لندن …یورپ میں برفباری اور سردی کی شدید لہر جاری ہے جس نے معمولات زندگی مفلوج کر کے رکھ دیئے ہیں ۔برطانیہ میں برف باری اور شدید سردی جاری ہے، سب سے زیادہ سردیBenson میں ہے جہاں درجہ حرارت منفی 15 ڈگری ہے ۔ برف باری کے باعث پروازوں اور ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہو گئی ہے جبکہ کئی سڑکیں برف کی وجہ سے بند ہیں ۔ برطانیہ کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگر سردی کا یہ زور فروری تک جا ری رہا تو یہ ملک کی گزشتہ30 سالوں میں ہونیوالی سب سے زیادہ سردی ہو گی۔ ناروے میں شدید سردی1987 کے بعد ہو نے والی شدید سردی ہے ۔شمالی ڈنمارک میں برفباری اور سردی نے فلائٹس اور دیگر ڈرائع آمد و رفت مفلوج کردئے ہیں ،جبکہ جر منی کے بیشتر علاقوں کو برف نے ڈھکا ہوا ہے اور کم از کم درجہ حرارت منفی22 ہے ۔ فرانس اور سوئٹزر لینڈ میں بھی سردی کا زور جاری ہے اور مغربی فرانس میں موسم سرما کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے ۔
Bookmarks