Results 1 to 5 of 5

Thread: آئی بی ایم: دنیا کا تیز ترین

  1. #1
    sizs is offline Senior Member+
    Last Online
    21st September 2016 @ 07:39 PM
    Join Date
    13 May 2009
    Posts
    146
    Threads
    113
    Credits
    1,008
    Thanked
    23

    Default آئی بی ایم: دنیا کا تیز ترین

    آئی بی ایم: دنیا کا تیز ترین کمپیوٹر


    بلیو جین عام کمپیوٹر سے 100000 گنا زیادہ تیز رفتار ہے۔
    آئی بی ایم نے کمپیوٹر کی دنیا میں اپنی دیرینہ روایت برقرار رکھتے ہوئے دنیا کا تیز ترین کمپیوٹر جین پی متعارف کیا ہے ـ تجارتی مقاصد کے لئے بنائے جانےوالے اس کمپیوٹرکی رفتار 1000 ٹریلین کیلکولیشن فی سیکنڈ ہے اور عام کمپیوٹر سے 100000 گنا زیادہ تیز رفتار ہےـ
    اس قسم کا یہ پہلا کمپیوٹر امریکی محکمہ توانائی کی آرگون نیشنل لیبارٹری میں الیونوئس میں نصب کیا جائے گاـ دو مزید کمپیوٹر امریکہ ہی کی دو لیبارٹریوں کے لئے جبکہ چوتھا کپمیوٹر برطانیہ کی کونسل برائے سائنس و ٹیکنالوجی کی ڈیریسبری لیبارٹری جو چیشائر میں ہے، کے لئے خریدا جائے گاـ
    یہ نئی ایجاد ایٹمی طبیعیات جیسے پیچیدہ سائنسی مقاصد کے لئے استعمال کی جائے گی۔

    اسی سلسلے کا سابقہ کمپیوٹر جین ایل جو کیلیفورنیا لارنس لیور مور نیشنل لیبارٹری میں نصب ہے اور امریکی ایٹمی ہتھیاروں کے ذخیرے کے حفاظتی مقصد کے تحت لگایا گیا ہے ،نہایت موثر ثابت ہوا ہےـ

    دوسو اسی اعشاریہ چھ ٹیرا فلوپ یعنی دس ارب کیلکولیشن فی سیکنڈ سے زیادہ تیز رفتاری سے کام کرنے والا یہ کمپیوٹر 131072 پروسیسرز کے ساتھ کام کرتا ہے اور 367 ٹیرافلوپ کی رفتار تک کام کر سکتا ہےـ جبکہ جین پی میں 294912 پروسیسرز نصب کیے گئے ہیں اور ان کی تعداد 884736 تک بڑھائی جاسکتی ہے جس سے اس کی رفتار تین پیٹا فلوپ یعنی 3000 ٹریلین کیلکولیشن فی سیکنڈ تک بڑھائی جا سکتی ہےـ

    اس کمپیوٹر کی لانچنگ کے موقع پر آئی بی ایم کے ڈیپ کمپیوٹنگ کے نائب صدر ڈیوٹیوریک نے کہا کہ کمپیوٹر کے ارتقائی عمل میں بلیو جین پی اب تک کی سب سے موثر پیشرفت ہےـ

    جین پی۔۔۔طاقتور ترین کمپیوٹر
    ”کمپیوٹر کے ارتقائی عمل میں بلیو جین پی اب تک کی سب سے موثر پیشرفت ہےـ”


    ڈیو ٹیوریک

    اس مشین کی ہر مائکرو چپ میں آٹھ پروسیسرز نصب ہوں گے جوایک ماسٹر یونٹ کے تحت کام کریں گے اورانفرادی طور پر استعمال کیے جا سکیں گےـ
    روڈ رنر کی رفتاراورطاقت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کی ترقی یافتہ شکل کو محض چند مزید پروسیسرز کی ضرورت پڑے گی ـ

    جین پی سپر کمپیوٹر کے مقابلے پر سن کمپنی نے کونسٹیلیشن مشین کے نام سے سپر کمپیوٹر متعارف کیا ہے جسکح رفتار ایک اعشاریہ سات پیٹا فلوپ ہےـ اس سے قبل پہلی کونسٹیلیشن مشین جسے رینجر کا نام دیا گیا ہے، ٹیکساس یونیورسٹی میں آسٹن کے مقام پر نصب کی گئی ہے اور 500 ٹیرا فلوپ کی رفتار سے کام کرتی ہےـ


  2. #2
    msamib4u's Avatar
    msamib4u is offline Senior Member+
    Last Online
    7th February 2011 @ 07:42 PM
    Join Date
    02 Jun 2009
    Location
    multan
    Age
    34
    Posts
    4,269
    Threads
    56
    Credits
    945
    Thanked
    439

    Default

    Nice information broher

  3. #3
    FritZie's Avatar
    FritZie is offline Senior Member+
    Last Online
    5th March 2015 @ 01:46 AM
    Join Date
    21 Aug 2009
    Gender
    Male
    Posts
    21,919
    Threads
    377
    Credits
    935
    Thanked
    1803

    Default

    Hmmm. Thanks For SharinG

  4. #4
    adbuxpay is offline Member
    Last Online
    16th September 2012 @ 12:53 PM
    Join Date
    29 Apr 2009
    Posts
    269
    Threads
    28
    Thanked
    3

    Default

    Thanks

  5. #5
    adbuxpay is offline Member
    Last Online
    16th September 2012 @ 12:53 PM
    Join Date
    29 Apr 2009
    Posts
    269
    Threads
    28
    Credits
    0
    Thanked
    3

    Default

    nice sharing

Similar Threads

  1. Replies: 106
    Last Post: 23rd March 2016, 05:17 AM
  2. Replies: 13
    Last Post: 25th October 2014, 08:05 PM
  3. Replies: 7
    Last Post: 23rd November 2013, 02:28 PM
  4. Replies: 3
    Last Post: 1st October 2011, 05:40 AM
  5. Replies: 8
    Last Post: 6th May 2009, 01:05 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •