لاہور…پنجاب اور صوبہ سرحد میں آج بھی شدید دھند کا سلسلہ جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ پروازوں اور ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔ تاہم موٹروے کے مختلف سیکشن ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کے علاوہ ساہیوال، خانیوال، اوکاڑہ، فیصل آباد، حافظ آباد، پنڈی بھٹیاں،سیالکوٹ،شیخوپورہ اور جہلم شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ دھند کی شدت کے باعث لاہور آنے اور جانے والی پروازیں تاخیرکا شکارہیں جبکہ ٹرینوں کا شیڈول بھی ایک گھنٹے سے تین گھنٹے تک متاثر ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دھند کا یہ سلسلہ بارش ہونے تک جاری رہے گا اور آئندہ24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب میں بارش کاکوئی امکان نہیں ہے ۔
Bookmarks