آفریدی کی آل راؤنڈ کارکردگی، ساؤتھ آسٹریلیا نے کوئنزلینڈکو ہرادیا
ایڈیلیڈ…آسٹریلیا کے ڈومیسٹک ٹوینٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ میں شاہدآفریدی کی عمدہ کارکردگی کاسلسلہ جاری ہے۔انہوں نے آل راؤنڈکارکردگی دکھاتے ہوئے ساؤتھ آسٹریلیا کو کوئنزلینڈ کیخلاف چاروکٹ سے کامیابی دلادی۔ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں کوئنزلینڈ نے 156 رنز اسکور کیے۔ جیمزہوپس نے63رنز بنائے وہ شاہدآفریدی کی گیندپربولڈ ہوئے،آفریدی نے25رنزدے کرایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں ساؤتھ آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف انیس اوورز میں چھ وکٹ پرحاصل کرلیا۔شاہدآفریدی نے دوچھکوں اورایک چوکے کی مدد سے 27 رنز بنائے،انہیں پلیئرآف دی میچ قراردیاگیا۔شاہدآفریدی نے ویسٹرن آسٹریلیا کے خلاف میچ میں بھی عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے 4وکٹیں حاصل کی تھیں۔
Bookmarks