پیرس فرانس نے کتابوں کو ڈیجیٹل شکل میں محفوظ کرنے کیلئے گوگل کے منصوبہ کے مقابلے میں 700 ملین یورو کی لاگت سے ڈیجیٹل لائبریری بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اس مقصدکیلئے فرانس میں دیگر نئے ٹیکسوں کی طرح گوگل سمیت تمام انٹرنیٹ کمپنیوں پر ٹیکس عائد کرنے کی سمری حکومت کو پیش کردی گئی ہے۔ اس سلسلے میں تیار ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گوگل اور فیس بک جیسی انٹرنیٹ کمپنیوں کو آن لائن سروس سے ہونی والی آمدنی پر ٹیکس عائد ہونا چاہیے۔ دوسری جانب نئے ٹیکسوں کے لگانے پر ابتدائی مراحل میں ہی مخالفت شروع ہوگئی ہے گوگل سمیت دیگر کمپنیوں کا مٴوقف ہے کہ انٹرنیٹ سروس اور اشتہاروں پر اضافی ٹیکس لگانے سے تخلیقی ترقی متاثر ہوگی۔ٹیکس سے حاصل ہونے والی آمدنی کتابیں، فلمیں اور موسیقی انٹرنیٹ پر خریدنے کی بجائے انہیں حاصل کرنے کے متبادل طریقے تلاش کر نے پر صرف ہوگی۔
Bookmarks