لندن : سکاٹ لینڈ یارڈ کی جانب سے لندن میں ممبئی طرز کی دہشت گردی کی واردات کی وارننگ جاری کیے جانے کے بعد پاکستان میں بھی خفیہ ایجنسیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق سکاٹ لینڈ یارڈ نے لندن کی بزنس کمیونٹی اور بڑی کمپنیوں کے مالکان کو تنبیہ کی ہے کہ جدید دھماکا خیز مواد، ہینڈ گرینیڈز اورچھوٹے ہتھیاروں سے لیس دہشت گرد اہم شخصیات کو یرغمال بنانے کے علاوہ ممبئی طرز پرخون خرابہ کرسکتے ہیں، اس لیے وہ سیکیورٹی کے مناسب انتظامات کریں۔ باخبر ذرائع کے مطابق سکاٹ لینڈ کی جانب سے یہ وارننگ جاری ہونے کے بعد پاکستان میں بھی خفیہ اداروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے اور انہیں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ اس سلسلے میں کوئی مشکوک حرکات یا معلومات ملے تو فوراً حکام بالا کو آگاہ کیا جائے۔
Bookmarks