گوگل نے سمارٹ فون برانڈ نیکسس ون کو دنیا بھر میں فروخت کیلیے پیش کر دیا ہے۔تفصیل ک۔ مطابق نیکسس ون کی تقریب رونمائی گوگل کے ماؤنٹین ویو ہیڈکوارٹر میں ہوئی۔ گوگل کی طرف سے مدعو کیے گئے افراد کو ہی تقریب میں شرکت کرنے کی اجازت تھی۔ نیکسس ون ایک پتلا اور ٹچ سکرین فون ہے جسے تائیوان کی کمپنی ایچ ٹی سی کے اشتراک سے تیار کیا جا رہا ہے۔ نیکسس ون پر گوگل کا اپنا اینروئڈ آپریٹنگ سسٹم چلے گا۔ گوگل کے مطابق نیکسس ون کو گوگل کے اپنے ویب سائٹ کے علاوہ شروع کے دنوں میں امریکہ میں ٹی موبائل کی برانچوں کے ذریعے فروخت کیا جائے گا۔ بعد میں نیکسس ون یورپ میں ووڈا فون اور امریکہ میں ویریزون پر بھی دستیاب ہو گا۔ نیکسس ون گوگل کے ویب سائٹ سے پانچ سو انتیس ڈالر میں دستیاب ہو گا جبکہ ٹی موبائل کے کنٹریکٹ کے ساتھ اس کی قیمت ایک سو اناسی ڈالر ہو گی۔
Bookmarks