نئی دہلی : بھارتی وزیر دفاع اے کے انتھونی نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف بھارت کے کوئی جارحانہ عزائم نہیں،بھارتی آرمی چیف کے بیان پر پاکستان کی تشویش سمجھ سے بالاتر ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر دفاع اے کے انتھونی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہماری رائے کے مطابق اختلاف ہو سکتا لیکن ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں، ہم جنگ نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں در اندازی ایک سنجیدہ مسئلہ ہے پاکستان بھی اپنا دفاعی بجٹ بڑھا رہا ہے، ہم اپنے ملک کے دفاع کیلئے سب کچھ کریں گے۔