلاکتوں کے بڑھنے کا خدشہ ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
Bookmarks