یار میں کیا کروں؟ بارشیں، لوڈ شیڈنگ اور نیٹ سروس میں خرابی، بقول شاعر "کیا کریں عاشقی میں کیا نہ کریں" تو اب جواب پڑھ لیں۔
اصل میں یہ میچ آسٹریلیا میں ہوگا ٹرائی اینگولر سیریز میں اور پاکستان یہ میچ دس وکٹوں سے نہیں بلکہ چھ وکٹوں سے جیتے گا، اور اس کی آخری دو گیندوں کی رننگ کمنٹری حاضر خدمت ہے جو کہ آپ کی خدمت میں آئی ٹی دنیا ڈاٹ کوم کے تعاون سے پیش کی جارہی ہے۔
آخری اوور کی پانچویں گیند پر محمد یوسف نے مڈ آن کے فیلڈر کے اوپر سے کھیل کر رنز بنانا شروع کیئے تین رن بناکر یوسف چوتھے رن کے لئے بھی دوڑ پڑے اس اثنا میں گیند باؤلر کے پاس آچکی تھی مگر جب اس نے دیکھا کہ یوسف تقریباً اپنی کریز میں پہنچ چکا ہے تو اس نے تیزی سے گیند آفریدی والی سائیڈ پر مارنے کی کوشش کی دھونی وکٹوں کے ساتھ ہی کھڑا تھا مگر عجلت میں کی جانے والے تھرو کا رخ غلط تھا اور گیند دھونی کے سر کے اوپر سے باؤنڈری لائن کی جانب روانہ ہوئی، ڈیپ فائن لیگ کے فیلڈر نے گیند کی جانب دوڑ لگادی اور اس اثنا میں محمد یوسف اور آفریدی نے مذید تین رنز مکمل کرلئے مگر اسکوائر لیگ پر کھڑے امپائر بلی باؤڈن نے اشارہ کیا کہ آفریدی نے ایک رن صحیح طور پر مکمل نہیں کیا اور ایک رن شارٹ ہے چناچہ کُل ملا کر چھ رنز بنے اور یوسف کی سینچری بھی مکمل ہوگئی اور آفریدی آخری گیند کھیلنے کے لئے تیار تھا جب کہ ابھی پاکستان کو میچ جیتنے کے لئے ایک مذید رن درکار تھا،
پھر اسکے بعد کیا ہوا یہ نہ پوچھنے کی ضرورت ہے اور نہ بتانے کی، تاہم جن سامعین نے اپنے کمپیوٹر دیر سے آن کیئے ہوں انکی سہولت کے لئے بتا دیتا ہوں کہ آفریدی نے آخری گیند پر شاندار چھکا لگا کر اپنے سینچری مکمل کی اور پاکستان یہ میچ چھ وکٹوں سے جیت گیا
Bookmarks