اسلام آباد…ملک میں بجلی ترسیل کے این ٹی ڈی سی نظام میں ٹرانسمیشن ضیاع گزشتہ پانچ برس میں قریباً نصف ہو گیا ہے جب کہ آئندہ بیس برسوں میں قابل تجدید ذرائع سے9700 میگا واٹ بجلی پیدا کی جائے گی ۔نیپرا کی سالانہ رپورٹ کے مطابق ملک میں قابل تجدید توانائی ذرائع سے رواں سال162 میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی ، ان ذرائع سے 2015 تک 1350 میگاواٹ اور سال 2020 تک 3500 میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔2025تک قابل تجدید توانائی ذرائع سے6050 میگاواٹ اور2030تک9700 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، نیپرا رپورٹ کے مطابق بجلی ترسیل کیلئے این ٹی ڈی سی کے ٹرانسمیشن نظام میں سال 2003-04 میں477 فیصد بجلی ضائع ہوتی تھی اور سال2007-08 میں یہ شرح کم ہوکر3.49فیصد ہوگئی۔ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے تقسیم کار و ترسیل نظام میں سال2003-04میں37.84فیصد بجلی ضائع ہوتی تھی اور یہ شرح 2007-08 میں کم ہوکر34.11 فیصد ہوگئی ہے۔
Bookmarks