اوٹاوا…کہتے ہیں کہ عادت بدل سکتی مگر فطرت نہیں۔ اسکی ایک مثال کینیڈا میں سامنے آئی جہاں ایک معمر شخص کو اس کے اپنے ہی پالتو ٹائیگر نے موت کی نیند سلادیا۔ 66سالہ نارمن بووالڈاساؤتھ وولڈ، اونٹاریو میں اپنی جاگیرپر موجود پنجرے میں ٹائیگر کو کھانا دینے گئے تھے۔ جہاں پولیس کے مطابق ٹائیگر نے حملہ کر کے انہیں مارڈالا۔ واقعہ کا کوئی عینی شاہد نہیں،متوفی کے اہل خانہ نے ان کی لاش پنجرے میں دیکھ کر ایمبولینس بلوائی۔ قاتل ٹائیگر کا وزن تین سو کلوگرام ہے۔ مقتول بووالڈاکی جاگیر میں کئی نایاب جانور ہیں۔ جہاں کسی درندے کی جانب سے انسان پر حملے کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ 2004 میں ایک دس سالہ لڑکے پر بھی یہاں موجود ایک ٹائیگر نے حملہ کرکے زخمی کردیا تھا۔
Bookmarks