لندن …برطانوی حکومت نے اسلامی تنظیم اسلام فار یوکے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا پرانا نام المہاجرون ہے ۔تنظیم نے افغان جنگ کے خلاف لندن کے قریبWootton Bassett کے علاقے میں احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا تھا ۔ یہ وہ علاقہ ہے جہاں افغان جنگ میں ہلاک ہونیوالے برطانوی فوجیوں کے اعزاز میں تقریبات ہوتی ہیں ۔ برطانوی وزیر داخلہ ایلن جانسن نے کہا کہ اسلام فار یوکے تنظیم پر پابندی کے فیصلے پر عمل درامد جمعرات سے ہوگا۔ پابندی کے فیصلے سے برطانوی حکام کو تنظیم سے منسلک افراد کی گرفتاری ، اور اثاثے منجمد کرنے کا اختیار مل جائے گا ۔ اسلام فار یوکے کے رہنما لبنانی عالم عمر بکری محمد کا کہنا ہے کہ تنظیم پر پابندی کا فیصلہ بہت بڑی غلطی ہے جس سے تنظیم کے کچھ ارکان تشدد کی طرف مائل ہوسکتے ہیں ۔
Bookmarks