بینی وینٹو : اٹلی میں ایک خاتون کے ہاں آپریشن کے ذریعے چھ بچوں کی پیدائش عمل میں آئی ہے۔ اٹلی کے شہربینی وینٹو کے ایک اسپتال میں تیس سالہ اطالوی خاتون نے چار لڑکیوں اور دو لڑکوں کو جنم دیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق بچوں کا وزن 610 گرام سے 800 گرام کے درمیان ہے تاہم ان کی صحت ٹھیک ہے اور ان کی ماں بھی بالکل خیریت سے ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تمام بچوں کو تین دن تک نگہ داشت کے یونٹ میں رکھا جائے گا جس کے بعد والدین کے حوالے کیا جائے گا۔ جب کہ خاتون نے چھ بچوں کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
Bookmarks