Results 1 to 5 of 5

Thread: لاہور لاہورہے، مگر امریکہ میں لاہور؟

  1. #1
    sizs is offline Senior Member+
    Last Online
    21st September 2016 @ 07:39 PM
    Join Date
    13 May 2009
    Posts
    146
    Threads
    113
    Credits
    1,008
    Thanked
    23

    Default لاہور لاہورہے، مگر امریکہ میں لاہور؟

    لاہور لاہورہے .

    ورجینیا کا لاہور ایک چھوٹا سا گاؤں ہے جہاں کسان آباد ہیں

    آپ نے لاہوریوں کا من پسند مقولہ یقیناً سنا ہوگا کہ لاہور لاہور ہے، یایہ کہ جس نے لاہور نہیں دیکھا وہ ابھی پیدا ہی نہیں ہوا۔ :


    مگر آپ کو یہ جان کر شاید تعجب ہو کہ امریکہ کی ریاست ورجینیا میں بھی ایک قصبہ لاہور کے نام سےموجود ہے۔ اس قصبے کا نام کیسے پڑا، کس نے رکھا، اس کے پیچھے بڑی دل چسپ کہانی ہے۔

    اور وہ کہانی کچھ یوں ہے کہ 1857ء کی جنگِ آزادی کی خبریں جب امریکہ پہنچیں اور لاہور کا نام بار بار سننے اور پڑھنے کو ملتا رہا، تو اس علاقے میں

    رہنے والے ایک خاندان کو یہ نام اس قدر پسند آیا کہ انہوں نے اپنے قصبے کا نام لاہور رکھ لیا۔
    اگر کولمبس نے براعظم امریکہ دریافت کیا تھا تو اس امریکی لاہور کی دریافت کا سہرا نام ور صحافی اکمل علیمی صاحب کے سر ہے۔ یہ لاہور کے باسی رہے ہیں اور اب کافی عرصے تک امریکہ سے وابستہ رہے ہیں۔ ایک دن اپنی گاڑی میں جاتے جاتے یہ کسی غلط موڑ پر مڑ گئے اور اب جو چلے ہیں تواچانک سامنے لاہور کا سائن بورڈ نظر آ گیا۔ پہلے تو انہیں اپنی بصارت پر شبہ ہوا کہ ابھی لمحہ بھر قبل تو امریکہ میں تھے، اب یک لخت داتا کی نگری میں کیسے جاپہنچے۔ گاڑی سے اترے اور ایک دو لوگوں سے بات چیت کی تو اس لاہور کا احوال معلوم ہوا۔
    امریکہ کو جب اس لاہور کے بارے میں معلوم ہوا تو انہوں نے اس قریہٴ جاں فزا کا رخ کیا۔ انہیں اس قصبے کی سیر اور اس کے باسیوں سے بات چیت کے دوران کئی دل چسپ باتوں کا پتا چلا۔
    مائیک پچھلے 26 برسوں سے لاہور میں مقیم ہیں، اور اس اعتبار سے پکے ’لاہوریے‘ کہلائے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شروع میں جب لوگ گاڑیوں میں لدے لدے یہاں آتے تھے اور قصبے کے سائن بورڈ کے سامنے کھڑے ہوکر تصویریں کھنچواتے تھے تو ان کو بڑی حیرت ہوتی تھی کہ آخر ماجرا کیا ہے۔ کافی عرصے بعد انہیں معلوم ہوا کہ دراصل اسی نام سے ایک شہر پاکستان میں بھی ہے اور یہ لوگ اس کی یاد میں یہاں آتے ہیں۔
    لاہور کا نام سن کر کشاں کشاں یہاں آنے والےزائرین کی والہانہ محبت کا اندازہ اس بات سے لگائیے کہ ایک دن ان میں سے کوئی ’زندہ دل‘ قصبے کا سائن بورڈ ہی اکھاڑ کر لے گیا۔
    نورنغمی صاحب ورجینیا ہی میں آباد ہیں۔ ان کی پیدائش لاہور کی ہے اس لیے اس نام کے قصبے سے ان کی رغبت فطری ہے۔ ان کا منصوبہ ہے کہ اس لاہور میں زمین خرید کر یہاں ایک ’منی لاہور‘ قائم کریں۔
    انہوں نے ایک دل چسپ بات یہ سنائی کہ کئی دفعہ ایسا بھی ہواہے کہ امریکہ میں رہنے والے کسی شخص نے پاکستانی لاہور کے پتے پر خط لکھا لیکن ملک کا نام لکھنا بھول گیا، اور وہ خط سیدھا اس لاہور کے ڈاک خانے میں پہنچ گیا۔ یہاں کے رہنے والے ایسے لفافوں پر پاکستان لکھ کر دوبارہ ’سپردِ ڈاک‘ سپرد کردیتے ہیں۔


    امریکی فضاؤں میں بھی مہک سکتی ہے۔





  2. #2
    masoom no 1 is offline Member
    Last Online
    19th August 2017 @ 06:52 PM
    Join Date
    21 Oct 2007
    Location
    belgium
    Posts
    8,935
    Threads
    239
    Thanked
    586

    Default

    wah 2 lahore ho gyai hain

  3. #3
    Sultana's Avatar
    Sultana is offline Advance Member
    Last Online
    5th November 2022 @ 02:49 PM
    Join Date
    02 Feb 2009
    Location
    ☼☼&
    Gender
    Female
    Posts
    36,591
    Threads
    1438
    Credits
    1,255
    Thanked
    4214

    Default

    thanks for this info
    keep sharing

  4. #4
    Hassan Ramzan's Avatar
    Hassan Ramzan is offline Senior Member+
    Last Online
    25th March 2021 @ 08:16 AM
    Join Date
    01 Jun 2017
    Location
    HaSiLPuR PunJaB
    Age
    27
    Gender
    Male
    Posts
    387
    Threads
    43
    Credits
    2,983
    Thanked
    11

    Default

    ‎میں ہوں پاکستان‎

  5. #5
    M-Qasim's Avatar
    M-Qasim is offline Advance Member+
    Last Online
    7th September 2022 @ 07:41 PM
    Join Date
    22 Mar 2009
    Gender
    Male
    Posts
    33,351
    Threads
    915
    Credits
    1,718
    Thanked
    3391

    Default

    Nice one

Similar Threads

  1. Replies: 5
    Last Post: 3rd April 2013, 04:01 PM
  2. Replies: 1
    Last Post: 22nd April 2012, 08:31 PM
  3. Replies: 9
    Last Post: 31st August 2011, 09:30 PM
  4. Replies: 2
    Last Post: 21st May 2010, 09:27 AM
  5. Replies: 3
    Last Post: 5th March 2010, 03:07 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •