اسلام آباد…سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا ہے کہ ملک میں کپاس سے تیار ہونے والے دھاگے کی برآمد میں اضافہ ہوگیا ہے اور ماہانہ اوسطاً ایک کروڑ اسی لاکھ کلو گرام اضافی دھاگہ ملک سے باہر بھیجا جارہا ہے۔ گل محمدلاٹ کی صدارت میں ہونیوالے اجلاس کووزارت ٹیکسٹائل کے حکام نے بتایا کہ دسمبر کے آخر تک ملک میں کپاس کی ایک کروڑ19 لاکھ30 ہزار گانٹھوں کی پیداوار ہوئی جوپچھلے سال کے مقابلے میں بائیس فیصد زیادہ ہے۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ پچھلے چھ ماہ میں368 ملین کلوگرام دھاگہ برآمد ہوا جوکہ ماہانہ اکسٹھ ملین کلوگرام بنتا ہے اور اسے پہلے ماہانہ اوسطا ًتینتالیس ملین کلوگرام دھاگہ باہر جاتا تھا۔
Bookmarks