مائیکرو سافٹ ونڈوز دنیا کا مقبول ترین آپریٹنگ سسٹم ہےاور انٹرنیٹ ایکسپلورر ونڈوز کا ڈیفالٹ براؤزر ہے۔ زیر نظر سائٹ انٹرنیٹ ایکسپلورر کی ایکسٹینشنز کے بارے میں ہے۔ ایکسٹینشنز ایسے چھوٹے چھوٹے پروگرام ہوتے ہیں جو بٹن، ٹول بار، سائیڈ بار، ٹول مینو، رائٹ کلک یا الگ ونڈو کی صورت میں چلائے جا سکتے ہیں۔ ان کی مدد سے صارف اپنی پسند کا براؤزر آسانی سے تشکیل دے لیتا ہے۔ زیر نظر سائٹ پر ڈھیروں کی تعداد میں انٹرنیٹ ایکسپلورر کے ذیلی پروگرامز﴿ایکسٹینشنز﴾ ڈاؤن لوڈنگ کے لیئے دستیاب ہیں جن کی مدد سے آپ اپنے انٹرنیٹ ایکسپلورر کو چار چاند لگا سکتے ہیں۔ سائٹ پر دستیاب ایکسٹینشنز کو مختلف کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے جس سے اپنی پسند کی ایکسٹینشن ڈھونڈنے میں آسانی رہتی ہے۔
www.ieaddons.com
Bookmarks