کراچی… کراچی کے علاقے کھارا در کی صرافہ مارکیٹ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکو ساڑھے تین کروڑ کا سونا لوٹ کرفرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق صرافہ بازار میں چار مسلح افراد نے ایک کارخانے پر دھاوا بول دیا اور وہاں موجود افراد کو گن پوائنٹ پر لے کر 10کلوسونا لوٹ کر فرار ہوگئے۔ سونے کی مالیت ساڑھے تین کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔
Bookmarks