Results 1 to 6 of 6

Thread: نئی سائنسی تحقیق کے مطابق دفتری اوقات میں 

  1. #1
    sizs is offline Senior Member+
    Last Online
    21st September 2016 @ 07:39 PM
    Join Date
    13 May 2009
    Posts
    146
    Threads
    113
    Credits
    1,008
    Thanked
    23

    Default نئی سائنسی تحقیق کے مطابق دفتری اوقات میں 

    ’کام پرگیم کھیلنا سود مند ہے‘
    نئی سائنسی تحقیق کے مطابق دفتری اوقات میں کمپیوٹر پر گیمز کھیلنا کام کے لئے اچھا ہے۔

    ہالینڈ کی یونیورسٹی آف یوٹریک کے سائنسدانوں نے ایک انشیورنس کمپنی کے ساٹھ ملازمین پرگیمز کھیلنے کے اثرات کا مشاہدہ کیا ہے۔ سائسندانوں نے کام کے تئیں رجحانات پر نظر رکھی اور انہیں معلوم ہوا کہ گیمز کھیلنے والے ملازمین اپنے کام سے زیادہ مطمئین تھے۔

    کئی بڑی کمپنیاں یہ کہہ کر دفتروں میں گیمز کھیلنے پر پابندی عائد کرتی ہیں کہ اس سے ملازین کا قیمتی وقت ضائع ہوجاتا ہے۔

    تحقیقی ٹیم کے سربراہ پروفیسر جیفری گولڈسٹائن کا کہنا ہے کہ ’اس بات پر بہت کم تحقیق ہوئی ہے کہ کس طرح گیمز کھینلے سے ملازمین کی کام کرنے کی صلاحیت پر مثبت اثر پڑتا ہے۔‘

    ایک ایسی کمپنی کی تلاش میں کافی وقت صرف کرنے کے بعد جو اپنے ہاں اس طرح کے تجربات کرنے کی اجازت دے، ان سائنسدانوں نے کمپنی کے پانچ محکموں میں کام کرنے والے افراد کو مختلف گروپز میں تقسیم کیا۔

    ان میں سے کچھ کو اپنے کمیوٹروں پر ونڈوز کی سادہ گیمز، یعنی سالیٹائر اور مائن سویپر کھیلنے کی اجازت دے دی گئی جبکہ دوسروں کو یہ سہولت نہیں دی گئی۔

    پروفیسر گولڈسٹائن نے بتایا کہ ’ہم نے ان سے کہا کہ ایک ماہ تک آپ روز ایک گھنٹے کے لئے گیمز کھیل سکتے ہیں، اور آپ ایسا دن کے کسی بھی وقت کر سکتے ہیں۔ ‘

    مشاہدے کے بعد معلوم ہوا کہ گیمز کھیلنے والے ملازمین اپنے کام کے بارے میں زیادہ خوش تھے۔نتائج سے پتا چلا کہ اس تاثر کے برعکس کہ دفتری اوقات میں گیمز کھیلنے سے وقت ضائع ہوجاتا ہے، ان لوگوں نے زیادہ بہتر کام کیا۔

    سالیٹائر کے ایک راؤنڈ سے دن کی دماغی تھکان کو دور کیا جا سکتا ہے اور لوگ پیچیدہ کاموں کو موثر انداز میں انجام دیں سکتے ہیں۔

    پروفیسر گولڈسٹائن کا کہنا ہے کہ ’میری نظر میں گیمز کھیلنا ایک کافی بریک کے برابر ہے۔ اگر آپ میری طرح سوچیں تو آپ ان اوقات کو زیادہ فائدہ مند طریقے سے استعمال کر سکتے ہیں۔‘

    حالانکہ یہ تحقیق ابھی ابتدائی مرحلے میں ہی ہے، لیکن اگر نتائج سے یہ صاف ظاہر ہوجاتا ہے کہ لوگ گیمز کھیلنے سے کام پر زیادہ خوش رہتے ہیں، تو دفتروں سے غیر حاظر رہنے والوں کی تعداد میں بھی کمی آ سکتی ہے۔

    آفس کے کمپیوٹر پر سالیٹائر یا مائن سویپر کھیلنے کے سماجی فائدے بھی ہیں۔ کیونکہ تفریح کا ذریعہ ہونے کے ساتھ ساتھ اس سے ملازمین کی توجہ کام کے تناؤ سے ہٹ جاتی ہے اور ان میں یکجاہیت بھی بڑھ جاتی ہے۔

  2. #2
    msamib4u's Avatar
    msamib4u is offline Senior Member+
    Last Online
    7th February 2011 @ 07:42 PM
    Join Date
    02 Jun 2009
    Location
    multan
    Age
    34
    Posts
    4,269
    Threads
    56
    Credits
    945
    Thanked
    439

    Default

    thnx 4 sharing

    __________________

    Ek saWaL eK jWaB



  3. #3
    Fatima Iqbal's Avatar
    Fatima Iqbal is offline Advance Member+
    Last Online
    28th May 2021 @ 07:59 PM
    Join Date
    02 Mar 2009
    Location
    JEDDAH ,SAUDI A
    Gender
    Female
    Posts
    23,336
    Threads
    1155
    Credits
    1,495
    Thanked
    4053

    Default

    Nice information
    Thanks for sharing

  4. #4
    masoom no 1 is offline Member
    Last Online
    19th August 2017 @ 06:52 PM
    Join Date
    21 Oct 2007
    Location
    belgium
    Posts
    8,935
    Threads
    239
    Thanked
    586

    Default

    thanks 4 sharing

  5. #5
    Sultana's Avatar
    Sultana is offline Advance Member
    Last Online
    5th November 2022 @ 02:49 PM
    Join Date
    02 Feb 2009
    Location
    ☼☼&
    Gender
    Female
    Posts
    36,591
    Threads
    1438
    Credits
    1,255
    Thanked
    4214

    Default

    kya?
    mera nahi khayal
    tawajoo bat jati ha

  6. #6
    VuLPiNe's Avatar
    VuLPiNe is offline Senior Member+
    Last Online
    22nd April 2016 @ 12:45 PM
    Join Date
    06 Jan 2010
    Location
    *~ ĞσlđЗη ĤεĂяŦ ~*
    Gender
    Male
    Posts
    1,111
    Threads
    5
    Credits
    980
    Thanked
    90

    Default

    شکریہ بہت خوب ،بہت اچھی انفورمیشن ہے

Similar Threads

  1. Replies: 0
    Last Post: 20th March 2015, 02:49 PM
  2. Replies: 1
    Last Post: 21st December 2012, 06:09 PM
  3. رمضان کے مقدس لمحات کو قیمتی بنائیں
    By Ladla Student in forum Ramadan Kareem رمضان كريم
    Replies: 10
    Last Post: 30th July 2012, 01:40 AM
  4. Replies: 4
    Last Post: 2nd August 2010, 10:05 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •