کابل. . .. .. . . .طالبان نے اغوا کیے گئے تین فرانسیسی صحافیوں کو چھوڑنے کے عوض شدت پسند کمانڈر کی رہائی اور تاوان کا مطالبہ کردیا۔صوبہ کاپیسا میں سکیورٹی کے سربراہ عبدالحامد حکیمی نے تصدیق کی ہے کہ طالبان نے فرانسیسی صحافیوں کی رہائی کے بدلے حکومت سے اپنے مطالبات ماننے کا مطالبہ کیا ہے۔گزشتہ ہفتے تین فرانسیسی صحافیوں کوان کے افغان ڈرائیور اور مترجم سمیت اغوا کیا گیاتھا۔ تاہم بعد ازاں ڈرائیورکورہا کردیا گیا۔افغانستان کے نجی ٹی وی چینل آئینہ پر نشر ہونے والی رپورٹ میں صوبہ کاپیسا میں ایک طالبان کمانڈر نے فرانسیسی صحافیوں کو اغواکرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
Bookmarks