کراچی…کراچی کے علاقے کورنگی نمبر6میں میاں بیوی نے چلہ کاٹتے ہوئے3ماہ کی بیٹی کو قتل کرکے لاش گھرمیں دفنا دی۔جبکہ اہل محلہ کی مدد سے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دوسری بیٹی کوقتل ہونے سے بچالیا۔پولیس کے مطابق زمان ٹاؤن تھانے کی حدود میں واقع ایک مکان میں ندیم اور اس کی بیوی نے چار دن قبل کسی عالم کے کہنے پر چلہ کاٹنے کے دوران اپنی تین ماہ کی بچی فضیلت کو قتل کرکے لاش کو گھر میں دفنا دیا۔ملزم کے مطابق چلہ کاٹنے کے دوران اس کو خواب میں بشارت ہوئی تھی کہ اپنے پچوں کو قتل کرکے گھر میں دفنادوں جس پر اس نے تین ماہ کی فضیلت کو ذبح کرکے لاش کو کمرے میں دفنا دیا۔اہل محلہ نے گھر سے بو اٹھنے پر پولیس اور علاقائی ناظم کو اطلاع دی،جس پر پولیس نے گھر پر چھاپہ ماراتو کمرے سے ملزم ندیم کی5سالہ بیٹی مریم جس کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے اور ملزم اسکو قتل کرنے کی تیاری کررہاتھا۔پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم ندیم کو حراست میں لے لیا اور ملزم کی نشاندہی پر دوسرے کمرے میں دفن کی گئی3ماہ کی فضیلت کی لاش برآمدکرلی۔ملزم کو مزیدتفتیش کے لیے زمان ٹاؤن تھانے منتقل کردیا گیاہے۔
Bookmarks