Results 1 to 2 of 2

Thread: ... پاک فوج کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرسکتی ہے

  1. #1
    waseem1963's Avatar
    waseem1963 is offline Senior Member+
    Last Online
    5th September 2020 @ 04:59 PM
    Join Date
    11 Apr 2009
    Age
    60
    Posts
    1,782
    Threads
    816
    Credits
    1,235
    Thanked
    601

    Arrow ... پاک فوج کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرسکتی ہے

    پاک فوج کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرسکتی ہے، کیانی

    راولپنڈی : چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ پاک فوج ملک کو درپیش روایتی اور غیر روایتی خطرات کے تمام پہلوؤں سے آگاہ اور پوری طرح چوکس ہے اور کسی بھی نئے یا موجودہ خطرے کا موٴثرجواب دینے کو تیار ہے ۔جنرل ہیڈکوارٹرز میں سینئر افسروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام پاکستان کی سیکیورٹی کے تقاضے کا منطقی اور بنیادی اصول ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایٹمی دور میں فوجی طاقت کے روایتی استعمال کی تجاویز دینے والے ایک ایسے خطرناک اور مہم جویانہ راستے پر چلنے کا مشورہ دے رہے ہیں جس کے نتائج ناقابل تصور ہوں گے اور ان پر قابو نہیں پایا جاسکے گا ۔ جنرل کیانی کا کہنا ہے کہ ایک ذمے دار ایٹمی ریاست ہونے کے ناطے پاک فوج حکومت پاکستان کی پالیسی کے مطابق اسٹریٹجک استحکام اور ضبط و تحمل کی پالیسی پر کاربند رہے گی ،لیکن اس کے ساتھ ساتھ ضروری دفاعی صلاحیت برقرار رکھے گی اور ہر طرح کی جارحیت کو شکست دے گی ۔ آرمی چیف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فوج کسی بھی نئے یا موجودہ خطرے سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔جنرل اشفاق پرویز کیانی کا کہنا تھا کہ سترہ کروڑ افراد کی حمایت اور اللہ پر ایمان رکھنے والی فوج ایک ایسی موٴثر قوت ہے جو کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرسکتی ہے

  2. #2
    msamib4u's Avatar
    msamib4u is offline Senior Member+
    Last Online
    7th February 2011 @ 07:42 PM
    Join Date
    02 Jun 2009
    Location
    multan
    Age
    34
    Posts
    4,269
    Threads
    56
    Credits
    945
    Thanked
    439

    Default

    Beshak

Similar Threads

  1. Replies: 72
    Last Post: 29th July 2018, 05:33 PM
  2. Replies: 88
    Last Post: 11th January 2016, 11:11 PM
  3. Replies: 1
    Last Post: 29th December 2013, 08:20 PM
  4. Replies: 7
    Last Post: 30th November 2010, 08:20 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •